عشق دی گلی وچوں کوئی کوئی لنگھدا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں تو نماز کے لیے ایک گھنٹہ رہ گیا ہے نماز بھی پڑھنی ہے. میری محبوبہ کو اس کا ثواب ملے گا. کیونکہ اسی نے مجھے نماز کا پابند بنایا
ضرور۔۔۔ باقی باتیں اگلی نشست میں۔
آپ نماز پڑھئیے، افطاری کیجئے۔ سوال تو چلتے رہیں گے کسی بھی فارغ وقت میں۔
محبوبہ کو ثواب جائے گا؟
کون سے نمبر والی؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پختگی کا کہا ہے بعض لوگ دل سے روگ لگا کر روگی بن جاتے ہیں. بعض میری طرح دل کو مضبوط کرلیتے ہیں
اگر روگی بن جاتے ہیں تو اسے پختگی تو نہیں کہہ سکتے نا۔

ویسے ہمارا سوال یہ تھا کہ کچھ لوگ ایک عشق میں ناکام ہونے کے بعد عشق کرنے کی خواہش کو وہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن آپ ایک کے بعد ایک آگے ہی آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ آخر ترقی کی کن منزلوں کو چھونے کا ارادہ ہے؟
 
اے خان

محفلین
کیا ہندسہ تھا آخری؟؟؟
ہندسہ تو یاد نہیں لیکن واحد لڑکی تھی جن سے شادی کا ارادہ تھا لیکن نصیب میں نہیں، کبھی کبھار کال کرکے خوب جھلی کھٹی سنا کر فون بند کرلیتی ہے اور میں آہ بھر کر فون کو ایک نظر دیکھ لیتا ہوں
 
اگر 100 تک پوری ہو گئی تھی تو دوبارہ ایک سے شروع کر لیتے،
کیا وقعی میں تعداد یاد نہیں یا بتانا نہیں چاہ رہے؟
 
اے خان

محفلین
اگر روگی بن جاتے ہیں تو اسے پختگی تو نہیں کہہ سکتے نا۔

ویسے ہمارا سوال یہ تھا کہ کچھ لوگ ایک عشق میں ناکام ہونے کے بعد عشق کرنے کی خواہش کو وہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن آپ ایک کے بعد ایک آگے ہی آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ آخر ترقی کی کن منزلوں کو چھونے کا ارادہ ہے؟
اب اگر کوئی آپ کو چھوڑ جائے تو بندہ دوسرا عشق نہ فرماوے تو کیا کرے لیکن یہ بھی کچھ وقت تک ہوتا ہے ایک بار صحیح چوٹ کھائے تو پھر بندہ کسی کام کا نہیں رہتا
آخری والا عشق بڑا جان لیوا ثابت ہوا لیکن شاید زندگی ابھی باقی ہے اب تو ہجر کا مزہ لے رہے ہیں
 
دوسرا عشق فرمانے کی بھی خوب کہی۔ تو کیا آپ اس کے چھوڑ کر جانے کا ہی انتظار کر رہے تھے؟
جان لیوا تو اس صورت میں کہلاتا جب جان سے گزر گئے ہوتے خدا نخواستہ۔ لیکن آُ تو کچھ دن پہلے ایک اور عشق فرمانے کی بات کر رہے تھے۔
 
اے خان

محفلین
اگر 100 تک پوری ہو گئی تھی تو دوبارہ ایک سے شروع کر لیتے،
کیا وقعی میں تعداد یاد نہیں یا بتانا نہیں چاہ رہے؟
نہیں نہیں اللہ نہ کرے صحیح عشق تو صرف ایک تھا اور تا عمر رہے گا.
یہ تو دوستیاں وغیرہ تھیں جنہیں میں عشق کا نام دیا ہے جو ٹوٹتی بنتی ہیں جو کہ کئی لوگوں سے تھی
 
اے خان

محفلین
دوسرا عشق فرمانے کی بھی خوب کہی۔ تو کیا آپ اس کے چھوڑ کر جانے کا ہی انتظار کر رہے تھے؟
جان لیوا تو اس صورت میں کہلاتا جب جان سے گزر گئے ہوتے خدا نخواستہ۔ لیکن آُ تو کچھ دن پہلے ایک اور عشق فرمانے کی بات کر رہے تھے۔
ہاں ایک اور عشق کا ارادہ ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں نہیں اللہ نہ کرے صحیح عشق تو صرف ایک تھا اور تا عمر رہے گا.
یہ تو دوستیاں وغیرہ تھیں جنہیں میں عشق کا نام دیا ہے جو ٹوٹتی بنتی ہیں جو کہ کئی لوگوں سے تھی
اب آپ نے ہمیں صحیح عشق اور غلط عشق کے چکر میں ڈال دیا۔
اگر دوستیاں تھیں تو صرف لڑکیوں سے ہی کیوں؟ پھر دوستی کا نام دینا چاہئیے نا۔
وہ عشق جو صرف ایک ہی تھا۔۔۔ وہ ان ٹوٹنے بننے والی دوستوں کے شروع میں تھا یا آخر میں۔۔۔ یا درمیان میں کہیں۔
گھما پھرا کر جواب نہیں چلے گا۔
 
Top