عشق دی گلی وچوں کوئی کوئی لنگھدا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو آپ نے بتا دیا کہ حسن سے بڑی خوبی کوئی نہیں۔
لیکن کیسے اندازہ ہوتا تھا آپ کو کہ آپ کا کام تمام ہو چکا ہے؟
اور یہ کہ دوسرے فریق کو بتانا پڑتا تھا یا اس کے گرد چکر پہ چکر لگاتے تھے ، تب جا کر اسے اندازہ ہو جاتا خود ہی۔
کبھی کسی نے انکار بھی کیا ؟ اور غصہ کیا ہو؟

ایک سوال اور

آپ کے گھر والوں کو اندازہ ہو جاتا تھا کہ "منڈا بگڑا جائے"
انھوں نے سمجھانے کی سدھارنے کی کوشش کی ہو؟
آخر معلوم پڑنے پر ان کا کیا ری ایکشن ہوتا تھا؟
کبھی ابا جان نے کہا ہو کہ بیٹا ابھی تمہاری عمر پڑھنے کی ہے، کتابوں میں دل لگاؤ۔
آخر کیا کہہ کر ڈانٹا کرتے تھے

ان کے جواب بھی آپ گول کر گئے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کوئ سحر پھونک دے دل کے مندر میں
دل بہت اداس ہے
گزشتہ شب کی کاروائی ہے
گویا عمر بھر کی دہائی ہے
تجھے دیکھنے کی آس ہے
دل بہت اداس ہے
خونِ نا حق رنگ تو لاتا ہے
دیکھئے وقت کیا دکھاتا ہے
سوگواری سی سوگواری ہے
خوشی میں بھی غم سا طاری ہے
ایک طرف غم ایک طرف خوشی
زندگی طرفہ تماشہ ہی سہی
چشمِ نم مسکرا بھی سکتی ہے
ساعتِ وصل آ بھی سکتی ہے
:)
 

نور وجدان

لائبریرین
خونِ نا حق رنگ تو لاتا ہے
دیکھئے وقت کیا دکھاتا ہے
سوگواری سی سوگواری ہے
خوشی میں بھی غم سا طاری ہے
ایک طرف غم ایک طرف خوشی
زندگی طرفہ تماشہ ہی سہی
چشمِ نم مسکرا بھی سکتی ہے
ساعتِ وصل آ بھی سکتی ہے
:)
واہ رے واہ
یہ شعلہ بیانی
گویا دل کی ہم کلامی
ہم سے بھری نہ گئی حامی
بس درد دل میں ہے ناتمامی
ہائے قسمت میں یہ گھڑی آنی
 

اے خان

محفلین
انتہائی اور بالکل غلط۔
زیک دراصل بات یہ ہے کہ یہ دنیا ہے یہاں طرح طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے
ایک واقعہ یاد آرہا ہے.
ایک بار بس میں کراچی جا رہا تھا تو پچھلی سیٹ پر بیٹھی لڑکی تھوڑی دیر بعد شیشے کے پردے سے چھیڑ چھاڑ کرتی تو پہلے تو سوچا شاید پردہ ٹھیک کررہی ہے لیکن جب بار بار پردہ ادھر ادھر کرنے لگی میں سمجھا کچھ تو ہے بس دل مضبوط کرکے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اس نے چھوڑنے کی کوشش نہیں کی
پھر سفر میں کافی باتیں ہوئی موبائل نمبر کا تبادلہ ہوا
پھر ایک سلسلہ شروع ہوا
ان سے ملنے کے لیے ایک بار پھر سے کراچی کا سفر کیا اور جیسے ہی ان سے ملاقات کی واپسی کا ٹکٹ لے کر واپس گاؤں آئے
صبح سے لے کر شام تک باتیں ہوا کرتی تھی
پھر ان کی منگنی طے ہوگئی پھر ان کی شادی ہوگئی
ان کی سریلی آواز وہ آنکھیں اب بھی کبھی کبھار یاد آتی ہیں
کچھ دن بہت اداس رہے پھر اچھے ہوگئے
پتہ نہیں یہ عشق تھا یا ٹھرک یا کچھ اور
 

اے خان

محفلین
خونِ نا حق رنگ تو لاتا ہے
دیکھئے وقت کیا دکھاتا ہے
سوگواری سی سوگواری ہے
خوشی میں بھی غم سا طاری ہے
ایک طرف غم ایک طرف خوشی
زندگی طرفہ تماشہ ہی سہی
چشمِ نم مسکرا بھی سکتی ہے
ساعتِ وصل آ بھی سکتی ہے
:)
کیا کہنے
سوال جواب کی جگہ شاعری نہ شروع کریں
 

اے خان

محفلین
کل سے ان سے بصد اصرار ہم استفسار کر رہے ہیں کہ آخری ہندسہ بتا بھی دیں۔۔
اندازہ کریں کہ ابھی تک موصوف کی گنتی ختم نہیں ہوئی۔
سات لوگوں سے دل و جاں سے تعلق رہا ، آٹھواں شاید آخری ہو ویسے بھی سال سے کم وقت رہ گیا ہے شادی کو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ رے واہ
یہ شعلہ بیانی
گویا دل کی ہم کلامی
ہم سے بھری نہ گئی حامی
بس درد دل میں ہے ناتمامی
ہائے قسمت میں یہ گھڑی آنی
گھڑیاں تو آنی جانی ہیں
گھڑیوں کا اعتبار نہ کر
اس شہرِ زخم فروش سے تو
کچھ زخمِ تازہ خرید کر
کرید انھیں کہ درد بڑھے
جو نمک گرے تو ٹیس اٹھے
مت کر آہ بس درد کو سہہ
کچھ نہ سُن، کچھ نہ کہہ

:ROFLMAO:
 

سیما علی

لائبریرین
اگر روگی بن جاتے ہیں تو اسے پختگی تو نہیں کہہ سکتے نا۔

ویسے ہمارا سوال یہ تھا کہ کچھ لوگ ایک عشق میں ناکام ہونے کے بعد عشق کرنے کی خواہش کو وہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن آپ ایک کے بعد ایک آگے ہی آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔ آخر ترقی کی کن منزلوں کو چھونے کا ارادہ ہے؟

ایویں پئے کریئے گلہ یار دا کی،
کی اس نال ساڈے نہیں وفا کیتی۔
ساڈے جہے وی لبھیاں گھٹّ لبھن،
اوہنے نال جنہاں دے جفا کیتی۔

ساڈے دل جد پچھلی کوئی پرط کھولھی،
اوہدی نظر نے گنڈھ کوئی ہور ماری،
اساں روز ای کوئی نویں سوچ سوچی،
اس نے روز کوئی نویں ادا کیتی۔
 
Top