علاج الامراض۔

السلام علیکم
اللہ رب العزت آپ سب کو خوش و خرم و شا د باد رکھے ۔ میرا تعلق حکمت کے شعبے سے ہے۔اگر کوئی اپنے یا کسی اور کے مرض کے علاج کے سلسلے میں‌مشورہ کرنا چاہے تو میری خدمات آپ سب بہن بھائیوں کے لیے حاضر ہیں۔ مزید اگر کوئی علیحدہ سے مشورہ کرنا چاہے تو وہ مجھے ای میل کر سکتے ہیں۔۔ rao_altaf@yahoo.com
یہ سلسلہ میں نے صرف خدمت خلق کی نیت کے ساتھ شروع کیا ہے۔امید ہے حوصلہ افزائی ہوگی۔ آللہ تعالی آب سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہر برائی سے اور ہر بیما ری سے اپنی رحمت کی پناہ عطا فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب حکیم صاحب۔

الطاف صاحب بہت شکریہ آپ کی اس پیشکش کا۔

آپ اپنا تعارف تو کروائیں، ادھر تعارف کا ایک زمرہ ہے، اس میں آ جائیں۔

کہاں سے تعلق ہے آپ کا، کب سے حکمت کر رہے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ پھر دیکھیں کتنے سوالات پوچھے جائیں گے آپ سے۔
 

arshadmm

محفلین
آج کل ہیپاٹائٹس سی کی بہت وبا پھیلی ہوئی ہے ملک میں۔ اس سلسلے میں آپ کیا کہتے ہیں‌ وہ کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے‌؟ اور اگر مرض حملہ آور ہو جائے تو پھر کیا کیا جائے ؟
 
سوالات کا انداز بدلیں

آپ نے سوالات کیے ۔۔بہت بہت شکریہ۔۔۔ یہ لڑی میں نے آرٹیکلز لکھنے کے لیے نہیں شروع کی ۔معلوماتی مضامین لمبے چوڑے ہوتے ہیں اور اتنا وقت نہیں کہ تفصیلی آرٹیکل لکھے جایں ۔۔البتہ کسی بھائی کو کو مسئلہ درپیش ہے تو وہ اپنی کیفیات و علامات تحریر کرے تو علاج بتلا دیا جاے گا۔۔ امید ہے آپ کے پوچھے گئے سوالات پر آرٹیکل نہ لکھنے پر آپ ناراض نہیں ہونگے۔۔
ہو سکتا ہے فراغت کے زیادہ لمحات ملے تو یہ کام بھی کر دیں گے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے ایک ساتھی پوچھ رہے ہیں کہ صبح اٹھنے پر دونوں ہاتھ سُن ہوتے ہیں اور چہرے پر بھی سُوجن محسوس ہوتی ہے۔ کیا وجہ ہے اور اس کا کوئی علاج؟
 
علاج

یہ علامات خصوصی طور پر جگر اور معدے کی مزمن خرابی کو ظاہر کرتی ہیں ۔اسکے علاوہ گردے کی کمزوری بھی وجہ ہو سکتی ہے۔
اپنے دوست کو ۔۔مندرجہ ذیل دوائیں پابندی سے کھلایں۔
معجون دبیدالورد صبح شام عرق مکو کے ساتھ ۔۔۔جوارش شاہی۔۔صبح شام۔۔۔۔۔اکسیر جگر ۔۔قرشی یا ہمدرد دواخانے کا ۔۔2 چمچ ۔۔۔شہد خالص 2 چمچ ۔۔تازہ پانی ایک گلاس میں حل کرکے استعمال کرایں۔۔ایک ماہ تک علاج جاری رکھیں۔۔انشا اللہ پہلے 3 روز میں‌ ہی افاقہ محسوس ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب ہیں، وہ پیروں کے اوپر والے حصے پر سردی محسوس کرتے ہیں۔ جرابیں پہنے رہیں تو ٹھیک رہتے ہیں۔ کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 
صاحب جی کو پیروں کے اوپری حصہ مٰیں سردی لگنے کی وجہ یہ ہے کہ آجکل سردی کا موسم ہے۔جراب پہنے رہینے سے سکون ملنے کی وجہ یہ ہے کہ جرابیں موٹی اور گرم ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہاں تو ابھی اتنی سردی نہیں ہے۔ یہاں تو ابھی بھی اے سی چلتے ہیں دن میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دخل اندازی کیسی ڈاکٹر صاحب، آپ کی نوازش ہے کہ پوچھ رہے ہیں۔

جی ہاں ذیابطیس کے مریض ہیں اور شکر کا توازن 200 سے اوپر ہی رہتا ہے۔
 
میرا بھائی

میرے بھائی ذیابطس کا مریض تھا جب تک پتہ نہ لگے امی نے کہا فلاں حکیم کے پاس لے جاؤ۔ مزے کی بات ہے حکیم صاحب کے گلقند کے ساتھ دوائی دی۔ اب آپ اندزۃ حکیموں کا۔ جب مرض کی تشخیص تو شوگر لیول فاسٹنگ اور رینڈم انتہا کی لیول کو چھورہی تھی اب وہ انسولین کا استعمال کرتا ہے اور کافی خوش و خرم ہے۔
اور مزے کی بات یہ کہ میرے بھائی کا نام بھی الطاف حسین ہے۔
 
آپ کس علاقے کی بات کر رہے ہیں

آپ کس علاقے کی بات کر رہے ہیں۔نام بتانا۔۔۔ایک علامت کا ذکر مرض کا تعین کرنے میں بعض اوقات مشکل نظر آتی ہے۔ مریض کی عمر ۔۔اور پیشہ اور دیگر معلومات اور علامات کا علم کافی معاون ہوتا ہے۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
دخل اندازی کیسی ڈاکٹر صاحب، آپ کی نوازش ہے کہ پوچھ رہے ہیں۔

جی ہاں ذیابطیس کے مریض ہیں اور شکر کا توازن 200 سے اوپر ہی رہتا ہے۔
میرے خیال میں یہ شوگر کی وجہ سے ہے۔شوگر میں اعصاب احساس۔nerves and nerve endings شدید طور پر متصر ھوتی ہیں ۔خاس طور پر پاوں اور ٹانگوں کا نچلہ حصہ۔جس کی وجہ سے پاوں اور ٹانگوں میں درد کا احساس بڑہ جاتا ہے اور جلن بھی ہوتی ہے۔
اس کا علاج شوگر کے انتہائی موثر کنٹرول اور بی کمپلیکس سے کیا جا سکتا ہے۔اور میتھی کوبال کے انجکشن بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ِِ
 
مزے کی بات

اور مزے کی بات یہ کہ میرے بھائی کا نام بھی الطاف حسین ہے۔[/quote نے کہا:
اور دوسری مزے کی بات یہ کہ میرے والد کا نام ظہور احمد ہے۔ شوگر کنٹرول کے لیے تحفہ ۔۔۔۔۔۔۔اندر جو تلخ ،،ایک تولہ ، مغز نمولی۔،ایک تولہ،
تخم جامن ایک تولہ، کشتہ چاندی ،،مگر مستند اور امانت دار حکیم کا بنا ہوا ہو ،،6 ما شہ بوٹیوں کو سفوف بنا لیں اور کشتہ چاندی ملا کر ایک گھنیٹہ کھرل کرکے درمیانے سایز کے کیپسول بھر لیں۔ ٹھوس ٹھوس کر نہ بھریں۔ہلکے ہاتھ سے بھریں۔۔ایک صبح اور ایک شام کو ہمرا ہ پانی استعمال کریں۔
پرہیز مشہور ہیں۔۔اللہ کے فض سے بہت امید ہے،
 
Top