علمی و تحقیقی موضوعات کی متحرک نشاندہی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کیا یہ ممکن ہے کہ علمی و تحقیقی موضوعات جن پر گفتگو ہورہی ہو یا شروع ہوئی ہو تو ان موضوعات (یا متعلقہ دھاگوں) کو الگ اور متحرک دکھایا جائے پہلے صفحہ پر؟

شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

کیا یہ ممکن ہے کہ علمی و تحقیقی موضوعات جن پر گفتگو ہورہی ہو یا شروع ہوئی ہو تو ان موضوعات (یا متعلقہ دھاگوں) کو الگ اور متحرک دکھایا جائے پہلے صفحہ پر؟

شکریہ

السلام علیکم شگفتہ بہن،

آپ کچھ وضاحت کریں گی کہ آپ کن تھریڈز کو الگ سے دیکھنا چاہتی ہیں اور کس انداز میں یہ نظر آنے چاہییں؟ فورم کے پورٹل پیج پر ایک نیوز سسٹم ہے، وہ بھی اس مقصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی

اردو محفل کے تمام زمرہ جات ابھی تک نہیں دیکھ پائی تاہم ایک خیال کے تحت ایسے تھریڈز جن میں

تازہ ٹٹوریل پیش کیے گئے ہوں یا کئے جا رہے ہوں
کوئی علمی گفتگو چل رہی ہو
کوئی تحقیقی مضمون یا مقالہ پیش کیا گیا ہو یا کیا جارہا ہو
لائبریری میں پیش کی گئی تازہ تحریریں نثر یا نظم میں
عربی و دیگر تعلیمی اسباق

وغیرہ وغیرہ
----------------------------

کس انداز میں ہوں تو اس سے میری مراد یہ تھی جیسے کچھ سائٹس پر What's New یا اس سے ملتے جلتے عنوان کے تحت متحرک انداز میں پیش کیا جاتا ہے جیسے کہ
ہائر ایجوکیشن کمیشن
کی سائٹ
 
شگفتہ بہن، آپ اگر فورم کے نیوز پیج پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کم از کم آئی ٹی سے متعلہ تمام اہم مضامین بشمول ٹیوٹریلز کے اس میں ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نیوز سیکشن کی فیڈ اردو سیارہ میں‌ بھی آتی ہے۔ محفل کے ممبران صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا اور اس کی ذیلی فورمز میں نیوز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ جہاں تک ٹیوٹوریلز کا تعلق ہے تو میں خود سے ان کو ایڈٹ کرکے انہیں بطور نیوز پوسٹ کر دیتا ہوں۔ اگرچہ نیوز سیکشن میں ابھی تک صرف آئی ٹی سے متعلقہ کٹیگریز شامل ہیں لیکن اس میں اردو لسانیات کی کٹیگری بلاشبہ شامل کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد اردو نامہ یا دوسرے زمرہ جات میں نیوز پوسٹ کرنے کا سیٹ اپ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح یہ پوسٹس بھی نیوز سیکشن میں ظاہر ہو جائیں گی۔ یہ واضح رہے کہ کسی تھریڈ کی پہلی پوسٹ ہی بطور نیوز پوسٹ ہو سکتی ہے۔
 
Top