علماء اسلام کے نام پر پختونوں کو مرنے سے بچائیں،غلام احمد بلور

علماء اسلام کے نام پر پختونوں کو مرنے سے بچائیں،غلام احمد بلور

پشاور......عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہےکہ پچیس سال سے پختونوں کا خون بہایا جارہا ہے،پتہ نہیں۔ وہ اس خون کو ماضی کے حکمرانوں ،فوجی جرنیلوں،مذہبی پارٹیوں یا امریکا کے ہاتھ پر تلاش کریں۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ پختونوں کا خون بہہ رہا ہے ۔ یہ نہیں معلوم کہ وہ اپنا خون سابق حکمرانوں ،فوجی جرنیلوں،مذہبی پارٹیوں یا امریکا میں سے کس کے ہاتھ پر تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی بات پر پختون مرتا ہے اور پختونوں کی بدقسمتی ہے کہ وہ ملا کی چادر کے پیچھے بھاگتے ہیں۔غلام احمد بلور نے کہا کہ وہ آپریشن کے حق میں نہیں تھے کیونکہ اس کے نتیجے میں پختون بے گھر ہوئے ہیں جبکہ پنجاب اور سندھ کی طرف سے آئی ڈی پیز کے داخلے پر پابندی زیادتی ہے۔انہوں نے پختون علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اسلام کے نام پر پختونوں کو مرنے سے بچائیں۔ ایک سوال کے جواب میں غلام بلور کا کہناتھا کہ ملک میں روزہ اور عیدسعودی عرب کے ساتھ ہونا چاہئے ۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=152300
 
Top