عرصہ پرانی ادھوری غزل۔ اب تو اپنی آرزو ہونے لگی

چند اشعار اصلاح کی غرض سے حاضر ہیں۔

ذات میری مشکبو ہونے لگی​
جب سے تیری جستجو ہونے لگی​
خود کو ہی بھولا ہوں تیری کھوج میں​
اب تو اپنی آرزو ہونے لگی​
محو تھے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر​
خامشی میں گفتگو ہونے لگی​
ہجر گویا شاعروں کا دور ہو​
شاعری یوں چار سو ہونے لگی​
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی​
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی​
حسن کے خنجر سے نا کر وار کہ​
ذات میری اب لہو ہونے لگی​
 
چند اشعار اصلاح کی غرض سے حاضر ہیں۔

ذات میری مشکبو ہونے لگی​
جب سے تیری جستجو ہونے لگی​
خود کو ہی بھولا ہوں تیری کھوج میں
یہاں "ہی" زائد لگتا ہے
اب تو اپنی آرزو ہونے لگی​
محو تھے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر​
خامشی میں گفتگو ہونے لگی​
ہجر گویا شاعروں کا دور ہو​
شاعری یوں چار سو ہونے لگی​
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی​
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی​
حسن کے خنجر سے نا کر وار کہ
یہاں "نا" کو شاید "نہ" کریں تو فصیح ہو اور "کہ" کا "کے" پڑھا جانا بھی غیر فصیح ہوتا ہے۔
میری نظر کم نظر میں شاید یوں بہتر ہو۔
خنجر تحسین سے مت وار کر
ذات میری اب لہو ہونے لگی​
غزل تو مجموعی طور پر بہت ہی خوب ہے۔۔۔ ما بقی اساتذہ موجود ہیں۔۔
 
غزل تو مجموعی طور پر بہت ہی خوب ہے۔۔۔ ما بقی اساتذہ موجود ہیں۔۔
بہت شکریہ آپ کی قیمتی اصلاح کا۔ جزاک اللہ خیراً​
ذات میری مشکبو ہونے لگی​
جب سے تیری جستجو ہونے لگی​
خود کو ہی بھولا ہوں تیری کھوج میں​
یہاں "ہی" زائد لگتا ہے​
÷÷ لفظ "ہی" کے بغیر "خود کو بھولنا" کیا بے رنگ نہیں ہوجائے گا؟
اب تو اپنی آرزو ہونے لگی​
محو تھے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر​
خامشی میں گفتگو ہونے لگی​
ہجر گویا شاعروں کا دور ہو​
شاعری یوں چار سو ہونے لگی​
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی​
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی​
حسن کے خنجر سے نا کر وار کہ​
یہاں "نا" کو شاید "نہ" کریں تو فصیح ہو اور "کہ" کا "کے" پڑھا جانا بھی غیر فصیح ہوتا ہے۔​
میری نظر کم نظر میں شاید یوں بہتر ہو۔​
خنجر تحسین سے مت وار کر​
ذات میری اب لہو ہونے لگی​
÷÷تحسین کا خنجر؟؟
اگر یوں کہوں تو؟
حسن کے خنجر سے اب مت وار کر
”نا“ کا وزن 2 اور ”نہ“ کا وزن 1 کے برابر ہے۔
نہ کو 2 کے وزن پے باندھنا ”نا“ کے مقابلہ میں غیر فصیح ہے۔
اس لحاظ سے اگر ”نہ“ کو 1 باندھوں تو وزن سے خارج اور اگر 2 باندھوں تو بہتر متبادل ”نا“ موجود ہے۔ :)
 
÷÷ لفظ "ہی" کے بغیر "خود کو بھولنا" کیا بے رنگ نہیں ہوجائے گا؟
آپ کی یہ بات بالکل درست ہے لیکن ایک عجیب سی حس ہے مجھے اس بارے میں خیر اساتذہ بہتر سمجھائیں گے۔۔​
÷÷تحسین کا خنجر؟؟
اگر یوں کہوں تو؟
حسن کے خنجر سے اب مت وار کر
یہ واقعی بہتر ہے۔۔​
”نا“ کا وزن 2 اور ”نہ“ کا وزن 1 کے برابر ہے۔
نہ کو 2 کے وزن پے باندھنا ”نا“ کے مقابلہ میں غیر فصیح ہے۔
اس لحاظ سے اگر ”نہ“ کو باندھوں تو وزن سے خارج اور اگر 2 باندھوں تو بہتر متبادل ”نا“ موجود ہے۔ :)
لیکن "نا" بذاتہ غیر فصیح ہے اس مقام پر۔
 
÷÷ لفظ "ہی" کے بغیر "خود کو بھولنا" کیا بے رنگ نہیں ہوجائے گا؟
آپ کی یہ بات بالکل درست ہے لیکن ایک عجیب سی حس ہے مجھے اس بارے میں خیر اساتذہ بہتر سمجھائیں گے۔۔
÷÷تحسین کا خنجر؟؟
اگر یوں کہوں تو؟
حسن کے خنجر سے اب مت وار کر
یہ واقعی بہتر ہے۔۔
”نا“ کا وزن 2 اور ”نہ“ کا وزن 1 کے برابر ہے۔
نہ کو 2 کے وزن پے باندھنا ”نا“ کے مقابلہ میں غیر فصیح ہے۔
اس لحاظ سے اگر ”نہ“ کو باندھوں تو وزن سے خارج اور اگر 2 باندھوں تو بہتر متبادل ”نا“ موجود ہے۔ :)
لیکن "نا" بذاتہ غیر فصیح ہے اس مقام پر۔

چلیں مصرعہ تو نا کے بنا ہی آ گیا ہے۔ نا اور نہ کے لئے استاد حضرات الف عین محمد وارث کو پکارتے ہیں۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
نہ اور کہ کے بارے میں میں تو ہمیشہ ہی کہتا آیا ہوں کہ بطور سبب غلط ہے، دو حرفی باندھنا۔ بسمل شاید ہمیشہ اسے گوارا سمجھتے ہیں۔ لیکن غلطی تو غلطی ہی ہے۔
ہاں، ’ہی‘ زائد تو نہیں، اگر بحر سے مراد ہے، لیکن بیانیہ میں ضرور کھٹکتا ہے، ’خود کو ہی بھولا ہوں‘، اس کی بجائے
بھول بیٹھا خود کو تیری کھوج میں
زیادہ بہتر نہیں؟
یہ اصلاح تو یہیں ہو گئی، باقی بعد میں
 
شکریہ استاد جی۔ اصلاح کا انتظار رہے گا۔
”نہ“ کے بارے میں کہہ چکا ہوں شعر میں سببِ خفیف باندھنا غلط ہی ہے جس کے باعث ”نا“ لکھا۔
لفظ ”کہ“ کو سبب خفیف باندھنا میری غلطی ہے جس کا اقرار ہے۔ اور بہر حال اشعار پے اصلاح کا کوئی کام نہیں ہوا۔ جیسے تھے ویسے ہی پیش کردئیے کے خود اصلاح سے بہتر استادِ محترم سے اصلاح کو مناسب سمجھا۔
 
الف عین

لائبریرین
ذات میری مشکبو ہونے لگی
جب سے تیری جستجو ہونے لگی

خود کو ہی بھولا ہوں تیری کھوج میں
اب تو اپنی آرزو ہونے لگی
÷÷س پر بات ہو چکی ہے۔

محو تھے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر
خامشی میں گفتگو ہونے لگی
ہجر گویا شاعروں کا دور ہو
شاعری یوں چار سو ہونے لگی
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی
//یہ تمام اشعار درست ہیں

حسن کے خنجر سے نا کر وار کہ
ذات میری اب لہو ہونے لگی
کیا مراد ’کردار کے‘ ہے؟
حسن کے خنجر سے، نے کردار کے
کر دیں
 
Top