arifkarim
معطل
یہ سوال ایک عرصہ دراز سے میرے ذہن میں گردش کر رہا ہے کہ ایک ایسا شخص جسکو دنیا جہاں کی شہرت، پیسا، عزت وغیرہ ملی ہو، وہ پاکستانی سیاست کے گندے تالاب میں پچھلے 16 سال سے کیا کر رہا ہے؟ اگر اسکا سیاست میں آنے کا مقصد کرسی یا اقتدار کا حصول ہے تو وہ بڑے آرام سے کسی روایتی پارٹی جیسے ن لیگ یا پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر یہ مقصد بہت پہلے ہی حاصل کر چکا ہوتا۔ بلکہ اسکو تو حضرت ضیاء الحق کے زمانہ میں بھی نشہ اقتدار کی پیشکش ہوئی تھی جسکو اسنے خود ہی رد کیا۔ تو پھر ایسا کیا ہے جس نے عمران خان کو مغرب کی عیش و آرام سے بھری زندگی چھوڑ کر پاکستان جیسے تیسری دنیا کے ملک میں تا دم حیات رہنے کیلئے مجبور کیا؟ عمران خان کی سابقہ بیوی کھرب پتی باپ کی بیٹی ہونے کے باوجود اپنے شوہر کو سوئٹزلینڈ میں بینک بیلنس بنا کر کیوں نہیں دے سکی؟ عمران خان اپنے کم سن بچوں کیساتھ رہنے کی بجائے پاکستانی سیاست میں دھکے کیوں کھا رہا ہے؟ کیا اسکو اپنی زندگی سے محبت نہیں؟ یا کیا وہ اپنی قوم سے اپنی ذات سے بڑھ کر محبت کرتا ہے؟ ان سب سوالوں کے جواب اس انٹرویو میں موجود ہیں:
مگر چونکہ ہم پاکستانی ہیں اسلئے ہم اسبار بھی روائیتی آزمودہ پارٹیوں کو پھر ایک بار ہم سے کھیلنے کا موقع دیں گے۔ انشاءاللہ۔ ہم اپنے روائیتی سیاست دانوں اور انکی سیاسی جماعتوں سے اتنا پیار کرتے ہیں کہ اگر وہ ہمیں موت بھی دے دیں، تب بھی ہماری محبت انکے لئے ہمیشہ جیتی جاگتی رہے گی۔ پاکستان زندہ باد پائندہ باد!