علاج کلفتِ ہر دل فگار تو نے کیا --- سید شاکر القادری

الف نظامی

لائبریرین
علاج کلفتِ ہر دل فگار تو نے کیا
گرے ہووں سے ، یتیموں سے پیار تو نے کیا


عطا کی تو نے فقیروں کو بھی جہانگیری
جو رہ نشیں تھے انہیں تاجدار تو نے کیا


سنائی دشمنِ جاں کو نوید "لا تثریب"
جو کر سکا نہ کوئی بار بار تو نے کیا


عطا کی دیدہء بے نور دل کو بینائی
حریم تیرہ ء دل نور بار تو نے کیا


جو کنز مخفی کی صورت رہا ہمیشہ سے
وہ رازِ حسنِ ازل آشکار تو نے کیا


اے یاد مصطفوی ! تجھ پہ ہوں ہزاروں سلام
ہر اک سرشک میں پیدا نکھار تو نے کیا


کھلے ہوئے ہیں ہر اک سمت نعت کے غنچے
میرا حدیقہء دل پُر بہار تو نے کیا

( سید شاکر القادری )​
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
سبحان اللہ جزاک اللہ
الف نظامی بہت شکریہ اللہ تعالٰی آپ کوخیر کثیرعطا فرمائے
محترم شاکرالقادری کا نعتیہ کلام پڑھ کر ان کا احترام مزید بڑھ گیا
اللہ تعالٰی ہمیں بھی ایسی کفیت اور عشق رسول صلٰی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم عطا فرمائے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مجھے یہ کہنے دیجئے کہ میرے اللہ نے مجھے زو عزت دی ہے وہ اسی نعتِ نبی کا صدقہ ہے
آپ سب حضرات کا پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں
 

مہ جبین

محفلین
مجھے یہ کہنے دیجئے کہ میرے اللہ نے مجھے زو عزت دی ہے وہ اسی نعتِ نبی کا صدقہ ہے
آپ سب حضرات کا پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں
جو عاشقِ صادق سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامنِ پاک کو تھام لیتے ہیں ، اللہ پاک اُنکو دونوں جہان کی سرفرازی عطا فرماتا ہے بے شک۔
محترم شاکرالقادری صاحب ! اپنی خصوصی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیں ۔
جزاک اللہ
 

الشفاء

لائبریرین
سنائی دشمنِ جاں کو نوید "لا تثریب"
جو کر سکا نہ کوئی بار بار تو نے کیا
عطا کی دیدہء بے نور دل کو بینائی
حریم تیرہ ء دل نور بار تو نے کیا
جو کنز مخفی کی صورت رہا ہمیشہ سے
وہ رازِ حسنِ ازل آشکار تو نے کیا

واہ۔واہ۔واہ۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔

بہت ہی پیارا کلام۔۔۔ لکھنے اور پیش کرنے پر محترم شاکرالقادری اور محترم الف نظامی لائق صد مبارکباد ہیں۔۔۔

جزاکم اللہ احسن الجزاء۔۔۔
 

RERA AVIS

محفلین
جزاک اللہ ۔۔۔۔۔محترم ایک نعت جسکی زمین یہی ہے اورجس کا ایک مصرع یوں ہے کہ
غبار راہ کو چُھو کر بہار تو نے کیا ۔۔۔۔
کافی عرصہ سے تلاش کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔ اگر آپ کے علم میں ہو تو مدد کیجیے گا۔۔۔۔۔شکریہ
 
Top