علوی نستعلیق فونٹ ٹیسٹنگ فورم

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس ربط پر ایک فورم علوی نستعلیق فونٹ کی ٹیسٹنگ کے لیے مخصوص کر دی گئی ہے۔ مذکورہ فورم پہلے پاک نستعلیق فونٹ کی ٹیسٹنگ کے لیے سیٹ اپ کی گئی تھی۔ اس فورم کے پرانے موضوعات کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ میری گزارش ہے کہ ویب اور کمپیوٹر پر علوی نستعلیق فونٹ کی ٹیسٹنگ کے بارے میں اسی فورم میں پوسٹ کریں۔
والسلام
 

پہلوان

محفلین
علوی نستعلیق

السلام علیکم!
تمام اراکین کو ہم سب کی طرف سے اتنا عظیم کام کرنے پر خراج تحسین۔
علوی نستعلیق کا اجرا ایک صدقہ جاریہ ہے۔اللہ تعالٰی موصوف کو اس کا اجر دے۔ؔمین!
 

گل خان

محفلین
امجد علوی۔۔۔بھائ دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کو اس نیک کام کا بہت بڑا اجر عطا فرمائے۔۔۔آمین
اللہ تعالٰی آپ کے علم میں مزید ترقی عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ
 

گل خان

محفلین
میں نے اپنی اس اردو محفل میں علوی فونٹ کو اکٹیویٹ کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ ہے۔۔۔
 
شکریہ نبیل بھائی ۔ ان شاء اللہ عزوجل ایسا ہی ہونگا۔
اور ہاں نبیل بھائی آپ نے محفل کا فانٹ کا سائز بڑا کر کے بہت عمدہ کام کیا۔ اب تو کافی سے بھی زیادہ اچھا نظر آرہا ہے
ایک دفعہ پھر بہت بہت شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
یہ ٹیسٹنگ فورم ہے نا۔
یہ اوپیرا میں تو اور بھی خوبصورت دکھائی دیتا ہے، اب تک انتر نیٹ اکسپلورر میں تو نہیں دیکھا ہے لیکن اس سے زیادہ اچھا اوپیرا میں لگ رہا ہے، افسوس کہ اس میں میرا وینڈ کام نہیں کرتا اس لئے وہاں پوسٹ نہیں کر پا رہا ہوں ۔
 

الف عین

لائبریرین
اب اوپیرا میں آیا ہوں. اس میں پوسٹ پیج پر بھی اردو نستعلیق میں ہی آ رہی ہے لیکن وہی پرابلم ہے جو دوسرے فانٹ میں بھی ہے. یعنی کسی بھی فانٹ میں لکھنے پر بیک سپیس کام نہیں کر رہا ہے.
 

الف عین

لائبریرین
اب یہاں پوسٹ کر رہا ہوں اوپیرا میں،
لیکن یہاں اس طرح ہمزہ ے پوسٹ نہیں کر پاتا
یہاں تو اردو پیڈ ڈسیبل ہی نہیں ہوتا. اس طرح کرنے سے دوسرا صفحہ کھل جاتا ہے، وہ پیج پوسٹ مہیں ہوتا.
البتہ ’‘ ’ ‘ یہ درست ٹائپ ہو رہے ہیں. لیکن ورڈ میں پرابلم ہوتی ہے. پہلے سے اگر لکھا ہوا ہو تو. ہاں اس میں ہی لکھنے سے درست ٹاءپ ہوتے ہیں.
 
Top