عزیز امین محفلین کی نظر میں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آوازِ دوست

محفلین
میں پیدائشی طور پر سپائنا بفڈا کا مریض ہو ں جس کی وجہ سے میں وہیل چیر استعمال کرتا ہوں ،نایاب جی حوصلہ افزائی اور دعاوں میں یاد رکھنے کا شکریہ ۔ آپ کو اتنے عرصے بعد یہ پوائنٹ کیوں یاد آیا؟
آپ نے ہمیں اِس قابل کیوں نہیں سمجھا کہ ہم آپ کے اِس سچ کا وزن اُٹھا سکتے ہیں۔خیر جو بھی رہا اَب ہمارے درمیان ایسی باتیں نہیں ہونی چاہییں۔ دوست تو ساری خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ دوست ہوتا ہے اور یہ تو ایسا معاملہ ہے جِس میں آپ کی کوئی خطا نہیں ہے۔ ہمارے ہونے اور نہ ہونے پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہوتا اور بہت سے معاملات میں ہم کیا ہیں یہ بھی ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہی رہتا ہے۔ ہم کُچھ بھی ہو سکتے تھے مگر اچھی بات یہ ہے کہ ہم انسان ہیں اور کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا بے عیب ذات صرف ایک ہے سو آپ اپنے حوصلے تروتازہ رکھیں اور کینیڈا کی برفیلی ہواؤں میں اپنی ذات سے منسلک خوشیوں کی حرارت شامل کرتے رہیں :)
 
عزیزامین

جزاک اللہ
 
عزیزامین

محفلین
عزیز صاحب وہ دِن دور نہیں جب بیرون ممالک تو ایک طرف ہم بیرون دنیا بھی اپنی نشریات سے تہلکہ مچا دیں گے مگر کتنی بےبسی کی بات ہے کہ جتنا بھی زور لگا لیں گھنٹے چوبیس سے زیادہ نہیں ہو سکتے یقینا" سائنس کو اِس معاملے میں بھی کُچھ کرنا ہوگا کہ اَب مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ چوبیس گھنٹے بھی اُن کے حل کے لیے ناکافی ہیں۔ وی سی ایچ کو آپ بارِ شُکر گزاری سے بوجھل نہ کریں کیوں کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک عظیم مشن کا حصّہ بنائے جانے پر ہمارے زیرِبار رہیں۔ آپ کی سنجیدگی متانت اور مستقل مزاجی سے میں آج بھی ایسا ہی محسوس کرتا ہوں کہ آپ دورِ جوانی کی جملہ خرابات کو بہت پیچھے چھوڑ آئے ہیں خُدانخواستہ اِس میں کُہن زدگی یا کرختگی کا تاثر ہرگز شامل نہ تھا۔ تحریر سے متعلق آپ نے ناحق سارا دِن سوچ سوچ کر خود کو پریشان کیا آپ اپنے دِل سے پوچھ لیتے تو کتنی آسانی سے جواب مِل جاتا۔ آپ خود بتائیے اِس پورے فورم پر میری کسی ایک بھی شخص سے کوئی رنجش ہے؟ لیکن اگر آپ کسی بھی طرح اِس تحریر کو اپنے شایانِ شان نہ سمجھتے ہوں تو ہم اِسے صفحہءفورم سے حرفِ غلط کی طرح مِٹا دیں گے :) خوش رہیے
نہیں جناب ایسی کوشش نہ کریں کیوں کہ آپ کہ لفظوں کے موتی میری زندگی کے اثاثوں میں سے ہیں
 
آپ کو اتنا یقین کیوں ہے کے ہم چوبیس گھنٹے کی نشریات کر پایں گے جب کے آپ جانتے ہیں اس وقت ہمارے پاس اس وقت ایک رائیٹر ہیں اور ہوسٹ شاید ایک بھی نہیں؟چوبیس گھنٹے تو دور کی بات ایک گھنٹہ روزانہ مجھے مشکل لگ رہا ہے۔
 
وقت ہر درد کا درماں ہے کام بھلے بہت سست ہو مگر تسلسل رہے تو کامیابی مل جاتی ہے آپ اپنی توقعات آغاز میں ہی بہت زیادہ نہ رکھیں۔
 
عزیزامین

محفلین
زاہد صاحب تو آپ ہی بتایں کتنی امید رکھی جا سکتی ہے شروع میں؟اور اس میں آپ کا کردار کتنا اور کیا ہو گا؟
 
x boy

محفلین
محترم عزیز امین
آپ 2008 سے اگر کینیڈا میں تو ابھی تک پاسپورٹ کیوں نہیں لیا،،،ذاتی سوال ہے لیکن یہ لڑی آپ نے ہی شروع کی کہ ہم سب آپ کے بارہ میں کتنے فہم ہیں
میرے خاندان کے لوگ بھرے ہوئے ہیں جن کو پانچ پانچ سال بعد وہاں کا پاسپورٹ حاصل کرچکے ہیں۔۔
 
گھبرائیں نہیں محترم ایک دو سال کے اندر آپ کی یہ خواہش بھی پوری ہو جائے گی
 
محمدظہیر

محفلین
ایک اچھے دوست ہیں۔ حسن اخلاق سے پیش آتے ہیں میں نے آپ کو کسی سے بد تمیزی سے بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ میں ذاتی طور پر حسن اخلاق کو عقل پر ترجیح دیتا ہوں۔
 
عزیزامین

محفلین
کون کون میرے دھاگے باقاعدگی سے پڑھتا ہے ۔ آپ کو میری کون سی عادت پسند ہے ،اور کون سی عادت نہ پسند ہے؟
 
عزیزامین

محفلین
کیا میں آپ کو کسی محفلین جیسا لگتا ہو اگر لگتا ہوں تو کن جیسا اور ان میں اور مجھ میں کیا ایک جیسا ہے؟
 
عزیزامین

محفلین
کس کس کو مجھ سے ملنے کا اشتیاق ہے ،اس خواہش کا اظہار الہلال جی نے سب سے پہلے کیا ہے اور کسی کی بھی یہ خواہش ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top