عشق دی گلی وچوں کوئی کوئی لنگھدا

اے خان

محفلین
یہ رہے
یہ تو آپ نے بتا دیا کہ حسن سے بڑی خوبی کوئی نہیں۔
لیکن کیسے اندازہ ہوتا تھا آپ کو کہ آپ کا کام تمام ہو چکا ہے؟
اور یہ کہ دوسرے فریق کو بتانا پڑتا تھا یا اس کے گرد چکر پہ چکر لگاتے تھے ، تب جا کر اسے اندازہ ہو جاتا خود ہی۔
کبھی کسی نے انکار بھی کیا ؟ اور غصہ کیا ہو؟
اندازہ ہوجاتا ہے جب کسی کو دیکھ کر بار بار اس کا خیال آنے لگے.
چکر پہ چکر نہیں ہاں ایک دو بار سلام وغیرہ یا ویسے ہی کوئی بات
فریق کو اندازہ ہوجاتا ہے
میں اظہار نہیں کرتا فریق خود سمجھ جاتا ہے بس وقت لگتا ہے
میں بہت ہی طریقے سے بات کرتا آج تک کسی نے غصہ نہیں کیا البتہ جس نے انکار کیا ہم نے احترام کیا اور چل دیئے
 
اے خان

محفلین
IMG20210501113215.jpg

الحمد للہ تینوں بچے نکل آئے
گُلِ یاسمیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اندازہ ہوجاتا ہے جب کسی کو دیکھ کر بار بار اس کا خیال آنے لگے.
چکر پہ چکر نہیں ہاں ایک دو بار سلام وغیرہ یا ویسے ہی کوئی بات
فریق کو اندازہ ہوجاتا ہے
میں اظہار نہیں کرتا فریق خود سمجھ جاتا ہے بس وقت لگتا ہے
میں بہت ہی طریقے سے بات کرتا آج تک کسی نے غصہ نہیں کیا البتہ جس نے انکار کیا ہم نے احترام کیا اور چل دیئے
واقعی یہ تو بہت اچھی بات ہے۔
آپ کے احترامِ عشق میں کوئی شک نہیں رہا۔
اوہ واہ ۔۔۔ کیا بات ہے کہ ایک دو سلام میں ہی فریق کو اندازہ ہو جاتا ہے۔ بڑی بات ہے بھئی بڑی ہی بات ہے۔
بہت ہی طریقے سے بات کرنے والا طریقہ راز میں مت رکھئیے، تجسس بڑھتا جائے گا کہ کہیں کوئی موکل تو قبضہ میں نہیں کر رکھا آپ نے۔ اب اتنا بھی آسان نہیں ہوتا ہو گا نا ۔
 
سادہ سی بات ہے کسی سے اجنبیت میں اظہار وغیرہ نہ کریں پہلے فریق کو سمجھیں ان کی پسند نا پسند مزاج اس کے بعد اس سے تعلقات استوار کریں آسان سی بات ہے. میرے بزرگ کہا کرتے تھے کہ جب آپ کے دل میں کسی کے لیے چاہت ہو تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا ان کو خبر نہ ہو اگر چہ دیر سے ہو.
اور دوسری اور ضروری بات اپنا میں ختم کرکے فریق کے رخ پر چلتے جائیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہجر کے مارے کبھی تاپ چڑھا ہو؟
کبھی دل میں ایسا خیال آیا ہو کہ اب جینے کی خواہش ہی نہیں رہی۔ ایسے جینے کا کیا فائدہ۔
ہجر کا صدمہ برداشت کرتے کرتے کبھی ہمت ہار کے سوچا ہو

شبِ فراق کا صدمہ سہا نہیں جاتا
حرام موت نہ ہوتی تو زہر کھا جاتا
انھیں گول کرنا ہے یا بتانا پسند فرمائیں گے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سادہ سی بات ہے کسی سے اجنبیت میں اظہار وغیرہ نہ کریں پہلے فریق کو سمجھیں ان کی پسند نا پسند مزاج اس کے بعد اس سے تعلقات استوار کریں آسان سی بات ہے. میرے بزرگ کہا کرتے تھے کہ جب آپ کے دل میں کسی کے لیے چاہت ہو تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا ان کو خبر نہ ہو اگر چہ دیر سے ہو.
اور دوسری اور ضروری بات اپنا میں ختم کرکے فریق کے رخ پر چلتے جائیں
زبردست۔۔۔ بہت ہی شاندار قسم کے بزرگ اور استاد نصیب ہوئے آپ کو جنھوں نے بخوبی آپ کو تمام اسباق ازبر کرائے۔ ا

لیکن مزاج سمجھنے اور میں ختم کرنے میں تو کافی عرصہ نہ لگ جاتا ہو گا یا آپ کے لئے چٹکی بجانے برابر ہے؟
 
اے خان

محفلین
ہجر کے مارے کبھی تاپ چڑھا ہو؟
کبھی دل میں ایسا خیال آیا ہو کہ اب جینے کی خواہش ہی نہیں رہی۔ ایسے جینے کا کیا فائدہ۔
ہجر کا صدمہ برداشت کرتے کرتے کبھی ہمت ہار کے سوچا ہو

شبِ فراق کا صدمہ سہا نہیں جاتا
حرام موت نہ ہوتی تو زہر کھا جاتا
ہاں شاید میری نا سمجھی تھی. اب اچھا ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا
 
Top