شہبازخان
محفلین
علامہ محمد اقبال
وہ تھے شریعت کے پیکر
وہ تصوف کا نیا دروازہ
وہ انساں کی خوبصورت تصویر
تھے اک جگمگاتاستارہ علامہ اقبال
وہ دن نہ تھا بندے کی ولادت کا
وہ دن تھا اک نئ سوچ کا
جس نے دیکھا خوابِ پاکستانی
وہ خوبصورت خواب تھے علامہ اقبال
نہ تھے وہ صرف اک علامہ
نہ تھے وہ صرف اک شاعر
نہ تھے وہ صرف اک بندے
تھے وہ ولی اللہ علامہ اقبال
جو شریعت سے بنے علامہ،'محمد'امتِ محمدی سے
وہ بہتریں انسان تھے اقبال
وہ مکمل الفاظوں کا مجموعہ
ایسے بنتے ہیں ہمارے علامہ محمد اقبال
جو سمجھنا ہو لفظِ علامہ
اگر سمجھنا ہو حقیقتِ مومن
اگر سمجھنا ہو ادبِ اخلاقِ انسانی
تو پڑھ مکمل علامہ محمد اقبال
( اپنا انداز ِفکرِبیاں)
شہبازخان شہاب
کوشش نزرانہ عقیدت