شکریہ محمود غزنوی صاحب۔
ابھی چند روز قبل اعجاز حسین حضروی کے ایک "گرائیں" کے ساتھ بیٹھے ہوئے ان کی گائی ہوئی کافی غزلیات سے تعارف ہوا۔
70 کی دہائی میں پی ٹی وی پر ایک پروگرام چلتا تھا "نکھار" جو اشفاق احمد اور قدسیہ بانو کے گھر پر ہی ریکارڈ ہوا کرتا تھا اور اس میں اس زمانے کے مشہور ترین گلوکاروں کو ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ اس کے سامعین میں اس وقت کے چیدہ چیدہ شعرا، ادبا، مصنفین، موسیقار اور گلوکار ہوا کرتے تھے۔
اسی پروگرام "نکھار" میں غالب کی یہی غزل اعجاز حسین حضروی گاتے ہوئے:
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=0ubflhFzsmc"]YouTube- Eijaz hussain Hazarvi sings Ghalib (NIKHAR)- Ishq mujhko nahi wehshat hee sahi[/ame]