علی حیدر گیلانی کی ویڈیو جاری، ہم طالبان نہیں، 50 کروڑ روپے دے دو، علی حیدر لے لو

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو جاری، ہم طالبان نہیں، 50 کروڑ روپے دے دو، علی حیدر لے لو
25 اپریل 2014 (16:13)
news-1398425527-9551.JPG

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے گزشتہ سال اغواءہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کی نئی ویڈ یو سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے اپنے گھر والوں سے اپنی رہائی کی کوششیں نہ کرنے پر شکوہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی کو اغواءکرنے والوں نے ان کی ایک ویڈیو گھر والوں کو بھجوائی جس میں انہیں زنجیروں میں جکڑا دکھا یا گیا ہے، ویڈیو میں علی حید ر گیلانی نے اپنے گھر والوں سے شکوہ کیا ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مجاہدین کے قبضے میں ہوں جن کا تحریک طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی نے ویڈیو میں کہا کہ ان کے اہل خانہ معاملہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے، اغواءکار پہلے 2 ارب اور اب 50 کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں اغواءکاروں نے خود کو تحریک طالبان سے علیحدہ قرار دیا ہے اور 50 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر تاوان ادا نہ کیا گیا تو علی حیدر کو قتل کر دیا جائے ۔
http://www.dailypakistan.com.pk/national/25-Apr-2014/96344
 
دوستوں گیس لگائیں یہ کو ن لوگ ہیں جو 50 کروڑ مانگ رہے ہیں؟
جہاں تک مجھے یاد ہے طالبان نے حیدر گیلانی کو اغوا کیا تھا۔
 
آخری تدوین:
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے طالبان کے ترجمان نےدوران مزاکرات خود ان کو رہا کرنے سے انکار کیا تھا
موٹی اسامی پھنسی ہے اب نے ہینگ لگے نہ پھٹکری تے رنگ وی چوکھا
طالبان سے تعلق سے انکار کرو تاوان لو اور موج اڑاؤ
 
میری تحقیق سے ایک چیز عیاں ہوئی ہے کہ مغویوں کو بعض اوقات ایک گروپ اغوا کرتا ہے اور پھر وہ دوسروں کو بیچ دیتا ہے۔اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
 
میری تحقیق سے ایک چیز عیاں ہوئی ہے کہ مغویوں کو بعض اوقات ایک گروپ اغوا کرتا ہے اور پھر وہ دوسروں کو بیچ دیتا ہے۔اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
گویا طوائفوں کی خرید و فروخت کی طرح مغوی کی بھی خرید و فروخت ہوتی ہے
اللہ اللہ یہ طالبان اسلام کا نام کتنا روشن کر رہے ہیں
 
شاہد اللہ شاہد نے تو مذاکرات کے دوران یہ کہا تھا کہ علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کا شمار سویلین قیدیوں میں نہیں ہوتا اسلئیے ہم انہیں رہا نہیں کریں گے۔۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
اربوں کھربوں لوٹے پاکستان کے ۔۔
پچاس کروڑ کیا ہیں ۔۔۔ دے دیں گے اگر کسی پکے سچے مجاہد نے ضمانت دے دی ۔۔
ویسے بھی " جہد " کے بنا " جہاد " کیسا ۔۔۔۔؟
 
اربوں کھربوں لوٹے پاکستان کے ۔۔
پچاس کروڑ کیا ہیں ۔۔۔ دے دیں گے اگر کسی پکے سچے مجاہد نے ضمانت دے دی ۔۔
ویسے بھی " جہد " کے بنا " جہاد " کیسا ۔۔۔ ۔؟
سب گدی کے جھگڑے ہیں بھائی جی ورنہ اس کے لواقین کے لئے پچاس کروڑ کیا حیثیت رکھتے ہیں
 

arifkarim

معطل
ایک نااہل سابق وزیر اعظم کی نااہل اولاد کی قیمت 50 کروڑ تو کیا 50 روپے بھی نہیں ہے!
 

باباجی

محفلین
مجھے تو لگتا ہے یہ لوگ خود مروانا چاہتے ہیں تاکہ جائیداد اور "گدی" کا ایک امیدوار کم ہوجائے
ورنہ 50 کروڑ تو ان کے لیئے کچھ بھی نہیں ہیں
 
Top