عمران خان اپنے جرم کو ایجنٹوں کے سر ڈال رہا ہے: سابق وزیر اعظم نواز شریف

جاسم محمد

محفلین
عمران خان اپنے جرم کو ایجنٹوں کے سر ڈال رہا ہے: سابق وزیر اعظم نواز شریف
21 منٹ قبل
_116547439_4f7bb176-969b-43b1-b8b3-5c4f47ad1a53.jpg

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سنیچر کو موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ ’عمران خان مجرم ہے، اور وہ اپنے جرم کو ایجنٹوں کے سر ڈال رہا ہے۔‘

لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں نواز شریف نے عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے میں چھ سال کی تاخیر پر استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کیوں اس معاملے پر فیصلہ نہیں کر رہا ہے جبکہ ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

انھوں نے خطاب میں سوال کیا: ’الیکشن کمیشن کیوں اور کس کے کہنے پر گھبرا رہا ہے، کیوں گریز کر رہا ہے۔‘

’عوام الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے میں شریک ہوں‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں عوام سے کہا کہ پی ڈی ایم (حزب اختلاف کی 11 جماعتوں کا اتحاد جسے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کہا جاتا ہے) نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میری آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس میں بھرپور حصہ لیں اور پاکستان کو ناانصافیوں سے نجات دلائیں۔ ‘

نواز شریف کے مطابق بددیانتی، خیانت، فراڈ اور کرپشن کے اس اقدام کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور قوم اس پر بھرپور احتجاج کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’اس کی ذمہ داری ان پر بھی عائد ہوتی ہے جنھوں نے ایک بددیانت شخصں کو ملک پر مسلط کرنے کے بعد اس کی چوری اور بددیانتی پر پردہ پوشی کو بھی اپنی ذمہ داری بنا لیا ہے۔‘

’امریکہ میں عمران خان کے حکم پر کمپنیاں کام کر رہی تھیں‘

_98456542_gettyimages-686656346.jpg

،تصویر کا ذریعہAFP

تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب یہ مقدمہ ساتویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔

ان کے مطابق مارچ 2018 میں الیکشن کمیشن نے ایک سکروٹنی کمیٹی قائم کر دی اور حکم دیا کہ ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’پتہ نہیں کہ یہ نورا کشتی تھی یا کیا تھا، آج تقریباً ڈھائی سال ہو گئے مگر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں آیا۔‘

نواز شریف کے مطابق اکتوبر 2019 میں ای سی پی نے لکھا کہ یہ مقدمہ تاریخ میں قانون کی بدترین تذلیل کی ایک مثال ہے۔

ان کے مطابق اب ساتویں سال میں عمران خان نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ فارن فنڈنگ میں خرابیاں ہوئی ہیں اور پھر حسب عادت اس کی ذمہ داری ایجنٹوں پر ڈال دی ہے۔‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ’بھائی یہ کوئی راہ چلتے لوگ نہیں ہیں، یہ تحریک انصاف کی امریکہ میں رجسرڈ دو کمپنیاں ہیں۔ جو عمران خان کی منظوری سے یہ کام کر رہی تھیں۔‘

’نہ رقم، نہ ذرائع نہ منی ٹریل اور نہ ہی رسیدیں‘

_100413089_62d4c01f-7de2-4c4e-b1f3-93718914e8bd.jpg

سابق وزیر اعظم کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی ہیں جن میں باہر سے پیسہ آتا تھا۔

ان کے مطابق اِن میں سے عمران خان نے 15 اکاؤنٹس چھپائے اور فراڈ کے ساتھ ای سی پی کو دی گئی رپورٹ میں ان کی تفصیلات شامل ہی نہیں کیں، جو کہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے سوال پوچھا کہ کیا اس طرح کے’مشکوک اور غیر شفاف اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے زمرے میں نہیں آتے؟‘

سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا ہے کہ ’عمران خان میں شفافیت کا وجود ہی نہیں ہے۔ پاکستانی عوام جاننا چاہتی ہے کہ یہ رقم کتنی تھی اور یہ کہاں گئی۔‘

ان کے مطابق یہ ایک شرمناک کہانی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو یہ کہتے تھکتا نہیں تھا کہ احتساب ان سے شروع کیا جائے مگر اب سرپرستوں سے مل کر انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔

’میرے خلاف بھگدڑ مچی ہوئی تھی، اب یہ کیا نورا کشتی ہے‘

سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے واٹس ایپ پر ان کے خلاف ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی، جس میں ملٹری انٹیلیجنس اور آئی ایس آئی کو بھی شامل کیا۔

ان کے مطابق ’پھر آپ نے دیکھا کہ کس تیزی سے میرے خلاف فیصلہ آیا۔ میرے بیٹے کی کمپنی کے اقامے کی پاداش میں ایک منتخب وزیر اعظم یعنی مجھے وزارت عظمیٰ سے برطرف کر دیا۔ کس طرح احتساب عدالت کو پابند کیا گیا کہ چھ ماہ کے اندر فیصلہ دیا جائے اور پھر کس طرح ایک چابک مارنے کے انداز میں احتساب عدلت کے جج پر ایک سپریم کورٹ کا جج بٹھا دیا گیا۔‘

_114949155_fb8b7688-8027-48c6-ace5-aa67f6494639.jpg

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن
نواز شریف پاناما کیس میں بننے والی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ ان کے خلاف سازش تھے

’کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں، عمران خان ہے‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خلاف اس مقدمے کا حوالہ بھی دیتے ہوئے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعظم یعنی مجھے تو انھوں نے بھگدڑ مچا کر نااہل کر دیا تھا۔

ان کے مطابق اب فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ اس وجہ سے نہیں آ رہا ہے کہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان ہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’آپ کو یاد ہو گا کہ 2017 میں مجھے نکالنے کے لیے کیسی بھگدڑ مچی ہوئی تھی۔‘

الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات

فارن فنڈنگ مقدمے کے حقائق

نواز شریف کے مطابق عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کو پی ٹی آئی کے ایک بانی رکن الیکشن کمیشن کے سامنے لے کر گئے ہیں۔

ان کے مطابق اس مقدمے میں کل 70 سماعتیں ہو چکی ہیں۔ تحریک انصاف نے 30 بار اس مقدمے میں التوا حاصل کیا ہے جبکہ آٹھ بار وکیل بدلے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کے مطابق عمران خان نے فارن فنڈنک کے اس مقدمے میں الیکشن کمیشن کے 30 آرڈرز ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کی تفصیلات والی رپورٹ جمع کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا اور کمیشن کی کارروائی کو اعلیٰ عدالتوں میں چھ مختلف درخواستیں دائر کیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے واٹس ایپ پر ان کے خلاف ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی، جس میں ملٹری انٹیلیجنس اور آئی ایس آئی کو بھی شامل کیا۔

ان کے مطابق ’پھر آپ نے دیکھا کہ کس تیزی سے میرے خلاف فیصلہ آیا۔ میرے بیٹے کی کمپنی کے اقامے کی پاداش میں ایک منتخب وزیر اعظم یعنی مجھے وزارت عظمیٰ سے برطرف کر دیا۔ کس طرح احتساب عدالت کو پابند کیا گیا کہ چھ ماہ کے اندر فیصلہ دیا جائے اور پھر کس طرح ایک چابک مارنے کے انداز میں احتساب عدلت کے جج پر ایک سپریم کورٹ کا جج بٹھا دیا گیا۔‘
چیخیں نکل رہی ہیں۔ سارا بغض فوج، ایجنسی اور عدلیہ باہر آ رہا ہے :)

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’آپ کو یاد ہو گا کہ 2017 میں مجھے نکالنے کے لیے کیسی بھگدڑ مچی ہوئی تھی۔‘
جیسے 1990 میں آپ کو پہلی بار وزیر اعظم بنانے کیلئے بھگدڑ مچی تھی۔

نواز شریف پاناما کیس میں بننے والی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ ان کے خلاف سازش تھے
جیسے سزا یافتہ مجرم ، جعلی بیمار، اشتہاری نواز شریف کو تین بار وزیر اعظم بنانا پاکستان کے خلاف فوج ، ایجنسیوں اور عدلیہ کی سازش تھی۔
 
ثمین زارا

محفلین
چیخیں نکل رہی ہیں۔ سارا بغض فوج، ایجنسی اور عدلیہ باہر آ رہا ہے :)

جیسے 1990 میں آپ کو پہلی بار وزیر اعظم بنانے کیلئے بھگدڑ مچی تھی۔

جیسے سزا یافتہ مجرم ، جعلی بیمار، اشتہاری نواز شریف کو تین بار وزیر اعظم بنانا پاکستان کے خلاف فوج ، ایجنسیوں اور عدلیہ کی سازش تھی۔
Look! Who is talking??? Duh​
دماغی علاج کی شدید ضرورت ہے ۔ کافی گہرا صدمہ دیا ہے موئے عمران نے ۔ ذہن سے نکل ہی نہیں رہا۔
 
بابا-جی

محفلین
تلاشی لینے آئے تھے اور اب تلاشی دے رہے ہیں، زور زبردستی، ھاھاھا۔ چلو کوئی نہیں، ہوتا ہے، ہوتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تلاشی لینے آئے تھے اور اب تلاشی دے رہے ہیں، زور زبردستی، ھاھاھا۔ چلو کوئی نہیں، ہوتا ہے، ہوتا ہے۔
اگر کوئی چوری کرپشن نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا برائی ہے؟ جس نے پیزے کھائے ہیں، اس کے پیٹ میں مروڑ تو اٹھیں گے۔ کپتان اپنی ذات کی حد تک تلاشی دے کر سپریم کورٹ سے سرخرو ہو چکا ہے۔ اس وقت مسئلہ پارٹی کی فنڈنگ کا چل رہا ہے۔ دیکھتے ہیں اس پر خلائی مخلوق اور ان کی بی ٹیم یعنی عدلیہ کیا فیصلہ صادر کرتی ہے۔ :)

وُہی تو شناخت پریڈ کی اِس لائن میں جرنیلوں اور ججوں کے علاوہ سب ہاتھ باندھے کھڑے ہیں، ھاھاھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
بوہاہاہاہا۔۔ہاہاہاہا۔۔۔۔ ثاقب نثار۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔۔
جی نہیں، جمائما گولڈ اسمتھ ۔ رسیدیں نکال کر سب کے منہ پر دے ماریں ۔ یہ بے چارے بڑی مشکلوں سے قطری خط ہی لا سکے ۔
عقل مفت میں تو بٹتی نہیں۔۔۔۔۔
فارن فنڈنگ کیس میں تفصیلات جمع کرادیں اب پی ڈی ایم کی باری ہے، شبلی فراز
ویب ڈیسک اتوار 17 جنوری 2021

2131257-shiblifarazandfarrukhhabib-1610904818-477-640x480.jpg

وزیر اطلاعات شبلی فراز اور پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فوٹو : اے پی پی)

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع کرادیں اب پی ڈی ایم کی بقیہ جماعتیں بھی اپنی اپنی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرائیں تاکہ عوام کو پتا چل سکے کہ جھوٹا اور فریبی کون ہے؟

یہ بات وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک چھتری تلے جمع ہیں وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سب میرے خلاف اکٹھے ہو جائیں گے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپنی حکومتوں میں انہوں نے اداروں کو مفلوج اور پامال کیا، پی ڈی ایم کو عوام میں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی اور پی ڈی ایم اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے تمام کارڈ کھیل لیے ہیں، اسے ہر محاذ پر شکست کا سامنا رہا اور شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا متوقع احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے دراصل پی ڈی ایم اداروں کو دھمکانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی نے ملنے والے فارن فنڈز سے متعلق تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرادی ہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں فنڈز سے متعلق آج تک جواب جمع نہیں کراسکیں، الیکشن کمیشن بار بار دونوں جماعتوں سے فنڈز دینے والوں کے شناختی کارڈ اور پتے مانگتا رہا، الیکشن کمیشن ان سے سوال پوچھتا ہے تو وہ لیت و لعل سے کام لیتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ جماعتیں الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع کرائیں تاکہ عوام کو پتا چل سکے کہ جھوٹا اور فریبی کون ہے؟ پی ڈی ایم اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر مطلوبہ کاغذات جمع کرائے، جلسوں اور جتھوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دے۔

فارن فنڈنگ کیس ایک کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا کیس ہے، پارلیمانی سیکریٹری

پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے کہا کہ آئین سیاسی جماعتوں کو اپنے ریکارڈز درست رکھنے کا پابند بناتا ہے، فارن فنڈنگ کیس ایک جماعت کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں سے متعلق کیس ہے، پی ڈی ایم جماعتیں اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے کوئی بھی ریکارڈ پیش نہ کرسکیں حالاں کہ الیکشن کمیشن کے فارم 1 کے مطابق ذرائع آمدن اور اخراجات کی تفصیلات بتانا ضروری ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، پیپلز پارٹی نے این آر او کے لیے مارک سیگل اینڈ ایسوسی ایٹ کو 60 لاکھ ڈالر دیئے۔
 
آورکزئی

اس کو کہتے ہیں ڈھٹائی۔۔۔۔ پہلے خود کو چھوڑائیں۔۔۔۔ پھر دیکھتے ہیں۔۔۔
احتجاج پی ڈی ایم کررہاہے یا جمیعت علماء السلام ۔۔؟؟ یہ مجھے نہیں پتا۔۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
اچھا اچھا۔۔۔۔ اس نے میرے خیال پہلے کسی اور کے نام کے بنائے تھے۔۔۔ اچھا اچھا۔۔۔۔
ملکیت تسلیم تو کر لی کم از کم۔ آپ کا نواز شریف جعلی بیماریوں کے نام پر ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ اور ان لندن فلیٹس کی ملکیت سے انکاری ہے جہاں پچھلے ۱ سال سے زائد عرصہ سے قیام پزیر ہے۔ اور جن کی منی ٹریل نہ دے سکنے پر اسے احتساب عدالت سے سزا ہوئی تھی۔
 
Top