علی المرتضے شیرِ خدا ہیں - عزیز الدین خاکی

الف نظامی

لائبریرین
علی المرتضے شیرِ خدا ہیں
کہ اُن سے خوش حبیبِ کبریا ہیں

اگر کمزور ہوں تو غم نہیں ہے
مُمِد میرے علی مشکل کُشا ہیں

یہی ہیں والدِ شبیر و شبر
یہی سرتاجِ بنتِ مصطفے ہیں

نجف ہے آئینہ بردار اِن کا
یہیں تو حق نما شیرِ خدا ہیں

علی کی رفعتیں اللہ اکبر
علی علمِ نبی کا آئینہ ہیں!

عجب ضو ہے مری نظروں میں خاکی
مرے دِل میں علی جلوہ نما ہیں
( عزیز الدین خاکی )​
 
آخری تدوین:
Top