عربی صوتی کلیدی تختہ

الف عین

لائبریرین
عربی صوتی کلیدی تختہ کا پہلا ورژن حاضر ہے۔ اس سے پہلے بیٹا پوسٹ کیا تھا۔ اس میں مہوش کے تجویز کردہ کیریکٹرس شامل ہیں۔
ایڈ منس سے درخواست ہے کہ کلیدی تختے کی فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں منتقل کر کے اس پوسٹ کو یہاں سے ہٹا دیں۔
لیجیے۔ یہاں بھی اپ لوڈ کا آپشن نہیں ہے!!
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ زکریا۔ لیکن یہ فورم کے اپ گریڈ کے بعد کیا مسائل ہیں۔ خیال ہوا کہ شاید لائبریری کی فورم میں اپ لوڈ کر سکوں لیکن کہیں ممکن نہیں ہو رہا ہے۔ میرے پاس کتابیں بھی بہت سی ہیں جن کو میں زپ فائل کے ساتھ ہی اپ لوڈ کرنے کی سوچ رہا ہوں۔ زیادہ فرصت ہو تو پیغام در پیغام پوسٹ کروں۔
 

گل خان

محفلین
میں نے تو آپ کا نیا صوتی عربی کی بورڈ--3 بھی انسٹال کر لیا ہے--یہ درست کام کرتا ہے----
 

umm-e-waleed

محفلین
السلام و علیکم
عربی صوتی کلیدی تختہ کا لنک کام نہیں کر رہا ہے براہ مہربانی حل بتا دیں۔
 

گل خان

محفلین
آج میں نے دوبارہ عربی صوتی کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ نیا ورزن ہے۔۔۔ پہلے والا تو درست کام کرتا ہے۔۔۔۔
 

umm-e-waleed

محفلین
عربی لکھائی میں مدد درکار۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام وعلیکم
میں جب بھی ایم ایس میں عربی لکھتی ہوں تو اس شرح لکھی جاتی ہے کوئی بتا سکتا ہے کیا مسئلہ ہے ؟


سُبْحاَنَ اﷲِوَبِِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلْقِهٖ وَرِضٰی نَفْسِھٖ وَ زِنَةَ
عَرشِهٖ وَمِدَادَ كَلِمَا تِهٖ​

 

الف عین

لائبریرین
کس کی بورڈ سے لکھتی ہیں۔۔۔۔ عربی صوتی کلیدی تختے میں عربی کی ’ہ‘ ہے۔ آپ نے یہاں لکھا ہے تو باقی کیریکٹرس اردو کے ہیں، ہ عربی کی ہے، جس کو محفل کا تختہ قبول نہیں کرتا۔
 

umm-e-waleed

محفلین
السلام وعلیکم
بھائی یہ اب صوتی کی بورڈ سے لکھا ہے اب بھی یہ ہی مسئلہ ہو رہا ہے کیا کروں


سُبۛحاَنَ اللهِ وَ بِحَمۛدِهٖ عَدَدَ خَلٖقِهٖ وَرِضٰى نَفۛسِهٖ وَ زِ نَۃَ عَرۛ شِهٖ وَ مِدَادَ كَلِمَاتِهٖ

 
Top