علامہ مشرقی سے طاہر القادری تک : نصرت جاوید

arifkarim

معطل
زیادہ پرانی بات نہیں صرف 2 ماہ پہلے تک اس باغی کو تحریک انصاف اور اس کے متوالے سر آنکھوں پر بیٹھاتے تھے، اور سب سے زیادہ نعرے ایک بہادر آدمی ہاشمی ہاشمی کے ہی لگتے تھے۔ تمھیں یاد ہو کہ نا یاد ہو ہمیں یاد ہے ذرا ذرا۔۔
جی مجھے یاد ہے۔ جب ہاشمی یکم ستمبر کی پریس کانفرنس کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گیا تو تب بھی نون لیگی یہی نعرے مار رہے تھے ایک بہادر آدمی ہاشمی ہاشمی۔ مزے کی بات ہے کہ جاوید ہاشمی کے بے بنیاد الزامات پر تو سب نونیوں نے آنکھیں بند کر کے یقین کر لیا کیونکہ وہ عمران کیخلاف تھے لیکن جب مختلف ٹی وی چینلز نے سعد رفیق اور جاوید ہاشمی کے درمیان ہونے والے طویل ٹیلی فونک رابطے کی تفاصیل اثبوتوں کیساتھ دکھائیں جو انہوں نے یکم ستمبر سے پہلے کی تھیں تو کسی کو اسکی پرواہ نہ ہوئی۔ کیونکہ وہ بھی یقیناً داغی اسکرپٹ کا حصہ تھا لیکن نونی "منطق" کا نہیں۔ اسلئے اسکو اگنور کر دیا گیا:

وہ کہتے ہیں کہ لڑائی جھگڑے میں جو پارٹی پہلے کورٹ کچہری کر لے وہ آدھا کیس جیت جاتی ہے۔ جاویدہاشمی تو ویسے بھی ایک ایسے نظریے کا نام ہے، جو ہمیشہ سے جمہوریت کے لیے لڑتا چلا آ رہا ہے۔ ان کے انکشافات کو کیوں نا درست مانا جائے، جبکہ وہ پارٹی کے اہم ترین عہدے پر رہے ہیں۔
اچھا یعنی اگر ہاشمی عمران کیخلاف بغیر کسی اثبوت کے الزامات لگائے تو وہ نونیوں کے نزدیک سو فیصد صحیح "انکشافات" ہیں اور اگر یہی کام عمران نواز شریف، زرداری کیخلاف کرے تو الزام خان۔ یہ کیسی دوغلی منطق ہے؟ یا تو آپ دونوں کے الزامات کو انکشافات کہیں یا دونوں سے اثبوت طلب کریں۔ اور ان اثبوتوں کے حصول کیلئے جہاں ضرورت ہو غیر جانبدارنہ تفتیش کرائیں۔
ہاشمی نے 2 استمبر کو جیو نیوز کے پروگرام Capital Talk میں حامد میر کو ان الزامات سے متعلق انٹرویو دیا اور جب اسنے اثبوت مانگا کہ ISPR تو آپکے فوج اور تحریک انصاف پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر چکی ہے تو اسپر موصوف بولے کہ انہوں نے عمران پر کوئی الزام نہیں لگایا۔ بس اسکو "صحیح" راہ پر لانے کی سیاست کی ہے۔ یعنی چونکہ عمران ہاشمی کی با ت نہیں سن رہا تھا اسلئے اسکو سبق سکھانے کیلئے ایسا کیا :
داغی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوگی کہ جس شخص کو عمران آج بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اسی نے اسکو جھوٹے الزامات لگا کر بدنام کیا۔

لندن پلان کوئی ڈاکومنٹ نہیں کہ ہاتھ میں پکڑ کر بطور ثبوت دیکھایا جائے یہ تو ریاست پاکستان کے خلاف ایک سازش تھی جو وہاں پر فائنل ہوئی۔ جس کے خدوخال جاوید ہاشمی صاحب نے اپنی پریس کانفرنسز میں وقتاً فوقتاً بتائے۔
پھر وہی بات۔ بھئی اگر اتنی گھناؤنی سازش تھی تب بھی اسکا کوئی اثبوت تو ہونا چاہئے؟ زبانی کلامی الزامات سے نہ تو کوئی سازش ہوتی ہے اور نہ ہی وہ ثابت ہوتی ہے۔ عمران نے 14 اگست کے لانگ مارچ کی ڈیڈ لائن حکومت کو کئی ماہ قبل ہی دے دی تھی کہ اگر انکے مشکوک 4 حلقے نہ کھلوائے گئے تو لانگ مارچ اگست میں ہوگا۔ اسکے باوجود آپکے "منتخب" وزیر اعظم تحریک انصاف سے بات چیت کرنے کی بجائے جولائی کے مہینے میں عمرہ کرنے سعودیہ چلے گئے۔ اور 13 اگست یعنی لانگ مارچ سے ایک دن قبل ٹی وی پر آکر روندی شکل بنا کر فرمانے لگے کہ انتخابی دھاندلی کی جانچ پڑتال کیلئے ایک کمیٹی بنا دیتے ہیں۔ تب تک تو بہت دیر ہو چکی تھی! تب اگر عمران لانگ مارچ نہ کرتا تو کیا کرتا؟
دوسرا عمران نے لانگ مارچ کا اعلان ماڈل ٹاؤن والا سانحہ سے قبل کیا تھا۔ جب قادری واپس آیا اور انقلاب مارچ کا اعلان کیا تب بھی یہ دونوں مارچز اکٹھے نہیں چلے اور مختلف وقت سے اسلام آباد پہنچے۔ وہ تو جب 30 اگست کی شب ریڈ زون پر ریاستی دہشت گردی ہوئی اور عوامی تحریک کے کارکنان پر مظالم ڈھائے گئے تب ان دونوں پارٹیوں نے آئندہ ملکر نواز شریف کے گلو بٹوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی۔ عمران کے دھرنے میں زیادہ تر عورتیں اور بچے تھے۔ وہ کیسے پولیس کے تشدد کا مقابلہ کرتے؟ مجبوراًانہیں وقتی طور پر قادری کیساتھ مل کر کام کرنا پڑا جسے نونی آجکل "لندن پلین" یا نواز کی حکومت گرانے کی سازش کہتے ہیں :)

جاوید ہاشمی الیکشن ہارے، اور کوئی دھاندلی کا نعرہ نہیں لگا۔۔تحریک انصاف کے روایتی دھاندلی واویلے کو اس بار کوئی مزید سپورٹ نہ مل سکی۔ لیکن اس کا نظریہ جمہوریت ابھی بھی زندہ ہے اور رہے گا ۔ لیکن اس ایک سیٹ پر سٹیٹس کو کی سیاست کر کے تحریک انصاف بری طرح ایکسپوز ہو گئی۔ اب ہم کیسے مانیں کہ یہ روایتی سیاست کرنے والے نہیں ہیں۔
دھاندلی کا نعرہ اسلئے نہیں لگا کہ اس ایک حلقے کی میڈیا مختلف پولنگ اسٹیشنز پر صبح سے کڑی نگرانی کر رہا تھا۔ اور اسی میڈیا نے یہ ثابت کیا کہ اتنے بلند و بانگ الزامات کے باوجود پھر الیکشن کمیشن مقناطیسی سیاہی فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ نون لیگ کی افشین بٹ ایک پولنگ اسٹیشن کی پولنگ رکوانے میں کامیاب رہیں۔ ایک پولنگ اسٹیشن پر نون لیگ اور تحریک انصاف کا تصادم بھی میڈیا نے دکھایا۔ اسی طرح گنتی کے نتائج کے مناظر مختلف چینلز دکھاتے رہے۔ ایسےمیں دھاندلا تو کیا چھوٹی سی دھاندلی کرنا بھی ناممکن تھا۔ اگر ہاشمی کو اعتراض ہے کہ اسکے ساتھ نا انصافی ہوئی ہےتو بیشک اپنا حلقہ کھلوا کر دوبارہ گنتی کروا لے۔
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آپ نونی یا اسکے ہمدرد کس مٹی کے بنے ہیں۔ عمران خان 16 ماہ سے چیخ چیخ کر صرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ کبھی اسکا یہ آئینی و جمہوری مطالبہ آپ حضرات کو لندن پلین لگتا ہے۔ کبھی فوج کیساتھ ملکر حکومت گرانے کی سازش۔ کبھی آپکو یہ یہود و ہندو کی تخریب کاری لگتی ہے۔ کیا آپ لوگوں نے زندگی میں کوئی بھی امتحان میرٹ پر پاس نہیں کیا؟ اگر کیا ہے تو پھر مشکوک حلقے دوبارہ کھلوانے پر اتنا اعتراض اور تنقید کیوں؟ کیا نون لیگ اتنی کمزور ہے کہ چار حلقے ہار جانے کے بعد ختم ہو جائے گی؟ ان چار میں ایسا کیا چھپا ہے جو اتنی ڈھٹائی کیساتھ انکو روکنے کیلئے دفاع کیا جا رہا ہے؟
جب تک حلقے کھلیں گے نہیں کیسے پتا چلے گا کہ دھاندلی کتنی ہوئی اور کیسے ہوئی اور کسنے کروائی؟ کیا آپ لوگ الزام خان کو چپ کرانا نہیں چاہتے؟ اگر وہ دھاندلی کے حق میں اثبوت لانے سے قاصر ہے تو آپ شفافیت کے اثبوت اسکو لا کر د ےدیں۔ وہ تو اپنے بھی جیتے ہوئے 4 حلقے کھلوانے کیلئے 16 ماہ سے تیار بیٹھا ہے۔ پھر مسئلہ کیا ہے؟

دیکھیے یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ سپیکر کو اب تک کوئی فیصلہ کر دینا چاہیے تھا۔
یقیناً۔ لیکن وہ تو خود ایک مشکوک حلقے کی پیداوار ہے۔

5 پیج سے آپ لوگ لگے پڑے ہو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تو کیا کریں۔ کسی اور پلیٹ فارم پر مکے اور گھونسے کھانے سے بہتر ہے یہاں دلائل کیساتھ نونی اور انصافی منطق کو سمجھا جا ئے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
پھر وہی گھسی پٹی پٹواریوں والی سازشی ذہنیت۔جیسے آپکو اس دنیا میں لانے کی ذمہ داری آپکے ماں باپ پر عائد ہوتی ہے۔ کیا اسکے بعد آپکے ہر فعل کے ذمہ دار آپکے والدین ہوتے ہیں؟ یقیناً نہیں۔ تو پھر کیوں عمران خان کے بارہ میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ وہ اپنی سیاست خود نہیں کر رہا کوئی اور اس سے یہ سب کروا رہا ہے؟ جو الزام لگا رہا ہے وہ ثابت بھی تو کرے۔ جیسے عمران سے چھوٹے سے چھوٹے الزام پر بھی بڑے بڑے اثبوت مانگے جاتے ہیں اور جب وہ اثبوت فراہم کرنے کیلئے عدالت میں جاتا ہے تو وہی مذاق اڑانے والے اسٹے آرڈر لے لیتے ہیں تاکہ نہ تفتیش ہو نہ اثبوت اکٹھے ہو سکیں۔ یوں اسکو الزام خان "ثابت" کیا جا سکے :)


عمران نے جمائمہ کوو محمد اسد ، پہلا پاکستانی شہری جو کہ یہودیت سے مسلمان ہوا تھا اور تحریک پاکستان میں اسکا بہت بڑا کردار رہا ہے کی کتب پڑھنے کیلئے دیں۔ اور خود انکا مطالعہ کرنے کے بعد اسنے اسلام قبول کیا گو کہ کلچرل طور پر وہ آج بھی یورپی ہی ہے۔
A few months before her wedding, she converted to Islam,citing the writings of Muhammad Asad, Charles le Gai Eaton and Alija Izetbegović as her influences.​
http://en.wikipedia.org/wiki/Jemima_Khan

ہو سکتا ہے آپکے نزدیک جمائمہ کا قبول اسلام کرنا یہودی سازش ہو۔ اور بہت سے ذہین پاکستانیوں کے لئے شاید محمد اسد بھی ایک خاص سازش کے تحت یہودیت سے مسلمان ہوا تھا۔ :)
http://en.wikipedia.org/wiki/Muhammad_Asad

آج ایک نئی اسلامی"منطق" پتا چلی۔ عیسائی اسلام قبول کر لیں تو سبحان اللہ۔ یہودی کریں تو سازش۔ ہاہاہاہا!


آپکی خامی یہاں کہاں سے آگئی؟ :)
معذرت چاہتا ہوں لیکن مزید آپ سے "بکواس" جاری نہیں رکھ سکتا کہ آپ جیسے عقل کے اندھے جو پیغام پڑھ کر سمجھ ہی نہیں سکتے، ان سے کیا سر پھوڑنا
 

arifkarim

معطل
معذرت چاہتا ہوں لیکن مزید آپ سے "بکواس" جاری نہیں رکھ سکتا کہ آپ جیسے عقل کے اندھے جو پیغام پڑھ کر سمجھ ہی نہیں سکتے، ان سے کیا سر پھوڑنا

ذرا اپنے اس پیغام کو دوبارہ غور سے پڑھیں اور پھر اندازہ لگائیں کہ یہاں "بکواس" کون کر رہا ہے اور وہ بھی کسی حوالوں یا اثبوتوں کے بغیر:

پہلی بات تو یہ واضح کر دوں کہ میں ہرگز یہ نہیں کہتا کہ عمران خان یہودی سازش کا نتیجہ ہے۔ میرا مؤقف یہ ہے کہ عمران خان کو سیاست میں لانے کی ذمہ داری جیمز گولڈ سمتھ پر عائد ہوتی ہے ورنہ عمران خان آج بھی سیاست سے دور اور فلاحی کاموں میں لگا ہوتا۔ البتہ اگر آپ یہ دیکھیں کہ 20 سال نوجوان لڑکی 42 سالہ عمران خان سے ملتی ہے، دل دے بیٹھتی ہے، چند ماہ میں اس کا اسلام قبول کرنا، شادی ہونا، بچے ہونا، طلاق ہونا، سسر کی طرف سے عمران خان کو سیاست میں لایا جانا، کچھ اچھی علامات نہیں ہیں۔ تاہم جیمز گولڈ سمتھ کا یہ اقدام مثبت بھی ہو سکتا ہے، شاید آپ نے اس کی تصنیف کا کچھ خلاصہ پڑھا ہوگا؟

واضح رہے کہ میں اپنی ہر خامی کو یہودیوں کی سازش نہیں مانتا :)

اوپر کی پوسٹ میں لمبے لمبے مفروضے تو آپ خود چھوڑ رہے ہیں جیسے عمران خان کوپاکستانی سیاست میں اسکا سسر لے کر آیا؟ اسکا سسر تو برطانیہ کا ارب پتی تھا۔ اسکو کیا ضرورت آن پڑی تھی کہ اپنی عمر کے اس آخری حصے میں پاکستان جیسے کرپٹ ملک میں اپنے داماد کو سیاسی طور پر "لانچ" کرے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب نون لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی جڑیں اس فرسودہ نظام میں مضبوط کر چکے ہوں؟
دوسرا آپکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ تحریک انصاف کا قیام 25 اپریل 1996 کو عمل میں آیا۔ جبکہ جمائما خان کے والد 18 جولائی 1997 کو وفات پاگئے تھے۔ تب سے لیکر ابتک اتنے سال تک عمران کیا پاکستانی سیاست میں جھک مارتا رہا اپنے سسر مرحوم کی "لانچنگ" کے بعد؟ بندہ سازشی بات کرے تو بھی کچھ عقل کیساتھ :)
http://en.wikipedia.org/wiki/James_Goldsmith

اوپر سے آپکو بھی جمائما خان کے شادی سے قبل یہودیت سے اسلام قبول کرنے پر اعتراض ہے؟ اسمیں مسئلہ کیا ہے؟ کیا پہلا پاکستانی شہری محمد اسد یہودیت سے مسلمان نہیں ہوا تھا؟ اگر اسپر اعتراض نہیں ہے تو جمائما پر کیوں؟ :)
http://www.allamaiqbal.com/publications/journals/review/aproct09/9.htm

پھر آگے سے اسکی اولاد اور طلاق کے بارہ میں کہنا کہ یہ کچھ اچھی علامات نہیں ہیں۔ یعنی جیسے عمران وہ پہلا شخص ہے جسکے ساتھ ایسا ہوا؟ حد ہوگئی بھی ان "بکواسات" کی اور جب جواب نہیں بن پایا تو کھسیانی بلی کی طرح الٹا میری ذات پر وار کر دیا کہ جیسے میں بکواس کر رہا ہوں؟ بہت خوب :)
 

arifkarim

معطل
"نون لیگیوں کی پرانی عادت ہے انتقامی کاروائی" - عمران خان
بے بنیاد الزامات تو لگا دیتے ہیں اور جب ان پر تفسار کیا جائے تو منفی ریٹنگ سے نواز دیتے ہیں جیسے اس سے حق پر کوئی فرق پڑنے والا ہے :)
لئیق احمد
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
"نون لیگیوں کی پرانی عادت ہے انتقامی کاروائی" - عمران خان
بے بنیاد الزامات تو لگا دیتے ہیں اور جب ان پر تفسار کیا جائے تو منفی ریٹنگ سے نواز دیتے ہیں جیسے اس سے حق پر کوئی فرق پڑنے والا ہے :)
لئیق احمد
قیصرانی
میں اس بحث سے کنارہ کر چکا تھا لیکن جب آپ مجھ پر ن لیگی ہونے کا الزام لگائیں گے تو پھر جواب دینا پڑتا ہے
آپ نے اوپر جس پوسٹ کو کوٹ کیا ہے، اس پر اگر غور کر لیتے تو صاف لگتا کہ میں نے دو مختلف نکتہ نظر پیش کئے ہیں، کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کی۔ چونکہ آپ نے پرو عمرانیت ہی دکھانی ہے، اس لئے آپ نے اس کو نیوٹرل کی بجائے اپنے ممدوح پر تنقید سمجھا
میرا یہ فقرہ بھی شاید آپ کی نظر سے نہیں گذرا، ورنہ آپ اس کے بارے ذرا سا گوگل کر کے جان لیتے کہ میں نے جیمز گولڈ سمتھ کی تعریف کی ہے، برائی نہیں۔ اور نہ ہی اس چیز کو غلط گردانا ہے کہ عمران خان کس وجہ سے سیاست میں آیا ہے
تاہم جیمز گولڈ سمتھ کا یہ اقدام مثبت بھی ہو سکتا ہے، شاید آپ نے اس کی تصنیف کا کچھ خلاصہ پڑھا ہوگا؟
خیر، چونکہ آپ عمران خان کی رہنمائی میں اور کچھ نہیں دیکھ سکتے تو جاری رکھیئے، یہ غلط فہمی بھی دور کر چکا کہ آپ نیوٹرل بھی ہوتے تھے کبھی :)
 
قیصرانی جی کے بارے میں میں یہ گواہی دے سکتا ہوں وہ ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کے حق میں نہیں ہیں۔
میں ن لیگ کا ووٹر ہوں لیکن اس پارٹی کا رکن نہیں اور نا ہی تمام پالیسیوں سے اتفاق کرتا ہوں۔
پہلے عمران کے لئے میرے دل میں کسی حد تک نرم گوشہ تھا اس کی دھرنئی حرکتوں کی وجہ سے عمران اور طاہرالقادری دونوں میری نظروں سے گر چکے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
میرا یہ فقرہ بھی شاید آپ کی نظر سے نہیں گذرا، ورنہ آپ اس کے بارے ذرا سا گوگل کر کے جان لیتے کہ میں نے جیمز گولڈ سمتھ کی تعریف کی ہے، برائی نہیں۔ اور نہ ہی اس چیز کو غلط گردانا ہے کہ عمران خان کس وجہ سے سیاست میں آیا ہے
مجھے عمران خان کی سیاست پر جائز تنقید سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ یقیناً اس سے بہت سی غلطیاں کوتاہیاں ہوئیں۔ اور آئندہ بھی ہوتی رہیں گی۔ وہ کوئی فرشتہ تو نہیں۔ بجائے ان پر بات کرنے کے ہم میں سے بعض سیدھا اسکے خاندان، فیملی پر بات کرتے ہیں جیسے وہ بھی نواز کے شاہی خاندان کی طرح پارٹی کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوں۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف وہ پہلی سیاسی جماعت ہے جو روائیتی موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے میدان میں اتری ہے۔ اگر آپ کو پھر بھی کہیں لگتا ہے کہ جیمز گولڈ سمتھ، جمائما خان یا اس یہودی فیملی کے کسی اور فرد کا عمران خان کی سیاست پہ کل یا آج بھی سایہ ہے تو ضرور حوالوں کیساتھ اپنی بات واضح کر سکتے ہیں۔
خیر، چونکہ آپ عمران خان کی رہنمائی میں اور کچھ نہیں دیکھ سکتے تو جاری رکھیئے، یہ غلط فہمی بھی دور کر چکا کہ آپ نیوٹرل بھی ہوتے تھے کبھی
یاد رہے کہ میں عمران کا جیالا نہیں ہوں۔ عمران کی سیاست میں اینٹری تو 18 سال قبل ہوئی تھی اور جب اس تحریک کا 2011 کے اخیر میں عروج شروع ہوا تب بھی میں اسکا حمایتی نہیں تھا۔ مجھے تو اس نامکمل، فرسودہ حال سیاسی نظام سے اول دن سے ہی بہت تکلیف تھی اور چونکہ عمران اسی کا حصہ بن کر اپنا منشور نافذ کرنا چاہتا تھا، اس وجہ سے میں اسےقوم کا خیر خواہ نہیں سمجھتا تھا۔
2013 کے الیکشن میں بھی میری حمایت تحریک انصاف کیلئے نہیں تھی کیونکہ میں جانتا تھا کہ چونکہ پورا کا پورا انتخابی نظام ہی کرپٹ ہے یوں اگر تحریک انصاف جیت بھی جاتی، اسکو کونسا حکومت مل جانی تھی۔ اور وہی ہوا۔
میرا نظریہ عمران کے نظریہ سے اس دن ملا جب اسنے عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کیا کہ اگر حکومت اسکے مشکوک حلقے نہیں کھلواتی وہ اسکے خلاف لانگ مارچ کرے گا۔ تب مجھے یقین ہو گیا کہ یہ باقی روایتی سیاست دانوں جیسا بکاؤ مال نہیں ہے ۔ اور جوں جوں عمران خان ثابت قدمی کیساتھ اپنے انصاف پر مبنی مطالبات پر ڈٹا رہا ویسے ویسے میرا یقین بھی بڑھتا گیا۔ یہاں تک کے ریاستی جبر، دہشت گردی، نون لیگی چھانگا مانگا کی سیاست کے باوجود عمران نے اپنے آپکو فروخت کرنے سے انکار کر دیا اور اسوقت تک دھرنا دینے کا عزم کیا جب تک 'گو نواز گو' یعنی گو نظام گو نہیں ہوجاتا۔
اب اسکا یہ مطلب نہیں کہ میرا عمران خان پر اندھا اعتماد ہے۔ جہاں میرا نظریہ اسکی سوچ سے تصادم کرتا ہے وہاں میں کھلے عام اسکی مخالفت کرتا ہوں۔ جیسے اس نے ایک بار اپنی تقریر میں معروف پاکستانی معاشیات دان عاطف میاں جو آجکل امریکہ میں تحقیق کررہے ہیں اور قادنیت سے انکا تعلق ہے کو پاکستان آکر وزارت اقتصادیات سنبھالنے کی دعوت دی تھی۔
http://www.pakistanaffairs.pk/threa...-Qadiani-Atif-Mian-to-be-his-Finance-Minister

یہ تقریر جب ہمارے بند دماغ (دیو بند)مذہبی حلقوں تک پہنچی تو ایک صاحب نے جناب عمران خان صاحب سے اسکی وضاحت طلب کی۔ جہاں موصوف نے یو ٹرن لیا اور کہا کہ جو ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتا اسکو وہ کبھی بھی اپنا فائننس منسٹر تسلیم نہیں کریں گے کہ انکے نزدیک ایسا شخص مسلمان ہی نہیں ۔ :)
https://www.rabwah.net/imran-khan-backs-off-statement-to-make-ahmadi-economist-his-finance-minister/

یعنی جہاں قادیانیوں کا سوال آئے وہاں موصوف کا میرٹ کا انصافی نظریہ دھرا کا دھرا ہی رہ جاتا ہے۔ البتہ شکر ہے باقی اقلیتوں کیساتھ بلا امتیاز اسلوک برت رہے ہیں فی الحال۔
 

arifkarim

معطل
پہلے عمران کے لئے میرے دل میں کسی حد تک نرم گوشہ تھا اس کی دھرنئی حرکتوں کی وجہ سے عمران اور طاہرالقادری دونوں میری نظروں سے گر چکے ہیں۔
یہ دھرنئی حرکتیں عمران2013 میں بھی قادری کیساتھ کر سکتے تھے لیکن تب آپکے نون لیگی حکمرانوں کی کرامات موجود نہیں تھیں۔ عمران نے جو 34 سیٹیں اسمبلی میں ہونے کے باوجود نون لیگی نظام کے خلاف دھرنا دیا ہے اسکے دور است اثرات آپکو جلد نظر آئیں گے۔ اگر نظام یعنی پارلیمان کے تحت تبدیلی آنی ہوتی تو 14 مہینوں میں نون لیگی 4 مشکوک حلقے کھلوا نہ دیتے :)
تحریک انصاف کو اگر آپکے آمرانہ وزراء پارلیمان میں عزت دیتے تو آج وہ ڈی چوک میں دربدر نہ ہو رہے ہوتے۔
 
Top