علامہ محمد اقبال کے فرزند جاوید اقبال کا آج انتقال ہوگیا

محمدظہیر

محفلین
مشہور شاعر علامہ اقبال کے فرزند جاوید اقبال کا آج انتقال ہوگیا ۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔

اقبال نے فارسی میں ان کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی ہے جاوید نامہ
اقبال انگلستان میں تھے تو جاوید صاحب نے اپنے والد سے گرامافون لانے کی فرمائش کی تھی تو اقبال نے جواب میں بہترین اشعار لکھ کر بھیجے تھے 'دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر، نیا زمانہ نئی صبح شام پیدا کر'

انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔

ربط
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ اپنی جناب سے جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ہر طرح کا عذاب معاف فرمائے۔ لواحقین کو صبر دے اور انہیں مرنے والے کے حق میں صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
 

متلاشی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ !
میں آج کل انہی کے ادارہ دبستان اقبال سے وابستہ ہوں ۔۔۔ ابھی نمازہ جنازہ کے لیے جانے لگا ہوں
 

افضل حسین

محفلین
مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی جانب سے ترانہ ہندی ایوارڈ وصول کرنے کے لئے کلکتہ آتے تو ان کی زیارت ہو جاتی۔
مرحومنل ناساز طبیعت کی وجہ سے کلکتہ نہیں آسکے۔
 

اوشو

لائبریرین
کشادہ دل اور کھلے ذہن کے دانشور تھے کئی لوگوں کے نزدیک ان کے خیالات متنازعہ تھے۔
اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
 

فاتح

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
کل ڈاکٹر جسٹس جاوید اقبال کے متعلق ان کے فرزند منیب اقبال نے بتایا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر میجر سرجری کے لیے جا رہے ہیں اور آج صبح ان کی وفات کے متعلق معلوم ہوا۔
ڈاکٹر سر محمد اقبال سے ہمارے 90 فیصد تعارف اور معلومات کا ماخذ ڈاکٹر جسٹس جاوید اقبال کی تصنیف شدہ سوانح اقبال پر مبنی کتاب زندہ رود ہے۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
اناللہ واناالیہ راجعون
اللہ سبحان تعالی سب مسلمانوں کی جو اس دنیا میں نہیں رہے ان کی مغفرت کرے اور جوار رحمت میں جگہہ عطا فرمائے،، اور ہم سب جو ذندہ ہیں ابھی آزمائش میں ہیں ھدایت دے،،، آمین
 
Top