عشق تمہارے میں (اردو ماہیے/خاورچودھری)

خاورچودھری

محفلین
کچھ کام نہیں ہوتا
عشق تمہارے میں
آرام نہیں ہوتا


ہووقت کبھی ملنا
زخم جدائی کا
مشکل ہے مگرسِلنا


زلفوں کوسنورنے دو
روزاُلجھتے ہو
کچھ کام بھی کرنے دو



ہیں بخت سیہ کالے
صرف تری خاطر
دستورمٹادالے


تم دردہوسینوں کا
حال نہیں پوچھا
ہم خاک نشینوں کا


جس سمت بھی دیکھوگی
یادرُلائے گی
جب بھی مجھے سوچوگی



جاتجھ سے نہیں ملنا
پھول محبت کا
آسان نہیں کِھلنا


رنگوں سے بھراموسم
بیت چکاساون
کیااشک بہائیں ہم


اک بارسُناؤگی
رازمحبت کا
کس کس سے چُھپاؤگی



مجبورجوانی پر
شہرامڈآیا
اک رات کی رانی پر


سجنی کاحسیں گِہنا
روٹھ گئے ہم تو
آوازنہیں دینا


سچ شہدسے میٹھاہے
رس ترے ہونٹوں کا
انعام وفاکاہے
 
Top