علامات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وغیرہ کو خط میں‌ ڈھالنا۔۔۔

السلام علیکم

مدینہ منورہ میں ایک قابلِ قدر شخصیت جوکہ طیبہ یونیورسٹی میں درس وتدریس میں مصروف ہیں مجھ سے درخواست کی کہ ان کے پاس صلی اللہ علیہ وسلم اور رضی اللہ عنہم وغیرہ کی اشکال ہیں اور وہ انہیں بطور فونٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں یعنی جب وہ اپنی کوئی کتاب لکھیں‌تو ان میں وہ اشکال بآسانی استعمال کرسکیں

خط بنانا مجھے‌نہیں آتا سوچا کار خیر کے‌لیے یہاں‌عرض کروں اگر آپ‌میں‌سے کوئی صاحب یہ کردے تو بڑی مہربانی ہوگی

کوئی ہاں کرے تو میں‌ اشکال یہاں پوسٹ کردیتا ہوں‌

والسلام
 
ہم نے جمیل نوری نستعلیق کے نئے ورژن میں طغرے اور اسلامی القابات کا اضافہ کیا تھا۔ اب پتا نہیں یہ صاحب کس فانٹ میں‌انکو شامل کروانا چاہتے ہیں۔ بہر حال وہ اشکال ٹی ٹی ایف کی صورت میں یہاں پوسٹ کر دیں۔
 
ماشاء اللہ عزوجل بہت خوبصورت خطاطی کی گئی ہے۔ گو کہ ایسا خط کلک پر بھی بن سکتا ہے لیکن براہ راست ہاتھ کی خطاطی کا مزا ہے اپنا ہے۔ جمیل صاحب سے گزارش ہے کہ ان تختیوں کو بھی جمیل نستعلیق فانٹ کےاگلے وریژن میں شامل کرنا مت بھولیے گا۔
راسخ بھائی اگر صرف ان چند خطاطی کے نمونوں کو فانٹ بنانا ہے تو یہ کام تو کوئی بھی کرسکتا ہے۔ کیونکہ میرے ناقص علم کے مطابق اس فانٹ میں وولٹ کا تو کوئی کام ہی نہیں بنتا۔ یہ بلکل انگریزی فانٹ کی طرز پر ہی تیار ہوجائے گا۔ کیا آپ کے پاس کچھ اور خطاطی بھی ہے؟

شکریہ جواب کا

محمد میں اس وقت اتنا مصروف ہوں کہ کیا بتاؤں اور انہوں نے مجھ‌سے درخواست کی ہے۔ اس لیے‌فی الحال تو میں یہی عرض کروں گا کہ یہی بن جائے تو انہیں دے دوں۔۔۔ جزاکم اللہ خیر
 
arifkarim

معطل
راسخ بھائی، میں نے آج رات فانٹ کریٹر پر کچھ کوشش کی تھی۔ ان میں سے بعض تصاویر خراب کوالٹی کے باعث ٹریس نہیں‌ہو رہیں۔ جو ہو گئی ہیں وہ سیمپل اور فانٹ اسمیٹ ڈاؤنلوڈ کرلیں:
b173.gif

b174.gif

http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Alamat.ttf

علامات ظاہر کرنے کیلئے فانٹ کانام "‌Alamat"سلیکٹ کرکے a,b,c,d,e,f,g,h, میں سے کوئی ایک لاطینی حرف لکھنے پر مختلف علامات ظاہر ہوں گی!
 
عارف اس میں اردو کی یونیکوڈ ویلیو بھی ڈال دینی تھی تاکہ جب کوئی اردو لکھتے وقت ان علامات کو استعمال کریے تو اسے کی بورڈ نا بدلنا پڑے۔ :)
 
arifkarim

معطل
عارف اس میں اردو کی یونیکوڈ ویلیو بھی ڈال دینی تھی تاکہ جب کوئی اردو لکھتے وقت ان علامات کو استعمال کریے تو اسے کی بورڈ نا بدلنا پڑے۔ :)

بھائی یہ فانٹ راسخ صاحب کے دوست کیلئے تھا۔ سب سے آسان طریقہ یہی مجھے لگا کہ فانٹ سلیکٹ کرکے بس اے، بی ،سی لکھ لیں۔
 
manjoo

محفلین
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

السلام علئکم برادر بہت خوب کام کیا ہے آپ نے۔ میں‌نے آپ کے توسط سے تمام فانٹ میکر کو مبارک دینی ھے جو اردو کئ خدمت کر رھے ھیں اور بہت خوب صورت فانٹ بنا رھے ھیں۔ اللھ ان کو اور زیادھ علم عطا فرمائے۔

لیکن میری ایک گزارش یا یوں سمجھیں شکایت ھے کھ تمام لوگوں نے 'صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم' کی علامت کو غلط طریقے سے لکھا ھے۔ آپ سب لوگ جانتے ھیں اور جیسا کہ درود ِ ابراھیمی میں بھی ھے ۔ درست درود '' صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم'' ھے جب کھ آپ سب لوگوں نے '' صلی اللہ علیہ وسلم'' لکھا ھے۔ سب لوگ ''وآلھ'' کا لفظ حذف کر گئے ھیں۔ مجھے نہیں معلوم یھ جان بوجھ کر کیا گیا ھے یا غلطی سے۔ بہرحال یھ غلطی تقریبا تمام سافٹ ویئرز میں ھوئ ھے۔ ان پیج میں بھی ایسا ھی ھے۔

آپ تمام دوستوں سے مؤدبانہ گزارش ھے کھ اپنے اپنے فانٹ کو دوبارہ سے اپڈیٹ کر یں اور اس میں یھ غلطی درست کریں۔
شکریھ۔
 
منجو السلام عليكم

یہ کوئی غلط نہیں۔
پیارے بھائی

صلی اللہ علیہ وسلم اور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
صل علی محمد النبی الامی
اور اس طرح کے‌ بے شمار صیغے موجود ہیں۔ بہتر تو وہی ہے‌ کہ وآلہ کا بھی اضافہ کیا جائے‌ لیکن بغیر اس کے‌ بھی کوئی حرج نہیں۔

بہر کیف میں ادھر عارف کو یہ کہنے‌ آیا تھا کہ میں دو فائلیں اٹیچ‌کر رہا ہوں از راہِ کرم ان کو اسی فونٹ میں اپڈیٹ کرکے‌ دوبارہ یہاں‌ پیسٹ‌ کردیں ان میں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی شامل ہے۔

عارف توجہ فرماؤ یہاں‌ سے اتار لو
 
Top