فاخر
محفلین
ایک شعر میں نے اپنی تازہ غزل میں کہی تھی :
’’لاریب کہ انساں کو کرتا ہے عطا معراج
وہ عشق جو فطرت میں الہام حقیقی ہو ‘‘
بی بی سی ہندی کی معرفت لاہور کے اس جوڑے کی ویڈیو کی دیکھی ،تو بے ساختہ یہ شعر یاد آگیا،میں نے جب یہ ویڈیودیکھی تو،اپنے اس شعر کی جاودانی پر یقین ہوگیا،ملہم حقیقی نے شاید ایسے ہی واقعات کی ترجمانی کے لئے مجھے یہ شعر الہام کیا تھا۔ لاہور کی ثنا اور داؤد کی کہانی دیکھ کر آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ مجھے نہیں پتہ ثنا اور داؤد لاہو ر کے کس علاقہ کے مکین ہیں ، البتہ میں نے اُ ن کی کہانی دیکھی۔کئی سبق ملے ۔ داؤد نے ایک حادثہ میں دونوں ہاتھ اور پاؤں گنوادیئے ،لیکن اس حالت میں بھی ثنا ء نے اس کو نہیں چھوڑا؛بلکہ اس سے شادی کی اور ایک خادمہ کی طرح زندگی گزارنے کا پر عزم فیصلہ کیا۔ اگر کوئی لاہور والے بھائی صاحب اس جوڑے کو جانتے ہوں،تو میری طرف سے ا س بے مثال جوڑے کو نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کریں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو سلامت رکھے آمین نظر بد سے بچائے آمین ۔