عربی نظم کا اردو آزاد منظوم ترجمہ:

فاخر

محفلین
عربی نظم کا اردو منظوم ترجمہ:

عربی: نزار قبانی

’’يا ايّها الثوار...

في القدس، في الخليل،

في بيسان، في الأغوار...

في بيت لحم،

حيث كنتم ايّها الأحرار

تقدموا....تقدموا..

فقصة السلام مسرحّية..

والعدل مسرحّية...

إلى فلسطين طريقٌ واحدٌ

يمرّ من فوهة بندقية..."


اردو ترجمہ:

از: افتخاررحمانی فاخرؔ

اے حریت و آزادی اور امن کے متوالو!
اے شہر قدس، اغوار
بیسان کے باشندو!
تم خواہ کہیں بھی ہو
منزل کی طرف لیکن
بڑھتے ہی چلو پیہم
ہرگز نہ كبھی آنا تم!
دَجّال کے بندوں کے دھوکے میں کبھی پیارے
جھوٹے بھی ہیں یہ مکار
مغضوب ہیں یہ سارے
یہ امن کے سب قصے اور عدل کے افسانے
اک ڈھونگ ڈرامہ ہیں، اور مکر کا جالا ہیں
پر یاد رہے تم کو
آزاد فلسطیں کی تحصیل کا اِک رَستہ
بندُق کے دہانے سے ہوکر کے گزرتا ہے!

نوٹ :ترجمہ میں کئی مقامات کے نام بحر کی رعایت کے باعث عمداً موقوف کردیئے گئے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top