عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اچھی تقریر کی۔ فالو اپ بھی ہونا چاہیے۔ تقریر اچھی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی اہم ہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کے ساتھ کشمیر کے معاملہ پر دنیا کو اپنے موقف کی حمایت پر آمادہ کیا جائے۔ اگر یہ نہ کر سکے تو تقریر محض تقریر ہی ہے۔

یاد رہے کہ ساری بات 4 حلقوں سے شروع ہوئی تھی :)
اس سے یاد آیا کہ یہاں تو آج پہلے حلقہ پر ہی ایک اہم وکٹ گر گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم سو چ رہے تھے کہ عمران خان کی کل کی تقریر پر اُنہیں بہت زیادہ سراہا جائے۔

لیکن اس لڑی کا ماحول دیکھ کر ہم نے پروپگیشن کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے تاثرات آئندہ کے لئے سنبھال رکھے ہیں۔ :)
 
سید عاطف علی

محفلین کو بیدار تو ہو لینے دو ۔ :)
 
عثمان

محفلین
مودی کی پی آر مہم کافی عمدہ ہے۔ مثلاً ہیوسٹن میں ہونے والا اس کا جلسہ اور عرب حکمرانوں کی طرف سے اس کو دیے جانے والے اعزازات وغیرہ دیکھیے۔
ناصرف یہ کہ پاکستان اس محاذ پر تقریباً تنہا ہے بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانیوں کی مودی سے نفرت بھی کچھ مبالغہ آرائی کی حد تک ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
خود جیل چلے گئے ہو، میرے پیچھے خان کو چھوڑ گئے ہو!
EFh-Dqz-AX0-AEPsb9.jpg
 
فاخر

محفلین
ويسے میں نے بین الاقوامی امور پر تبصرہ سے خود کو روک رکھا تھا ؛لیکن عمران خان نیازی قبلہ کے اقوام متحدہ میں بیان نے اس قدر متأثر کیا کہ :’ سچ پوچھو تو لاکھ اختلاف کے باوجود بھی میں ’’خان صاحب‘‘ کا مرید ہوگیا۔ وہ الگ بات ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے ؛لیکن انہوں نے اپنی تقریر میں وہ بات کہہ دی جس کی امید کم از کم ہمیں ’’خان صاحب‘‘ سے نہیں تھی۔ میں ہی کیا ؛بلکہ تقریباً اسی فیصدی لوگوں کو نہیں تھی ۔ خیر یہ بات اپنی جگہ ؛لیکن سب سے اہم بات انہوں نے مزعومہ ’’اسلام فوبیا‘‘ کے خلاف کہی ہے ۔ اس نے بہت ہی متأثر کیا ۔ وہ الگ بات ہے کہ :’ بےحس دنیا خان صاحب کی بات پر توجہ نہ دے ؛لیکن کم ازکم اتنا تو ضرور ہے کہ خان صاحب سے وہ سجدہ ادا ہوگیا جو کبھی قضا ہوگیا تھا ۔ سب سے اہم بات انہوں نے ماثر محمد ،رجب طیب اردوغانحفظہ اللہ سے مل کر اسلامی چینل جو ’’اسلام فوبیا‘‘ کا دفاع کرسکے، کا خاکہ پیش کیا ہے ،اگر چینل قائم ہوگیا تو یقیناً ہم لاکھ اختلاف کے باوجود بھٹو مرحوم کی طرح سر کاتاج سمجھیں گے ۔ اللہ اس کی توفیق دے اور راہ میں آنے والی دشواریوں کو اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے انہیں دور کرے آمین ۔
 
آپ اکیلے نہیں ہیں۔ کل کی تقریر کے بعد جدی پشتی پٹواری "یوتھیے" بن چکے ہیں۔
6c916b8f-73a5-4aa8-9724-6e5d8f1367d7.jpg
 
جناب ! میں کسی کا حمایتی تو نہیں ؛لیکن خان صاحب سے غیر متوقع امور کے صدور نے ہمارا کلیجہ ٹھنڈا کردیا اور کم از ہمارے شبہ کا ازالہ ہوگیا ۔ لیکن صرف گفتار سے کسی قوم کا پیٹ نہیں بھرا کرتا ؛بلکہ اس کے لیے ’’کردار‘‘ بھی ضروری ہے۔ کیا اس کے لیے ’’یوتھیوں‘‘ کے ساتھ پوری حزب اختلاف تیار ہے ۔؟؟
 
ويسے میں نے بین الاقوامی امور پر تبصرہ سے خود کو روک رکھا تھا ؛لیکن عمران خان نیازی قبلہ کے اقوام متحدہ میں بیان نے اس قدر متأثر کیا کہ :’ سچ پوچھو تو لاکھ اختلاف کے باوجود بھی میں ’’خان صاحب‘‘ کا مرید ہوگیا۔ وہ الگ بات ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے ؛لیکن انہوں نے اپنی تقریر میں وہ بات کہہ دی جس کی امید کم از کم ہمیں ’’خان صاحب‘‘ سے نہیں تھی۔ میں ہی کیا ؛بلکہ تقریباً اسی فیصدی لوگوں کو نہیں تھی ۔ خیر یہ بات اپنی جگہ ؛لیکن سب سے اہم بات انہوں نے مزعومہ ’’اسلام فوبیا‘‘ کے خلاف کہی ہے ۔ اس نے بہت ہی متأثر کیا ۔ وہ الگ بات ہے کہ :’ بےحس دنیا خان صاحب کی بات پر توجہ نہ دے ؛لیکن کم ازکم اتنا تو ضرور ہے کہ خان صاحب سے وہ سجدہ ادا ہوگیا جو کبھی قضا ہوگیا تھا ۔ سب سے اہم بات انہوں نے ماثر محمد ،رجب طیب اردوغانحفظہ اللہ سے مل کر اسلامی چینل جو ’’اسلام فوبیا‘‘ کا دفاع کرسکے، کا خاکہ پیش کیا ہے ،اگر چینل قائم ہوگیا تو یقیناً ہم لاکھ اختلاف کے باوجود بھٹو مرحوم کی طرح سر کاتاج سمجھیں گے ۔ اللہ اس کی توفیق دے اور راہ میں آنے والی دشواریوں کو اپنے حبیب پاک ﷺ کے صدقے انہیں دور کرے آمین ۔
کشمیر اگر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہوتا تو جھگڑا ہی کس بات کا تھا۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
عمران خان وطن واپسی کیلیے روانہ، تحریک انصاف کا بھرپور استقبال کا اعلان
ویب ڈیسک 35 منٹ پہلے
1823965-imrankhan-1569699526-668-640x480.jpg

عمران خان براستہ سعودی عرب آج دوپہر پاکستان پہنچیں گے (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے جب کہ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے انہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچیں گے اور براستہ آج دوپہر سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گے۔

دریں اثنا تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کا اعلان کیا ہے جس کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تنظیمی عہدے داروں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا، ملک کے مختلف حصوں سے قافلے استقبالیہ میں شرکت کے لیے بروقت روانہ ہوں، کارکنان کل سہ پہر ساڑھے 3 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اکٹھے ہوں گے اور نہایت منظم مگر بھرپور جوش و جذبے سے اپنے عظیم قائد کو خوش آمدید کہیں گے۔
 
Top