عشبہ رانی کی صحت یابی کی درخواست

سید زبیر

محفلین
نیرنگ خیال کی نینوں کا تارا ، محفل کی پیاری بیٹی عشبہ رانی کل مورخہ 5 مئی سے بیمار ہے ۔ اسہال کی شکایت ہے آج صبح تک حالت ویسے ہی تھی تمام ساتھیوں سے اس کی جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست ہے ۔ رب کریم اپنے حبیب پاک صلعم کے صدقے بیٹی عشبہ کوصحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عشبہ رانی کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
بچے تو ہنستے کھیلتے ہی اچھے لگتے ہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
یہ پڑھ کر بہت تشویش ہے۔ اللہ تعالے کے حضور عاجزانہ دعا ہے کہ اس پیاری بچی کو صحت و تندرستی عطا کرے۔ آمین۔
 

مہ جبین

محفلین
اللہ پاک اپنے حبیبِ کریم علیہ الصلواۃ والسلام کے صدقے پیاری عشبہ رانی کو مکمل صحتیابی عطا فرمائے
اور اسکو ہمیشہ والدین کی آنکھوں کا تارا اور دل کا چین سکون بنائے آمین
 
اوہو بھئی کیا ہو گیا عشبہ گڑیا کو ۔بچوں کی بیماری و تکلیف تو کسی طرح بھی برداشت نہیں ہوتی والدین سے ۔۔تڑپ تڑپ جاتے ہیں وہ ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عشبہ گڑیا کو مکمل صحت یابی عنایت فرمائیں ۔آمین۔
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ سید زبیر صاحب اس اطلاع کا۔۔۔!

دعا ہے اللہ تعالیٰ عشبہ رانی کو بھرپور صحت و تندرستی عطا فرمائے کہ وہ اپنے ماں باپ کی ہی نہیں سب محفلین کی آنکھ کا تارہ بھی ہے۔ (آمین)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ تمام احباب کا ان محبتوں پر بہت مشکور ہوں۔ اللہ آپ کی دعاؤں کو قبول فرمائے۔ :)
عشبہ کی طبیعت اب بہتری کی طرف مائل ہے۔ وہ گزشتہ مہینہ بھر سے بیمار ہے۔ لیکن کل سے اسہال کی بیماری شدت پکڑ گئی۔ جس کی وجہ سے بٹیا نڈھال ہو گئی۔
آپ تمام احباب کی دعاؤں سے اب بہتر ہے۔
سر سید زبیر صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ سر آپ کی دعائیں چاہیے بہت ساری۔ جزاکٔ اللہ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت تشویش ہوئی جان کر۔ بچے تو دو دن بیمار رہ کر بھی مرجھا جاتے ہیں۔ اللہ تعالی عشبہ بیٹی کو جلد صحت یابی عطا فرمائیں، آمین۔
 

مقدس

لائبریرین
نینی بھیا عشو کیسی ہے اب

اللہ کرے جلدی سے بالکل ٹھیک ہو جائے گڑیا
اور آپ کو خوب تنگ کیا کرے پھر سے آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top