عربی یونی کوڈ قدریں

سویدا

محفلین
میرے دو سوال ہیں‌ از راہ کرم میری رہنمائی فرمائں

پہلا سوال : عربی اور اردو کی یونی کوڈ اقدار میں‌کیا فرق ہے اور کہاں‌کہاں‌فرق ہے ؟

دوسرا سوال : میں‌نے عربی یونی کوڈ کی قدروں‌کا چارٹ ‌تو اتار لیا ہے لیکن وہاں چار چارٹ ہیں‌، ان چاروں میں‌کیا فرق ہے ؟

وہ چار درج ذیل ہیں‌:
U0600
u0750
ufe70
UFB50

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
ان سب میں عربی نما ساری زبانوں کے سارے کیریکٹرس ہیں، یہی کیریکٹر سیٹ دری، پشتو، سرائیکی قسم کی زبانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے، ایک ہی کیریکٹر کا مختلف کوڈ ممکن ہے جو ممکن ہے کہ کسی دورے سیٹ میں موجود ہو۔
 

سویدا

محفلین
ویسے آج تقریبا پانچ سے چھ گھنٹے میں‌اسی موضوع کا مطالعہ کرتا رہا

اور کافی سارے دھاگے اس موضوع پر ملے

بہت فائدہ ہوا اور بہت مزہ آیا

اللہ آپ سب حضرات کو بہت جزائے خیر دے اور مزید اردو کی خدمت اور مجھ جیسوں‌کی رہنمائی کی توفیق دے ، آمین

شکریہ اردو محفل ، شکریہ منتظمین اردو محفل

خاص طور پر ایم بلال صاحب ، اعجاز صاحب ، عارف صاحب ، نبیل صاحب اور بہت سے حضرات کی کافی اچھی تحقیقی چیزیں‌پڑھنے کو ملیں‌

ان حضرات کے نام یاد رہ گئے اس لیے ان کا نام ذکر کیا ورنہ جس جس کے بھی مضامین تھے اردو عربی یونی کوڈ اقدار پر سب ہی کا شکریہ
 
Top