آپ نے ہمیں اِس قابل کیوں نہیں سمجھا کہ ہم آپ کے اِس سچ کا وزن اُٹھا سکتے ہیں۔خیر جو بھی رہا اَب ہمارے درمیان ایسی باتیں نہیں ہونی چاہییں۔ دوست تو ساری خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ دوست ہوتا ہے اور یہ تو ایسا معاملہ ہے جِس میں آپ کی کوئی خطا نہیں ہے۔ ہمارے ہونے اور نہ ہونے پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہوتا اور بہت سے معاملات میں ہم کیا ہیں یہ بھی ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہی رہتا ہے۔ ہم کُچھ بھی ہو سکتے تھے مگر اچھی بات یہ ہے کہ ہم انسان ہیں اور کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا بے عیب ذات صرف ایک ہے سو آپ اپنے حوصلے تروتازہ رکھیں اور کینیڈا کی برفیلی ہواؤں میں اپنی ذات سے منسلک خوشیوں کی حرارت شامل کرتے رہیں