طالوت
محفلین
عقاب
عقاب اڑنے والے پرندوں میں بڑا پرندہ اور بہترین شکاری ہے ، دنیا بھر میں اس کی 60 سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں ۔ دنیا میں بے شمار ممالک میں یہ فوجی نشان کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے ۔ آئیے دنیا کے کچھ عقابوں سے ملتے ہیں ۔ ان کے پروں کا پھیلاؤ 5 سے 8 فٹ تک ہوتا ہے ۔شکار میں یہ لومڑیوں ، ہرنوں اور بکریوں پر بھی حملہ کر دیتے ہیں ۔ مضبوط پنجوں ، طاقت ور ٹانگوں کے ساتھ ساتھ خطرناک نوکیلی مضبوط چونچ کا حامل یہ پرندہ انتہائی مہلک ضرب لگا کر شکار کرتا ہے ۔ ان کے انڈوں کو سینچنے کی معاد تقریبا دو ماہ ہوتی ہے ۔ اونچی چٹانوں یا درختوں پر گھونسلا بناتے ہیں اور گھونسلے کی حفاظت انتہائی دلیری اور بہادری سے کرتے ہیں ۔
Mountain Hawk-eagle ۔ یہ عقاب پاکستان ، بھارت ، سری لنکا چین اور جاپان میں پایا جاتا ہے ۔ پہاڑوں پر رہنے والا یہ عقاب جسامت کے اعتبار سے درمیانے درجے کا عقاب کہلاتا ہے ۔ اس کی خوراک میں چھوٹے چوپائے ، پرندے اور رینگنے والے جاندار ہوتے ہیں ۔ یہ عموما ایک ہی انڈا دیتے ہیں ۔