علوی نستعلیق فونٹ کی ویب پر ٹیسٹنگ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

علوی امجد کے کہنے کے باوجود علوی نستعلیق فونٹ سے متعلق زیادہ گفتگو ویب پر اس کی پرفارمنس کے حوالے سے ہی ہو رہی ہے۔ اس تھریڈ کا آغاز کرنے کا مقصد مختلف آپریٹنگ سسٹمز اور ویب براؤزرز پر علوی نستعلیق فونٹ کے استعمال کے نتائج شئیر کرنا ہے۔ میری گزارش ہے کہ اپنے تجربات کے نتائج پوسٹ کرتے ہوئے آپریٹنگ سسٹم کی کنفگریشن (ورژن، سروس پیک وغیرہ)، ویب براؤزر کی ٹائپ اور اس کا ورژن بھی لکھ دیں۔ اس کے علاوہ اور بھی آپ کے سسٹم کی کسی کنفگریشن سے فونٹ کی رفتار یا اس کے ڈسپلے پر فرق پڑ رہا ہو تو اس کے بارے میں بھی ضرور لکھیں۔

سب سے پہلے میں اپنا تجربہ بتاتا ہوں۔ میں گھر میں ونڈوز وسٹا ہوم (جرمن ایڈیشن) اور اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 استعمال کر رہا ہوں اور اس میں علوی نستعلیق بہترین نتائج دے رہا ہے۔ اسی سسٹم پر میں نے فائرفاکس 2 بھی انسٹال کیا ہوا ہے اور اس میں علوی نستعلیق فونٹ ٹھیک رینڈر ہو رہا ہے۔ البتہ سطور کے شروع میں کچھ اضافی سپیس آ رہی ہے۔

ابھی تک زیادہ لوگوں نے علوی نستعلیق فونٹ کو ونڈوز پر انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس کے ساتھ آزمایا ہے۔ کچھ دوستوں نے لینکس پر بھی فائرفاکس پر اس فونٹ کے استعمال کا تجربہ کیا ہے۔ اگر کسی دوست نے دوسرے براؤزرز جیسے کہ اوپیرا یاکروم پر اس فونٹ کو استعمال کیا ہوتو اس کے نتائج سے یہاں ضرور آگاہ کریں۔

والسلام
 

مکی

معطل
ابنٹو پر فائر فاکس 2.0.0.6 میں کچھ یوں نظر آرہا ہے.. الفاظ کے درمیان فاصلہ کچھ زیادہ معلوم ہورہا ہے تاہم اس کے علاوہ اور کوئی مسئلہ نہیں ہے..

anly0.png
 

دوست

محفلین
الفاظ کے مابین فاصلہ ہر جگہ ہی زیادہ ہے۔ اس میں کوئی حکمت تو ضرور ہے، کیا ہے یہ نہیں معلوم۔ لیکن یہ فاصلہ بہت زیادہ ہی لگتا ہے واقعی۔
 

علوی امجد

محفلین
الفاظ کے مابین فاصلہ ہر جگہ ہی زیادہ ہے۔ اس میں کوئی حکمت تو ضرور ہے، کیا ہے یہ نہیں معلوم۔ لیکن یہ فاصلہ بہت زیادہ ہی لگتا ہے واقعی۔


اصل میں اس میں سپیس دو جگہ ڈیفائن کیا گیا تھا۔ اردو کے لئے الگ اور انگلش کے لئے الگ۔ کیونکہ اکثر اردو کے فانٹس میں سپیس کو کم سے کم رکھ کر اردو کے لئے الفاظ کے درمیانی وقفے کو ختم کیا جاتا ہے۔

یہاں اس فانٹ میں دو سپیس ڈیفائن ہوئے ہیں۔ انگلش کے لئے الگ جو کہ تھوڑا سا زیادہ ہے جبکہ اردو کے الگ جو کم سے کم رکھا گیا ہے۔

اب جو مسئلہ آپ نے اوپر بیان کیا اس میں براوزر درحقیقت اردو کے بجائے انگلش سپیس کو لے رہا ہے۔ جس کی وجہ الفاظ بہت پھیل گئے۔

انشاء اللہ میں نے نوٹ کرلیا ہے۔ اگلے ورزن میں اس کو ٹھیک کردوں گا۔
 

جہانزیب

محفلین
ابنٹو ہارڈی ہیرون بالفاظ‌ دیگر ابنٹو 40۔8 ، پر فائر فاکس 3 اور کنکرر پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں‌ ۔ اوپن آفس 4-2 میں‌ چند الفاظ‌ گڈ‌ مڈ‌ ہو جاتے ہیں، گمپ 6۔2 میں کسی قسم کا مسلہ نہیں‌ہے ۔ پجن انسٹنٹ‌ مسینجر میں‌ بھی سب کچھ ٹھیک ہے ۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
میں ونڈوز ایکس پی اور اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 استعمال کر رہا ہوں اور اس میں علوی نستعلیق بہترین نتائج دے رہا ہے۔ اسی سسٹم پر میں نے فائرفاکس 303 اور کروم بھی انسٹال ہیں جس میں الفاظ کے درمیان فاصلہ کچھ زیادہ معلوم ہورہا ہے تاہم اس کے علاوہ اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن کروم پر فونٹ کی سیاہی بھی کم ہوجاتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز ہوم پریمئم فننش ایڈیشن استعمال کر رہا ہوں۔ گوگل کروم پر ہی دیکھا ہے اب تک۔ بھاگ دوڑ رہا ہے اور خوشی پھیلا رہا ہے
 

Raheel Anjum

محفلین
گھر میں ونڈوز ایکس پی پر انٹرنیٹ ایکسپلورر8 (بیٹا2 ورژن) کے ساتھ بالکل صحیح چل رہا ہے۔ اسی طرح آفس میں وسٹا انٹر پرازکے ساتھ انٹر ایکسپلورر7 اور انٹر ایکسپلورر8 (بیٹا2 ورژن)کے ساتھ بھی اس کے رزلٹ شاندار ہیں۔ تمام ٹیم خاص طور پر علوی صاحب کو بہت بہت مبارک ہو۔
 
اس موقع پر ایپل کے براؤزر سفاری کو نہ بھولا جائے۔ نفیس ویب نسخ کے ساتھ اس کے نتائج سحر انگیز ہیں تاہم علوی نستعلیق میں گڑ بڑ کر جاتا ہے۔

سفاری کانکرر کی بنیاد پر ہے، کوئی kde استعمال کر رہا ہو تو اس کے نتائج لکھے۔


safari
3-1-2
winxp_
sp2_



 

دوست

محفلین
کنکرر کا سیاپا ہی ہے نستعلیق فونٹ‌ میں۔ ورنہ اس کی فونٹ ہنٹنگ نسخ میں جان نکال لیتی ہے۔ اتنی خوبصورت لکھائی کہ۔۔۔ لیکن نستعلیق ۔۔۔۔:rolleyes:
 
Top