عشق نے کر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے۔۔۔۔ اقبال اشعر

عمراعظم

محفلین
عشق نے ہےکر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے
میرا سایہ بھی بڑی مشکل سے پہچانا مجھے

اور کوئی نام پھر ،دل کو نہ بھایا عمر بھر
کہہ دیا تھا آپ نے اک روز دیوانہ مجھے

آپ کی یہ بے رخی کس کام کی رہ جائے گی
آ گیا جس روز اپنے ،دل کو سمجھانا مجھے

کیا بتاؤں میں تمہیں آسانیوں کی مشکلیں
سینکڑوں غم دے گیا اک غم کا ٹُھکرانہ مجھے

ہوش کی باتیں کہاں کرتا اگر یہ جانتا
اِس قدر مہنگا پڑے گا ہوش میں آنا مجھے

اقبال اشعر​
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
کیا بتاؤں میں تمہیں آسانیوں کی مشکلیں
سینکڑوں غم دے گیا اک غم کا ٹُھکرانہ مجھے

ہوش کی باتیں کہاں کرتا اگر یہ جانتا
اِس قدر مہنگا پڑے گا ہوش میں آنا مجھے
بہت خوب، بہت ہی خوب :)
 
ہوش کی باتیں کہاں کرتا اگر یہ جانتا
اِس قدر مہنگا پڑے گا ہوش میں آنا مجھے
سبحان اللہ
کیا کہنے
بہت خوب بھئی بہت خوب۔
 

عمراعظم

محفلین
کیا بتاؤں میں تمہیں آسانیوں کی مشکلیں
سینکڑوں غم دے گیا اک غم کا ٹُھکرانہ مجھے

ہوش کی باتیں کہاں کرتا اگر یہ جانتا
اِس قدر مہنگا پڑے گا ہوش میں آنا مجھے
بہت خوب، بہت ہی خوب :)

پسندیدگی کے لیئے شکریہ جناب۔
 
کیا بتاؤں میں تمہیں آسانیوں کی مشکلیں
سینکڑوں غم دے گیا اک غم کا ٹُھکرانہ مجھے

ہوش کی باتیں کہاں کرتا اگر یہ جانتا
اِس قدر مہنگا پڑے گا ہوش میں آنا مجھے

بہت عمدہ انتخاب۔۔۔ بہت شکریہ جناب
جزاکم اللہ خیرا۔

پہلے شعر میں شاید ”ہے“ یا ”ہی“ لکھنے سے رہ گیا ہے:
عشق نے کر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے
عشق نے ہے کر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے
عشق نے کر ہی دیا دنیا سے بیگانہ مجھے
 

طارق شاہ

محفلین
جناب عمر اعظم صاحب تشکّر !
کیا خُوب غزل سے لُطف اندوز کیا صاحب آپ نے
اقبال اشعر کا شمار خُوب مربوط اور رواں اشعار کہنے والے شاعروں میں ہوتا ہے
اُن کی غزلیں بڑے شوق سے پڑھی جاتی ہیں

تشکّر ایک بار پھر سےانتخابِ خُوب شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں :)


مطلع میں 'یوں' لکھنا رہ گیا ہے، دیکھ لیں
مصرع یوں صحیح ہوگا
عشق نے یوں کر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے
 

عمر سیف

محفلین
عشق نے کر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے
میرا سایہ بھی بڑی مشکل سے پہچانا مجھے

اور کوئی نام پھر ،دل کو نہ بھایا عمر بھر
کہہ دیا تھا آپ نے اک روز دیوانہ مجھے

آپ کی یہ بے رخی کس کام کی رہ جائے گی
آ گیا جس روز اپنے ،دل کو سمجھانا مجھے

کیا بتاؤں میں تمہیں آسانیوں کی مشکلیں
سینکڑوں غم دے گیا اک غم کا ٹُھکرانہ مجھے

ہوش کی باتیں کہاں کرتا اگر یہ جانتا
اِس قدر مہنگا پڑے گا ہوش میں آنا مجھے

اقبال اشعر​
آہا ۔۔ کمال ۔۔۔ لاجواب۔ ۔۔ واہ ۔۔
 

عمراعظم

محفلین
کیا بتاؤں میں تمہیں آسانیوں کی مشکلیں
سینکڑوں غم دے گیا اک غم کا ٹُھکرانہ مجھے

ہوش کی باتیں کہاں کرتا اگر یہ جانتا
اِس قدر مہنگا پڑے گا ہوش میں آنا مجھے
بہت عمدہ انتخاب۔۔۔ بہت شکریہ جناب
جزاکم اللہ خیرا۔

پہلے شعر میں شاید ”ہے“ یا ”ہی“ لکھنے سے رہ گیا ہے:
عشق نے کر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے
عشق نے ہے کر دیا دنیا سے بیگانہ مجھے
عشق نے کر ہی دیا دنیا سے بیگانہ مجھے

پسندیدگی کے لیئے شکریہ جناب۔ تصحیح کر دی گئی ہے ۔نشاہدہی کے لیئے شکر گزار ہوں۔
 

عمر سیف

محفلین
بہت شکریہ عمر بھائی۔
ذرا دل تھام کر اُن سے یہ کہہ ہی دیں:
آپ کی یہ بے رخی کس کام کی رہ جائے گی
آ گیا جس روز اپنے دل کو سمجھانا مجھے
اللہ آپ کو ہمشہ خوش رکھے۔آمین
کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی بھائی ۔۔
ویسے غزل لاجواب ہے۔ پسند آئی بہت ۔۔ کاپی کر لی ۔۔
 

اوشو

لائبریرین
آپ کی یہ بے رخی کس کام کی رہ جائے گی
آ گیا جس روز اپنے ،دل کو سمجھانا مجھے

ایک ایک شعر لاجواب
بہت خوب انتخاب۔
شکریہ عمر اعظم جی۔
 

الشفاء

لائبریرین
اور کوئی نام پھر ،دل کو نہ بھایا عمر بھر
کہہ دیا تھا آپ نے اک روز دیوانہ مجھے

واہ۔ بہت خوب انتخاب۔۔۔
 
Top