عزیزم

"عزیزم"

ہمیں اِک کام کرنا ہے عزیزم
تعاون عام کرنا ہے عزیزم!
محبت سے، عِنایت سے، کَرَم سے
دلوں کو رام کرنا ہے عزیزم
تعصب بَو رہے ہیں جو چمن میں
اُنہیں ناکام کرنا ہے عزیزم

- ابنِ مُنیب​
 
آخری تدوین:
بہت ہی خوب!

عمدہ نظم ہے عزیزم!

کیا اب آپ ابنِ منیب کے نام سے شاعری کر رہے ہیں؟

جی سر :) ۔ اِس سال اپریل سے باقاعدہ طور پر 'ابنِ مُنیب' قلمی نام اختیار کر لیا ہے۔ اب اپنے بلاگ اور دیگر جگہوں پر اسی نام سے پوسٹ کرتا ہوں۔
 
ایک مختصر نام استعمال کرنا چاہتا تھا کافی عرصے سے۔ 'ابنِ مُنیب' ذہن میں تھا، مگر فیس بک پر اصلی نام استعمال کرتے کرتے تبدیلی مشکل لگ رہی تھی۔ پھر بالآخر اپریل میں ہمت کر کے شروع کر ہی دیا۔ اِس کے علاوہ 'ابنِ مُنیب' اِس لئے کہ والدِ گرامی شاعری سے شغف رکھتے ہیں اور 'مُنیب' تخلص کرتے ہیں، اور مجھے سورہ ق کی آیت " مَّنْ خَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُّنِيب " بہت پسند ہے۔

لَوٹتا ہے قلَم تِری جانب
یہ بھی قلبِ مُنیب ہو جیسے
- ابنِ مُنیب
 
محمداحمد

لائبریرین

ماشاءاللہ۔

اللہ مبارک کرے۔
 
Top