عزیز بلگامی : گالی تمہارے پاس 'دعا ہے ہمارے پاس

سید زبیر

محفلین
تہذیبوں کے ٹکراو کے تناظر میں​
اک ایسی خوشگوار ہے ہمارے پاس​
گالی تمہارے پاس 'دعا ہے ہمارے پاس​
ہر کرّو فر تمہارا ہے ' کیا ہے ہمارے پا س​
لے دے کے خلوص و وفا ہے ہمارے پاس​
تہذیب بے لبا کے رسیا ہو تم اگر​
بوسیدہ پیرہن میں حیا ہے ہمارے پاس​
ضرب کلیم کیا ہے خبر کچھ نہیں تمہیں​
موسی تمہارے پاس ہے ' عصا ہمارے پاس​
لڑتے ہو ہم سے گیارہ ستمبر کی آڑ میں​
دہشت نہیں ،وفا ہی وفا ہے ہمارے پاس​
تم گنبدوں کو ڈھے کے صنم رکھ گئے تو کیا​
بُت ہیں تمہارے پاس 'خدا ہے ہمارے پاس​
ہم کس طرح تمہاری امامت کریں قبول​
یہ وہ شرف جو صرف رہا ہمارے پاس​
کام آئے گر کسی کے تو ہم بخش دیں عزیز​
دامن جو تار تار بچا ہمارے پاس

عزیز بلگامی
 
تہذیبوں کے ٹکراو کے تناظر میں​
اک ایسی خوشگوار ہے ہمارے پاس​
گالی تمہارے پاس 'دعا ہے ہمارے پاس​
ہر کرّو فر تمہارا ہے ' کیا ہے ہمارے پا س​
لے دے کے خلوص و وفا ہے ہمارے پاس​
تہذیب بے لبا کے رسیا ہو تم اگر​
بوسیدہ پیرہن میں حیا ہے ہمارے پاس​
ضرب کلیم کیا ہے خبر کچھ نہیں تمہیں​
موسی تمہارے پاس ہے ' عصا ہمارے پاس​
لڑتے ہو ہم سے گیارہ ستمبر کی آڑ میں​
دہشت نہیں ،وفا ہی وفا ہے ہمارے پاس​
تم گنبدوں کو ڈھے کے صنم رکھ گئے تو کیا​
بُت ہیں تمہارے پاس 'خدا ہے ہمارے پاس​
ہم کس طرح تمہاری امامت کریں قبول​
یہ وہ شرف جو صرف رہا ہمارے پاس​
کام آئے گر کسی کے تو ہم بخش دیں عزیز​
دامن جو تار تار بچا ہمارے پاس

عزیز بلگامی
بہت خوب شراکت
شاد و آباد رہیں
 
Top