تعارف عكس حيات

ابو ثمامہ

محفلین
37350_51210705920.gif
ميرا ركنيتى نام ابو ثمامہ ہے، اسلاميات ميں ايم اے كياہے.
اسلام اور اسلامى علوم سے گہرا لگاؤ ہے.
عربى اردو كى بامقصد ادبى كتابيں پڑھنے كا دلداہ ہوں.
ايك مؤقر ادارے ميں گريجويٹ طلبہ كو عربى سكہانے كا معلم رہ چکا ہوں.
اخبارات ميں كالم نگارى پر بھي چاند مارى كى ہے.
اردو محفل ميں اردوزبان كى خدمت كا مقصد لے كر آيا ہوں.
اميد ہے كہ آپ حضرات محفل كى طرح دلوں ميں بھى جگہ ديں گے؟!!
 
وجی

لائبریرین
خوش آمدید جناب ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں
یہ ثمامہ کا مطلب کیا ہے ؟؟
 
ابو ثمامہ

محفلین
خوش آمدید جناب ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں
یہ ثمامہ کا مطلب کیا ہے ؟؟
"ثمامہ" ايك خاص قسم كى گھاس كا نام ہے، تاہم ميں نے ايك صحابى رسول صلى اللہ عليہ وسلم كى كنيت ہونے كى وجہ سے يہ كنيت اختيار كى.
صحابہ كرام، تابعين عظام اور بزگان دين کے نام اپنانے ميں ميرے خيال ميں معنى كو دخل نہيں ہوتا؟!
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ابو شمامہ۔۔ ہم تو دلوں میں سب کو ہی بٹھا لیتے ہیں، دیکھیں آپ محفل کو کس حد تک دسترس دیتے ہیں!!
 
بہت شکریہ وضاحت کا
 
ابو ثمامہ

محفلین
خوش آمدید ابو شمامہ۔۔ ہم تو دلوں میں سب کو ہی بٹھا لیتے ہیں، دیکھیں آپ محفل کو کس حد تک دسترس دیتے ہیں!!
ہم نے تو محترم! سابقہ جملہ كہتے ہى دست رس دے دى تھى،
"محفل" ہى دست رس نہيں دے رہى...عشوہ طراز محبوبہ كى طرح.... پھونك پھونك كے "قدم" ركہنا پڑ رہے ہيں!!!!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
ہم نے تو محترم! سابقہ جملہ كہتے ہى دست رس دے دى تھى،
"محفل" ہى دست رس نہيں دے رہى...عشوہ طراز محبوبہ كى طرح.... پھونك پھونك كے "قدم" ركہنا پڑ رہے ہيں!!!!!!

عشوہ طراز محبوبہ ہر کس و ناکس کے ہاتھ لگ جائے تو نہ عشوے رہیں اور نہ طرازیاں اور نہ بے نیازیاں۔ محبوبہ کے محبوب بنیئے، اسکا دل لبھایئے، کچھ گایئے، گنگنایئے، کوئی "بین" بجایئے تا کہ محبوبہ رام ہو اور محبوب کا رام نام ہو۔

اردو محفل پر خوش آمدید!
 
ابو ثمامہ

محفلین
نہ لے اپنى نہ سُر اپنا نہ سُرتال!
محترم! كس بنياد پہ گنگنایئے.......................... زبردستى كے "شكريہ... جزاك اللہ.... بہت خوب...." وغيرہ وغيرہ كے راگ الاپ رہے ہيں شايد "محبوبہ" كى بے نيازى نياز ميں بدل جائے!!! اور در دل وا کر کے ہمیں بھی جگہ دے دے.
كسى نے كيا خوب كہا.........
پيوستہ رہ شجر سے اميد بہار ركھ
 
شکریہ، بہت خوب، جزاک اللہ، کیا کہنے کہتے کہتے آپ نے 100 کا ایک تہائی تو مکمل کر لیا۔ اب را سہا بھی تمام ہو ہی جائے گا۔ اور یوں لگے ہاتھوں کئی احباب اور محفل کے آداب سے بھی واقف ہو جائیں گے۔ :)
 
Top