نیلم
محفلین
ایک اور موقع پرالہی بخش نے کہا،ابا
تم عشق کی بات بہت کرتےہو،
کہتےہوزندگی کامقصد عشق ہوناچاہیئے،عشق اللہ سےاور اُس کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم سے،
یہ تو بتاؤ یہ عشق کیا چیزہے
مشکل ہے کہ آسان ہے،مجھے محبت بہت آسان لگتی ہے،کرنےکی ضرورت ہی نہیں پڑتی،ہوجاتی ہےتو ہوجاتی ہے،نہیں ہوتی تو نہیں ہوتی،مگر اتنا بڑامسئلہ تونہں لگتا یہ جتنا تم اسے بتاتےہو.
باپ کےچہرےپر نرمی ہی نرمی بکھر گئی،آنکھوں میں جیسے گہری سوچ اتر آئی،میں تو جاہل آدمی ہوں بیٹے،پر آپ ہی آپ یہ باتیں سمجھنےکی کوشش کرتارہتاہوں،اس کو سمجھنےکےلیے کتابیں پڑھنےکی بھی ضرورت نہیں ہوتی،یہ عشق تو آدمی کےاندر ہوتاہےنا،بس اس کےلیےخودکوسمجھنااورتبدیل کرتےرہناہوتاہے،،
وہ کہتےکہتےرُکااور بظاہرسامنےوالی دیوارپر کچھ دیکھنےلگالیکن لگتاتھاوہ بہت دوردیکھ رہاہے،،
عشق تو بیٹےآسان ہے،بہت ہی آسان،یہ تو ہوجاتاہے،
پرعشق کرتےرہناکیےجانابہت مشکل ہے،
عشق کے تقاضے پورےکرنابلکل آسان نہیں،
اس کے لیےتواپنا آپ مارنا پڑتاہے.
(عشق کا عین سےاقتباس)