علوی نستلیق ایک ۔۔ وضاحت درکار ہے ۔۔۔

مغزل

محفلین
نبیل بھائی یہ معاملہ دیکھیئے گا۔
پہلے تو میں نے اسے نظر انداز کیا تو کئی بار یہ معاملہ سامنے آیا کہ
تحریر میں مناصب لکھا اور پر اسے منتخب (سلیکٹ) کیا تو لفظ
بدل رہا ہے ۔۔ منانامب ہورہا ہے ۔۔ اس طرح کئی الفاظ اور بھی
ہیں۔۔ دونوں سکرین شوٹس چسپاں کررہا ہوں دیکھ لیجئے۔

یہ مراسلہ میں نے ’’ پتھر سے ہیرا بنائیے ‘‘ سے لیا ہے۔۔

error11.jpg

مجھے امید ہے کہ میرا یہ عذر ناحق نہ ہوگا۔
والسلام
 
علوی امجد

ایسا تو فانٹ کے اندر کوئی کمال یا کمانڈ نہیں ہے کہ سلیکشن ہو اور لفظ بدل جائے۔ آپ چیک کریں کہیں غلطی سے کچھ کاپی پیسٹ نہ کررہے ہوں۔ میرے پاس تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

manasb1.gif
 
مغزل

محفلین
یہ تو مناصب ہیں میاں
ایس بھی کیا گواہی یہ منانامب ہیں میاں
(تینوں اسکرین شوٹس چسپاں ہیں)
erroe10.jpg

علوی صاحب آداب،
ایک دوبار میں نے بھی سلیکٹ کیا تو ایسا نہ ہوا۔
مگر دوایک بار سلیکٹ کرنے میں یہ معاملہ ہے۔۔
آپ دو ایک بار سلیکٹ ان سلیکٹ کرکے دیکھئے۔
مبادا میرے سسٹم میں کوئی مسئلہ ہو۔

ٹھیک ہے میں نے نوٹ کرلیا ہے۔ آج شام کو اس کے لک اپس کو چیک کرلوں گا۔ شکریہ
 
علوی امجد

محفلین
اچھا مزے کی بات ہے کہ یہ صرف فورم (ویب) پر ہی ہوتا ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ میں ایسا کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔ بہرحال میں چیک کررہا ہوں کہ کیا وجہ ہے؟
 
اچھا مزے کی بات ہے کہ یہ صرف فورم (ویب) پر ہی ہوتا ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ میں ایسا کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔ بہرحال میں چیک کررہا ہوں کہ کیا وجہ ہے؟
ورڈ میں شاید کوئی بھی مسئلہ نہیں آتا۔ نا لائنز کا کرنا نا کہ کچھ مندرجہ بالا جیسا۔
 
فرضی

محفلین
عویدص نے شاید لکھا ہے، ورڈ میں شاید کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، نہ ہی لائنوں کا گرنا، نا ہی کچھ مندرجہ بالا جیسا مسئلہ
 
عارف انجم

محفلین
یہ صرف ایک لفظ کا مسئلہ نہیں۔ ابھی اوپر لکھے الفاظ کو میں نے ماؤس کے ذریعے کرسر اوپر گھسیٹے ہوئے سلیکٹ کیا اور کئی الفاظ کے حروف آگے پیچھے ہوگئے۔ معاملہ شاید لک اپس کا نہیں کچھ اور ہے۔ کہیں اس فونٹ میں ویب پر ڈریگ ڈراپ والی سہولت تو شامل نہیں ہوگئی؟
 
Top