عربی اوپن پیڈ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ دوستوں کی فرمائش پر میں نے اوپن پیڈ میں عربی کی میپنگ شامل کر دی ہے جسے یہاں ریلیز کیا جا رہا ہے۔ عربی اوپن پیڈ کا طریقہ استعمال وہی ہے جوکہ اردو اوپن پیڈ کا ہے البتہ فنکشنز کے نام کچھ مختلف ہیں۔ عربی اوپن پیڈ کا استعمال کرتے ہوئے initUrduEditor کی جگہ initArabicEditor اور makeUrduEditor کی جگہ makeArabicEditor استعمال ہوگا۔
عربی اوپن پیڈ کو عربی ویب سائٹس پر استعمال کرتے وقت یہ خیال رکھا جانا چاہیے کہ یہ ایڈیٹر بنیادی طور پر utf-8 اینکوڈنگ کے لیے لکھا گیا ہے جبکہ بیشتر عربی ویب سائٹس ISO-8859 اینکوڈنگ کا استعمال کرتی ہیں۔
میں نے عربی کی میپنگ کے لیے ذیل کے روابط سے استفادہ کیا ہے:

http://www.muftah-alhuruf.com
http://www.al-islam.com/key.htm

عربی اوپن پیڈ ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
عربی اوپن پیڈ کا ڈیمو ملاحظہ کریں

عربی اوپن پیڈ پر اپنی تجاویز اور تبصرے اسی تھریڈ میں پوسٹ کریں۔ اس ایڈیٹر کے درست کام کرنے کی شرط پر ورڈپریس کے لیے بھی عربی ایڈیٹر پلگ ان جاری کر دیا جائے گا۔
والسلام
 

مکی

معطل
اعجاز صاحب b کے حوالے سے درست فرما رہے ہیں..

ط کی جگہ ' آرہا ہے جیسے اگر طارق لکھنا چاہوں تو 'ارق لکھا جاتا ہے یہ صرف کی بورڈ سے ٹائپ کرنے پر ہو رہا ہے حالانکہ سکرین پر ظاہر کیبورڈ میں ط درست جگہ پر ہے..
ز پر شفٹ سے نقطہ . سکرین پر موجود کیبورڈ میں تو موجود ہے مگر کسی طرح بھی ٹائپ نہیں ہو رہا..
ک پر شفٹ سے : درست جگہ پر ہے اور سکرین پر ظاہر کیبورڈ سے ٹائپ ہو رہا ہے مگر کمپیوٹر کے کیبورڈ سے ٹائپ نہیں ہورہا..
٠١2٣٤٥٦٧٨٩ عدد دو انگریزی کا آرہا ہے..
نمبر دو پر شفٹ سے @ درست ہے مگر کمپیوٹر کے کی بورڈ سے ٹائپ نہیں ہورہا جبکہ سکرین کے کیبورڈ سے ٹائپ ہورہا ہے..
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوستوں کے تبصروں کا شکریہ۔ میں جلد ہی ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
چند عربی اور اردو حروف کی یونیکوڈ قدریں مختلف ہیں۔ نبیل عربی اوپن پیڈ کا اس حوالے سے کچھ بتائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
نظامی اس میں نبیل نے وہی تو کیا ہے کہ ان کیریکٹرس میں عربی کی قدریں ہیں، آپ اردو قدروں کے ساتھ نہیں لکھ سکتے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چند عربی اور اردو حروف کی یونیکوڈ قدریں مختلف ہیں۔ نبیل عربی اوپن پیڈ کا اس حوالے سے کچھ بتائیں۔
میں نے اوپر والی پوسٹ میں حوالہ فراہم کیا ہوا جہاں سے میں نے عربی کی میپنگ کا جائزہ لیا ہے۔ یہ ایڈیٹر عربی کے لیے ہی مخصوص ہے اور اردو لکھنے کے لیے یہ ناکافی ہوگا۔
 
ایسا کرنا شاید ممکن ہو۔ میں اس بارے میں تحقیق کروں گا۔ ایسا کرنے کے لیے غالبا اردو اور عربی ایڈیٹر دونوں درکار ہوں گے۔

ایسا ہوا تو از راہِ عنایت بتائیے‌گا تاکہ اپنے‌عربی اردو فورم پر یہی انسٹال کرلوں
 
Top