تعارف علی ہمایوں

علی ہمایون

محفلین
السلام علیکم احباب۔
میرا نام محمد علی ہمایوں ہے۔ عمر 31 سال۔ 2008 مین ٹیلیکام انجنیرنگ مکمل کی تھی۔ تب سے یعنی گزشتہ 7 سال سے چھوٹی بڑی ٹیلیکام سروسز کمپنیوں میں ملازمت درپیش ہے :)۔ البتہ وقت ملنے پر میر غالب اور فیض کو ازبر کرنے کی کوشش جاری رہتی ہے۔
بخت کی گرانی اور وقت کی روانی میں کبھی کبھار چھوٹی موٹی نثر لھنے کی کوشش بھی کر بیٹھتے ہیں :)

اک دن ہوا یہ فورم جوائن کئے۔ کافی ہمخیال احباب دکھائ دے رہے ہیں۔ ورنہ غالب گمان یہی تھا کہ اس افرا تفری کے دور مین کون کسی کے تعارف کا مشتاق ہے۔

ہم راہرون راہ فنا ہیں برنگ عمر
جاویں گے ایسے کھوج بھی پایا نہ جائے گا
 
وعلیکم السلام۔
خوش آمدید، علی بھائی۔ میرؔ، غالبؔ اور فیضؔ کا انتخاب اعلیٰ ہے۔ اردو شاعری کا عطر ہیں یہ تینوں۔
آپ کی طبیعت میں جو یاسیت ہمیں ابتداً نظر آئی ہے، امید ہے کہ وہ تا دیر قائم نہیں رہے گی۔ :):):)
 
فاخر رضا

محفلین
خوش آمدید۔
شعر سے لگ رہا ہے آپ نے جانے کا ٹکٹ پہلے ہی کٹا لیا ہے۔ پھر بھی جتنے دن بھی محفل پر ہیں خوش رہیں۔ یہاں آپ کو بہت سے جگت کے ماہرین بھی ملیں گے۔ ان کو اگر برداشت کرگئے تو بہت جلد وہ آپ کو قبول کرلیں گے۔ پھر محفل جمے گی۔ ویسے دل کے سب لوگ بہت اچھے ہیں بس ایک رگ ہے جو ہر ایک کی ہی کبھی نہ کبھی پھڑکتی ہے۔ اگر اس کو پہچان گئے تو پھر آپ لمبے عرصے قیام کریں گے۔ انشاءاللہ۔
 
راحیل فاروق
بھائی آپ کو کیا میری یہ بات بھی جگت لگی؟ میں تو سیریس ہوں۔
 
Top