عشق دی گلی وچوں کوئی کوئی لنگھدا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پانچویں جماعت میں بچگانہ عشق تھا اظہار تک نہ ہوسکا نہ ہی اس کو کبھی خبر ہوئی
پھر عشق تو نہ کہیں نا اسے۔۔۔ اسے تو بونگی کہنا زیادہ مناسب نہیں لگتا؟
یہ تو وہی بات ہوئی نا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چل رہن دے :thinking2::thinking2::thinking2::thinking2:
 

اے خان

محفلین
ماں باپ کی محبت تو سب کو ملتی ہے۔۔۔ پھر کیوں ترسے؟
یا پھر پیدا ہی عاشق بننے کے لئے ہوئے تھےا
" بچپن سے " نے آگہی کے نئے دروازے کھول گئیے ہم پر۔۔۔ تجسس اور بڑھ گیا ہے۔
ذرا جلدی بتائیے تا کہ اگلا سوال کر سکیں۔
ماں سے تو بچپن کی کوئی یاد نہیں البتہ اب ماں سے کچھ باتیں ہوجاتی ہیں
والد سے تو جب بھی سامنا ہوا مار پڑی البتہ اب کافی دوستانہ رویہ ہے ان کا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک کے ہوتے ہوئے دوسرے سے دوستی ہوئی ویسے ہی دعا سلام تو محبوبہ کافی ناراض ہوئی
پھر آہستہ آہستہ ناراضگی دور ہوئی
اوئے ہوئے۔۔۔۔۔ ہم نے جری بہادر لکھا آپ کے لئے۔۔۔ اپ تو مہا جری بہادر نکلے۔
کون مائی کا لعل ایسا ہو گا جو اتنی ہمت دکھائے ۔
 

اے خان

محفلین
ہمیں تو شک ہو رہا کہ کہیں نرس ہی تو نہیں نظر میں آ گئی تھی۔ اب بچپن میں تو وہی زیادہ قریب ہو گی نا۔
ہم ایویں تکے لگانے مین کاہے کو اپنی انرجی ویسٹ کریں۔ خود ہی بتا دیں گے اے خان۔ وعدہ کیا ہے انھوں نے۔
اسکول جایا کرتی تھی آٹھویں نویں جماعت میں تھی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماں سے تو بچپن کی کوئی یاد نہیں البتہ اب ماں سے کچھ باتیں ہوجاتی ہیں
والد سے تو جب بھی سامنا ہوا مار پڑی البتہ اب کافی دوستانہ رویہ ہے ان کا
کیا آپ اپنے سگے والدین کے گھر پیدا نہیں ہوئے؟؟
پھر ایسا رویہ کیوں رہا۔
کہیں وہ والی بات تو نہیں کہ "پوت کے پاؤں پالنے میں نظر آ جاتے ہیں"۔۔۔ انھیں بھی تبھی دکھائی دے دیا ہو کہ آپ بڑے ہو کر کیا کارنامے سر انجام دینے والے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اسکول جایا کرتی تھی آٹھویں نویں جماعت میں تھی
اسکول جاتی تھی۔۔۔ ایک ہی راستہ تھا اپ دونوں کے سکول کا؟
کسی دن ہمت کر کے ایک نسوار کی ڈبیہ ہی دے دی ہوتی شیشے والی۔ کیا پتہ مان جاتی۔ اور ساری کہانی ایک ہی عشق تک محدود رہتی۔
نہیں؟؟؟
 

اے خان

محفلین
کیا آپ اپنے سگے والدین کے گھر پیدا نہیں ہوئے؟؟
پھر ایسا رویہ کیوں رہا۔
کہیں وہ والی بات تو نہیں کہ "پوت کے پاؤں پالنے میں نظر آ جاتے ہیں"۔۔۔ انھیں بھی تبھی دکھائی دے دیا ہو کہ آپ بڑے ہو کر کیا کارنامے سر انجام دینے والے ہیں۔
بالکل سگے
ماں کم عمر تھی ہمیں پھپو نے سنبھالا پالا پوسا
 
Top