محمد بلال افتخار خان
محفلین
عشق آب حیات ہے
عشق ہی نور ذات ہے
عشق کے جلوے ہیں طور پہ
عشق کو نہیں کبھی بھی مات ہے
عشق پیغام زندگی
ملے عشق میں ہی بندگی
عشق میں فنا بھی بقا
بنا عشق نفس کی رندگی
عشق توحید عین ہے
منزل اسی کی دین ہے
بنا عشق عذاب ہے زندگی
عشق میں قلب کا چین ہے
عشق جلا کر جِلا دیتا ہے
اہل ظرف کو یہی صلا دیتا ہے
راز زندگی سب بتا دیتا ہے
منزل سے عشق ملا دیتا ہے
ہر ایک زرہ ہے مظہر عشق کا
ہر راز ہوتا ہے اظہر عشق کا
BTV: عشق