عزیز امین محفلین کی نظر میں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آوازِ دوست

محفلین
میں اس سے آسان تعارف نہیں دے سکتا معذرت ۔ ویسے کیا تعارف سنسکرت میں ہے؟
آپ کیا کام کرتے ہیں ؟ ایک سادہ سا سوال ہے جِس کے جواب میں آپ چکنے گھڑے بن جاتے ہیں اَب آپ بتائیں آپ سے یہ سوال کِس زبان میں کیا جائے کہ آپ اِسے ٹھیک ٹھیک سمجھ کر دُرست جواب دےسکیں :)
 
آخری تدوین:

عزیزامین

محفلین
آپ کیا کام کرتے ہیں ؟ ایک سادہ سا سوال ہے جِس کے جواب میں آپ چکنے گھڑے بن جاتے ہیں اَب آپ بتائیں آپ کو یہ سوال کِس زبان میں کیا جائے کہ آپ اِسے ٹھیک ٹھیک سمجھ کر دُرست جواب دےسکیں :)
میں فی الحال پریزیڈنٹ وی سی ایچ ہی ہوں
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب ! میں پھر بھی وضاحت کیے دیتا ہوں:
نہ تو خُدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا ۔ ۔ ۔ دونوں انساں ہیں تو کیوں حجابوں میں ِملیں
بہت خوب ! میں پھر بھی "اصلاح" کیے دیتا ہوں :laughing: :
تُو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں​
بے وزن شعر پڑھ یا سن کر ایسا لگتا ہے گویا بریانی کھاتے ہوئے دانتوں کے نیچے کنکر آ جائے۔
:)
 
عزیزامین آپ کیوں غیر متفق ہوئے میرے مراسلے سے؟
 
آوازِ دوست

محفلین
بہت خوب ! میں پھر بھی "اصلاح" کیے دیتا ہوں :laughing: :
تُو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں​
بے وزن شعر پڑھ یا سن کر ایسا لگتا ہے گویا بریانی کھاتے ہوئے دانتوں کے نیچے کنکر آ جائے۔
:)
بالکل بجا فرمایا ہے اصلاح کے لیے شُکریہ احمد فراز یقینا" برا مان سکتے تھے :)
 
آوازِ دوست

محفلین
میں فی الحال پریزیڈنٹ وی سی ایچ ہی ہوں
دیکھیں یہ تو جمعہ جمعہ آٹھ دِن کی بات ہے اور اِس سے کوئی کمائی نہیں ہوتی ابھی ، تو آپ بے شک پریذیڈنٹ رہیں لیکن دوستوں سے کُچھ چھُپائیں گے تو دال میں کالا تو نظر آئے گا بھلے ہم جتنے بھی خوش گُماں ہوں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top