اقبال جہانگیر
محفلین
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو جاری، ہم طالبان نہیں، 50 کروڑ روپے دے دو، علی حیدر لے لو
25 اپریل 2014 (16:13)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے گزشتہ سال اغواءہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کی نئی ویڈ یو سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے اپنے گھر والوں سے اپنی رہائی کی کوششیں نہ کرنے پر شکوہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی کو اغواءکرنے والوں نے ان کی ایک ویڈیو گھر والوں کو بھجوائی جس میں انہیں زنجیروں میں جکڑا دکھا یا گیا ہے، ویڈیو میں علی حید ر گیلانی نے اپنے گھر والوں سے شکوہ کیا ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مجاہدین کے قبضے میں ہوں جن کا تحریک طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی نے ویڈیو میں کہا کہ ان کے اہل خانہ معاملہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے، اغواءکار پہلے 2 ارب اور اب 50 کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں اغواءکاروں نے خود کو تحریک طالبان سے علیحدہ قرار دیا ہے اور 50 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر تاوان ادا نہ کیا گیا تو علی حیدر کو قتل کر دیا جائے ۔
http://www.dailypakistan.com.pk/national/25-Apr-2014/96344