عمران خان جواب دو...!

عمران خان جواب دو...!

1. پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 12 ہزار روپے لیکن خیبرپختونخواه میں 15 ہزار روپے. مگرکیوں؟

2. خیبرپختونخواه میں غریب آدمی کیلئے ایک من آٹا دوسرے صوبوں کی نسبت 400 روپے سستا، لیکن کیوں؟

3. صرف خیبرپختونخواه میں ہی بزرگ شہریوں کو قطار سے بچانے کے لئے پنشن کارڈز کی فراہمی، کیوں؟

4. پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خیبرپختونخواه میں پولیس کی تنخواہ دوسرے صوبوں کی پولیس کے برابر کیوں؟ جب مولانا فضل الرحمن اور ANP نے پولیس کی تنخواہ دوسرے صوبوں سے کم رکھی ہوئی تھی تو تم نے دوسرے صوبوں کے برابر کیوں کی؟

5. صرف خیبرپختونخواه میں ہی غریب آدمی کے لئے ایک کلو گھی دوسرے صوبوں کی نسبت 40 روپے سستا کیوں؟

6. پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف خیبرپختونخواه پولیس کو ہی ہیلی کاپٹر فراہم کیوں کیے گئے؟

7. صرف خیبرپختونخواه میں ہی پولیس انٹیلی جنس سکولز کا قیام کیوں؟

8. جب ANP اور فضل الرحمن نے خیبرپختونخواه میں میٹرک تک تعلیم اور کتابیں مفت نہیں دیں، تو صرف تمہاری حکومت نے ہی کیوں دیں؟

9. پاکستان کے تمام صوبوں میں ترقیاتی فنڈز MPAs کو ملتے ہیں تاکہ MPAs عوام کو کانا کرکے اگلے الیکشن میں ووٹ بھی حاصل کرسکیں اور اپنی کمیشن بھی کما سکیں لیکن صرف خیبرپختونخواه میں ہی ترقیاتی فنڈز MPAs کو دینے کی بجائے گاؤں کی سطح تک پہنچانے کی ضد کیوں؟

10. اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمت نہ ملنے کی صورت میں ماہانہ بے روزگاری الاؤنس، صرف خیبرپختونخواه میں ہی کیوں؟

11. پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ینگ ڈاکٹرز کو سروس سٹرکچر کی فراہمی، صرف خیبرپختونخواه میں ہی کیوں؟

12. پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس کولیکشن کے ہدف کا حصول، صرف خیبرپختونخواه میں ہی کیوں؟

13. پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بجلی کے تمام منصوبوں کا آغاز غیر ملکی سرمایہ کاری کی مدد سے، لیکن صرف خیبرپختونخواه میں ہی بجلی کے منصوبے غیر ملکی امداد کے بغیر کیوں؟

14. بچے کی پیدائش سے قبل تین بار سرکاری ہسپتال سے مفت چیک اپ کروانے پر ہر عورت کو 2700 روپے کا انعام، صرف خیبرپختونخواه میں ہی کیوں؟

15. پشاور یونیورسٹی کے خزانچی او نتھیاگلی ہاؤسنگ سکیم کے ڈی جی سمیت ڈیڑھ سال میں کرپشن کرنے پر 100 سے زائد بیوروکریٹس اور دیگر افسران کی گرفتاری، صرف خیبرپختونخواه میں ہی کیوں؟

16. بچوں کو سکولز کی طرف کھینچنے کے لئے ماہانہ جیب خرچ کی فراہمی، صرف خیبرپختونخواه میں ہی کیوں؟

17. پنجاب میں ن لیگ کے ضلعی صدر بلو بٹ نے شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کیا لیکن پنجاب پولیس نے اسے کچھ نہیں کہا جبکہ خیبرپختونخواه میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر ظفر خان نے پولیس کے ساتھ تھوڑی سی بدتمیزی کی تو خیبرپختونخواه پولیس نے اسے پکڑ کر اندر کردیا. کیوں؟

18. پنجاب میں ایف آئی آر کٹوانے کے لئے لاکھوں افراد جمع کرکے دھرنا دینا پڑتا ہے اور کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں، لیکن خیبرپختونخواه میں ہر شخص Online ایف آئی آر کٹوا سکتا ہے کیوں؟

19. پنجاب میں ن لیگی MPA رانا شعیب نے پولیس پر تشدد کیا، ن لیگ کے MNA کے بیٹوں نے غریب کی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا، پولیس دونوں کا کچھ نہ بگاڑ سکی. لیکن خیبرپختونخواه میں ڈپٹی سپیکر کے بھائی نے خاتون سے زیادتی کی تو وه ابھی تک جیل سے باہر نہیں آ سکا. کیوں؟ اسکی ضمانت تک نہ ہوسکی. کیوں؟

20. پنجاب میں رانا مشہود نے کرپشن کی، لیکن اسے کسی نے کچھ نہیں کہا. خیبرپختونخواه میں وزیروں نے کرپشن کی تو انہیں فارغ کر دیا گیا. کیوں؟

21. باقی صوبوں کے وزراء اعلی روزانہ ہیلی کاپٹر پر گھومتے ہیں، لیکن پرویز خٹک سرکاری ہیلی کاپٹر پر اپنے دوست کے بیٹے کی شادی پر چلا گیا تو اسے معذرت کرنے پر مجبور کر دیا گیا. کیوں؟

22. خیبرپختونخواه کے دور دراز دیہاتوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس کی فراہمی. صرف خیبرپختونخواه میں ہی کیوں؟

23. تمام صوبوں نے ریلوے کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے، لیکن صرف خیبرپختونخواه نے ہی ریلوے کی اراضی ریلوے کو واپس کردی. کیوں؟

24. سندھ، پنجاب اور وفاقی حکومت کی کارکردگی کے اشتہارات روزانہ ٹی وی اور اخبارات کی زینت بنتے ہیں، صرف خیبرپختونخواه کے اشتہارات نہیں چلتے. کیوں؟

25. اسکے علاوه 42 ایسے انقلابی کام جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے، صرف خیبرپختونخواه میں ہی کیوں؟عمران خان جواب دو...! یہ سب کچھ پنجاب میں کیوں نہیں؟ صرف خیبرپختونخواه میں ہی کیوں؟
فیس بک (ماخوذ)
 
Top