عربی رسم الخط کیسے اردو محفل میں لکھا جائے گا

السلام علیکم آج میری نظر سے ایک دھاگہ گزرا جو کہ یہ ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
منکرین قیامت کی غلط فہمیاں​
منکرین قیامت دنیا کی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ دس دن یا ایک دن یا ایک گھڑی بھر کا اندازہ لگائیں گے
[ARABIC]يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ ۚ وَنَحْشُرُ ٱلْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍۢ زُرْقًۭا ﴿102﴾يَتَخَٰفَتُونَ بَيْنَهُمْ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا عَشْرًۭا ﴿103﴾نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ إِذْ يَقُولُ أَمْثَلُهُمْ طَرِيقَةً إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا يَوْمًۭا ﴿104﴾[/ARABIC]
ترجمعہ: جس دن صور میں پھونکا جائے گا اور ہم اس دن مجرموں کو نیلی آنکھوں والے کر کے جمع کر دیں گے چپکے چپکے آپس میں باتیں کہتے ہوں گے کہ تم صرف دس دن ٹھیرے ہو ہم خوب جان لیں گے جو کچھ وہ کہیں گے جب ان میں سے بڑا سمجھدار کہے گا کہ تم صرف ایک ہی دن ٹھہرے ہو۔(سورہ طہ ،آیت 102تا104)
[ARABIC]وَيَوْمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ يُقْسِمُ ٱلْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا۟ غَيْرَ سَاعَةٍۢ ۚ كَذَٰلِكَ كَانُوا۟ يُؤْفَكُونَ ﴿55﴾[/ARABIC]
ترجمعہ: اورجس دن قیامت قائم ہو گی مجرم قسمیں کھائیں گے کہ ہم ایک گھڑی سے بھی زیادہ نہیں ٹھہرے تھے اسی طرح وہ الٹے جاتے تھے۔(سورہ الروم،آیت 55)

مندرجہ بالا دھاگہ میں آیت قرانی کا استعمال عربی رسم الخط میں ہے میں نے یہ جاننے کے لیئے کہ یہ کس رسم الخط میں ہے اس کو اقتباس کیا تو پتہ چلا کہ اردو فونٹ تو تھوما میں ہے لیکن عربی رسم الخط کو Arabic کے نام سے موسوم کیا گیا جب کہ اردو محفل ہم کو ایسی کوئی سہولت نہیں دیتا کیونکہ اس کے فونٹس کے ڈیفالٹ یا فہرست میں یہ رسم الخط ہے ہی نہیں۔۔۔۔۔اگر یہ رسم الخط اردو محفل کی فہرست میں نہیں ہے تو پھر یہ لکھا کیسے گیا ہے اور پھر مجھے کیسے یہ عربی رسم الخط میں کیوں نظر آرہا ہے۔ جواب کا منتظر رہونگا۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں انہوں نے کہیں سے نقل کر کے یہاں چسپاں کر دیا ہے۔

[ARABIC]بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ [/ARABIC]
شروع اللہ کے نام سے، جو نہایت مہربان، رحم فرمانے والا ہے۔

میں نے یہ آیہ Openburhan سے نقل کر کے یہاں چسپاں کر دی ہے۔

مزید اگر آپ “اضافی اختیارات“ میں جائیں تو آیہ کو نمایاں کر کے اس کو “عربی“ کا ٹیگ لگا دیں۔
 
Top