فرخ
محفلین
[FONT=alvi Nastaleeq V1.0.0]السلام و علیکم دوستو....
آج کا دن کچھ ایسے ہی یادگار دن کے طور پر سامنے آیا ہے جیسے کوئی نیا ملک وجود میںآگیا ہو، یا جیسے کسی قوم کو غلامی سے آزادی مل گئی ہو.
کم از کم میں تو خوشی کے مارے چھلانگیں لگائے بغیر نہیں رہ سکتا :d
علوی نستعلیق اپنی ریلیز کی خبر اور نمونے جات کے ظاہر ہونے کے بعد سے ہی میرے حواس پر سوار ہو چُکا تھا. اور کیوں نہ ہوتا. ایک مدت سے یہ میری شدید ترین خواہش رہی تھی، کہ نوری نستعلیق، جو صرف ان پیج میںہی کام کرتا ہے، کے مقابلے کا فونٹ پوری ونڈوز میں چلے اور آج اللہ تعالٰی نے یہ خواب امجد علوی کے ہاتھوں سے القلم اور اردو ویب کے ذریعے سے پورا فرما دیا. شُکر الحمدللہ. بے شک اللہ تعالٰی ہر چیز پر قادر ہیں......
اللہ تعالٰی آپ سب کو ہمیشہ اپنی بہترین رحمتوں میںرکھے. آمین ثم آمین.
صبح اٹھتے ہی اسے ڈاؤن لوڈ کیا اور انسٹال کیا اور خوشی کے مارے جذبات بھی آنکھوںسے چھلک پڑے جب میں نے اسے مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، اور اوپن آفس کے پروگراموں میںانتہائی کامیابی اور کوالٹی کے ساتھ استعمال کیا.
گو کہ نستعلیق فونٹ کو یونیکوڈ کی شکل میں لانے کی پہلے بھی بہت اچھی کوششیں کی گئیں اور کافی کامیاب بھی ہوئیں مگر نستعلیق کو کوالٹی کی ایک اونچے مقام پر لانے کا سہرا علوی امجد کے سر گیا۔ اس سے پہلے جو کوششیں ہوئیں وہ اس سٹیج تک آنے کی بہت اہم سیڑھیاں ثابت ہوئی اور وہ سب خراج تحسین کے لائق ہیں۔ اور ان سب لوگوں کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے اردو کی ترویج میں محنتیں کیں۔
اور ان میں خاص طور پر "اردو محفل" کے اراکیں اور بانیان جنہوں نے اردو کے فورمز کی اردو یونیکوڈ میں تراجم کئے اور اردو کو اس برقی دنیا میں ایک بہت اہم شاہراہ پر لا کھڑا کیا اور، القلم کے ساتھیوں کو بھی خراج تحسین جنہوں نے اس فونٹ کی ترویج اور اردو کا ایک منفرد فورم بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔
اسکے ساتھ ساتھ، وہ سب لوگ جنہوں نےخالص اردو زبان میں فورمز بنائے اور اردو سےمحبت رکھنے والوں کے لیے ایسی جگہیں فراہم کیں اور جہاں اردو لکھنے اور پڑھنے والے لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا، جہاں وہ سب مل بیٹھ کر بات چیت، گپ شپ اور دیگر معاملات پر بحث و مباحثوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور اردو سے متعلق اپنی بھولی ہوئی زبان کو واپس لا سکتے ہیں
اور یہ تریویج و ترقی ہماری نئی نسلوں کے لیئے ایک بہت بڑی مشعل راہ ہے،جو اردو سے دور ہونے سبب، اس برقی دنیا میں فرنگی زبان کے عادی ہوتے چلے جا رہے ہیں اور اپنی زبان فراموش کرتے جا رہے ہیں۔
اسکے ساتھ ساتھ، اردو کتب اور دیگر اردو ذرائع ابلاغ بھی اب ان پیج جیسے اور دوسرے پروگراموں کو خریدنے کے محتاج نہیں رہیں گے ۔ مگر اس بات کا اقرار بھی بہت ضروری ہے کہ ان پیج مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوںکو چوری شُدہ استعمال کرنا پڑا۔ مگرحقیقتآ نوری نستعلیق کی صورت میں نستعلیق کا خواب دینے والے بھی ان پیج والے ہیں اگر یہ نہ ہوتا تو پھر ہم آج بھی نسخ تک ہی محدود رہتے۔
ان پیج اور دیگر نستعلیق فونٹز کی تیاری اور کوششیں دراصل علوی نستعلیق تک آنے کی سیڑھیاں تھیں۔ اور شائید یہ سفر اب بھی جاری ہے اور مزید بہتری کی طرف جاری رہیگا۔
ایک اہم بات یہ بھی کہ یہ فونٹ صرف اردو ہی نہیں بلکہ نستعلیق فونٹ میں لکھی جانے والی برصغیر پاک و ہند کی دیگر زبانوں کے لیے بھی مفید ہوگا جو اسی رسم الخط میں لکھی جاتی ہیں۔جن میں فارسی اور خاص طور پر ایرانی فارسی قابلِ ذکر ہیں۔ تو گویا یہ صرف اردو ہی نہیں بلکہ فارسی اور شائید کچھ اور زبانوں کی بھی خدمت ہو رہی ہے۔
میں علوی نستعلیق کے بارے میں جتنا بھی لکھوں گا، کم ہی ہوگا کیونکہ یہ ایک فونٹ اردو کی دنیا میں اتنا بڑا سنگِ میل ہے کہ اس کو الفاظ کے ذریعے کسی احاطے میں لانا شائید ایک زیادتی ہوگی۔
اللہ تعالٰی ان سب لوگوں جن میں تفسیر بھائی، شاکر القادری بھائی، فاروق سرور بھائی اور بہت سے اردو محفل کے اراکین اور القلم کے اراکین کو اور خاص طور پر امجد علوی صاحب کو دونوں جہانوں میں اپنی بہتری رحمتوں میں رکھے ۔ جنہوں نے اس سنگ میل کو طے کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیااور اپنی زبان کی ایک عظیم خدمت سرانجام دی۔
ٔآمین، ثم آمین.
[/FONT]