عشق فرمائیں، جوئے شیر کہاں سے لائیں؟

تبر و تیشہ و تاثیر کہاں سے لائیں؟
عشق فرمائیں، جوئے شیر کہاں سے لائیں؟

خواب ہی خواب ہیں، تعبیر کہاں سے لائیں؟
لائیں، پر خوبئِ تقدیر کہاں سے لائیں؟

مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟

کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟

کہیے، کچھ اس کے ٹھکانے کا پتا بھی تو چلے
کر کے راحیلؔ کو زنجیر کہاں سے لائیں؟

راحیلؔ فاروق​
مشمولہ: زار
 
شکریہ، مشفقی۔
واؤ کے اس قسم کے اسقاط کے مثالیں اساتذہ کے ہاں وافر ہیں مگر اس وقت بوجوہ پیش کرنے سے قاصر ہوں۔ شاید محمد ریحان قریشی مدد کر سکیں۔
غزل کافی پرانی ہے۔ زار میں شامل ہے سو آٹھ دس سال پہلے کی تو ہو گی۔ درست یاد نہیں کہ تاریخ اس وقت نہیں لکھتا تھا۔ ویسے یہ اچھا طریقہ تھا کیونکہ اب اکثر غلط لکھتا ہوں!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟
کیا بات ہے ۔۔۔۔

کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟
واہ۔۔ خوبصورت۔۔۔ خوبصورت۔۔۔
ویسے خیال یہ آرہا ہے کہ ہماری گردن ناپنے کا ارادہ لگ رہا ہے۔۔۔۔ لیکن بےبسی کے سبب یہ شعر وارد ہوا۔۔۔ ;)

ماشاءاللہ۔۔۔ اس پرانے حسن کلام پر تازہ تازہ داد قبول کریں۔ :)
 

ابدال حسن

محفلین
خواب ہی خواب ہیں، تعبیر کہاں سے لائیں؟
لائیں، پر خوبئِ تقدیر کہاں سے لائیں؟

مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟
بہت خوب ۔ زبردست اور لاجواب ۔
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں ۔ کیا بات ہے بہت اعلیٰ۔
 
بہت عمدہ راحیل بھائی۔
خواب ہی خواب ہیں، تعبیر کہاں سے لائیں؟
لائیں، پر خوبئِ تقدیر کہاں سے لائیں؟

کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟

کہیے، کچھ اس کے ٹھکانے کا پتا بھی تو چلے
کر کے راحیلؔ کو زنجیر کہاں سے لائیں؟
بہت سی داد۔
 

یوسف سلطان

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
واؤ کے اس قسم کے اسقاط کے مثالیں اساتذہ کے ہاں وافر ہیں مگر اس وقت بوجوہ پیش کرنے سے قاصر ہوں۔ شاید محمد ریحان قریشی مدد کر سکیں۔
اقبال
فرصتِ کشمکش مده، ایں دلِ بے قرار را
یک دو شکن زیاده کن، گیسوئے تابدار را
مُفتَعِلُن مفاعلن مُفتَعِلُن مفاعلن :)
 

کاشف اختر

لائبریرین
واہ بھئ کمال ہے !ماشاء اللہ ! راحیل فاروق میرے ان پسندیدہ شعراء سے میں ہیں جن کے اشعار میں چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے گنگنایا کرتا ہوں ! جیسے ایک غزل جو اکثر پڑھا کرتا ہوں

لے کر یہ محبت کے آزار کدھر جائیں !
 

عاطف ملک

محفلین
مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے
دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟
اس سلسلے میں ہماری help مل سکتی ہے کہ ڈاکٹر بھی ہیں اور دشت گرد بھی :p
کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے
ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟
بہت خوب راحیل بھائی!
درج بالا اشعار بہت اچھے لگے :)
 

سروش

محفلین
کہیے، کچھ اس کے ٹھکانے کا پتا بھی تو چلے
کر کے راحیلؔ کو زنجیر کہاں سے لائیں؟
راحیل صاحب !! آپ کا کلام پرانا ہو یا نیا ، مزا دیتا ہے ۔ بہت سی داد قبول فرمائیں ۔
لے کر یہ محبت کے آزار کدھر جائیں !
بالکل درست فرمایا کاشف اختر بھائی ۔
 

کاشف اختر

لائبریرین
راحیل صاحب !! آپ کا کلام پرانا ہو یا نیا ، مزا دیتا ہے ۔ بہت سی داد قبول فرمائیں ۔

بال درست فرمایا کاشف اختر بھائی ۔[/QUOTE

راحیل فاروق کی شاعرانہ عظمت میری داد و تحسین کی قطعا محتاج نہیں، نہ مجھے خود بھی اپنی سخن فہمی پر کچھ اعتبار ہے، نہ شاعری کے معاملے میں مجھے کوئی قابل اعتبار بصیرت حاصل ہے ..۔تاہم میں نے بہت سنجیدہ ہوکر یہ بات کہی ہے! مبالغہ آرائی ہرگز نہیں کی ہے
 
Top