مہدی نقوی حجاز
محفلین
علم عروض :
علم عروض شعر پرکھنے کا آلہ ہے۔ اس کے ذریعہ موزون اور ناموزوں اشعار کی تشخیص دی جاتی ہے۔
اجزاء شعر :
شعر دو مصرعوں سے مل کر بنتا ہے جن میں سے ہر ایک کو "مصراع" اور"شطر" کہا جاتا ہے ۔ جبکہ پہلے "مصراع" کو"صدر" اور دوسرے کو "عَجُز" بھی کہا جاتا ہے ۔
ہر شعر سبب ، وتد اور فاصلہ سےمل کر بنتا ہے۔
· سَبَب : سبب کی دو قسمیں ہیں ۔
ü سبب خفیف : یعنی دو حروف کا مجموعہ جن میں پہلے پر حرکت ہو اور دوسرا ساکن ہو۔ جیسے : " قَدْ " ۔
o کبھی یہ تنھا ہوتا ہے جیسے :" فَاعِلُنْ " کا " فَا " یا " فَعُوْلُنْ " کا " لُنْ "۔
o کبھی اس کے بعد بھی اس جیسا ہی ایک اور سبب ہوتا ہے جیسے: " مُفَاعِیْلُنْ " کا " عِیْلُنْ "یا " مُسْتَفْعِلُنْ " کا " مُسْتَفْ "۔
ü سبب ثقیل : یعنی دو مسلسل حرکت والے حروف ۔جیسے :" بِکَ "۔
· وَتَد : وتد کی بھی دو اقسام ہیں ۔
ü وتد مجموع : یعنی تین حروف کا مجموعہ جن میں پہلے دو حرکت والے اور تیسرا ساکن ہو ۔ جیسے :" قَضَیٰ " ۔
ü وتد مفروق : یعنی تین حروف کا مجموعہ جن میں درمیان والا ساکن اور باقی پر حرکت ہو ۔ جیسے : " کَیْفَ " ۔
· فاصلہ : فاصلہ کی بھی دو قسمیں ہیں ۔
ü فاصلہ صغیرہ : یعنی چار حروف کا مجموعہ جن میں سے پہلے تین حرکت والے اور آخری ساکن ہو۔ جیسے : " عَلِمَا "
ü فاصلہ کبیرہ : یعنی پانچ حروف کا مجموعہ جن میں پہلے چار حرکت والے اور آخری ساکن ہو ۔ جیسے : " ضَرَبَتَا "
اہم نکات:
Ø شعر میں چار سے زیادہ متحرک حروف مسلسل استعمال نہیں ہوتے ہیں ۔
Ø شعر میں مخصوص قافیوں کے علاوہ دو مسلسل ساکن حروف استعمال نہیں ہوتے ہیں ۔