عمران خان طالبان کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن۔!!!

pakistan-ttpannaouncedtheirteam_2-1-2014_136353_l.jpg

اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان نے5رکنی کمیٹی کااعلان کردیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے جیو کو بتایا کہ ان کی کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدسے خصوصی بات چیت ہوئی ہے جس میں شاہد اللہ شاہد نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق، تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان،جماعت اسلام کے رہنما پروفیسرابراہیم ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز طالبان کی 5رکنی ٹیم میں شامل ہوں گے اور طالبان کی جانب سے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔ حامد میر نے مزید بتایا کہ ترجمان تحریک طالبان کا مزید کہنا تھا کہ بعض چینلز پر چلنے والی یہ خبر غلط ہے کہ طالبان نے ان 5افراد کو حکومتی ٹیم میں شامل کرنے کا کہا ہے۔حامد میر نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے اس سے قبل ان سے فون پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ان سے فون پر اپنی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت لی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=136353
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
اللہ کرے یہ بیل کسے منڈھے چڑھے اور وطن عزیز کو خانہ جنگی سے نجات ملے ۔ اب طعنے دینا چھوڑیے اور اللہ سے ارض پاک کی بہتری کی دعا کیجیے۔
 
ساجد

محفلین
pakistan-ttpannaouncedtheirteam_2-1-2014_136353_l.jpg

اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان نے5رکنی کمیٹی کااعلان کردیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے جیو کو بتایا کہ ان کی کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدسے خصوصی بات چیت ہوئی ہے جس میں شاہد اللہ شاہد نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق، تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان،جماعت اسلام کے رہنما پروفیسرابراہیم ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز طالبان کی 5رکنی ٹیم میں شامل ہوں گے اور طالبان کی جانب سے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔ حامد میر نے مزید بتایا کہ ترجمان تحریک طالبان کا مزید کہنا تھا کہ بعض چینلز پر چلنے والی یہ خبر غلط ہے کہ طالبان نے ان 5افراد کو حکومتی ٹیم میں شامل کرنے کا کہا ہے۔حامد میر نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے اس سے قبل ان سے فون پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ان سے فون پر اپنی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت لی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=136353
اس ونٹر میں نکھار بڑھے گا ۔۔۔۔۔ٹولڈ یُو :)
 
میر انیس

لائبریرین
جب حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اعلان ہوا تھا جب ہی کسی نے جملہ کہا تھا کہ طالبان سے طالبان ہی کے مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔ اب کیا کہا جائے گا کہ جو لوگ یا انکی پارٹیاں حکومت میں موجود ہیں وہ طالبان کی طرف سے پاکستان کی حکومت سے مذاکرات کریں گے کیسا مزیدار لطیفہ ہے۔ پاکستانیوں اب تو یقین آگیا ہوگا کہ طالبان کی حکومت آنے والی ہے یا شاید آچکی ہے۔
 
عمران خان نے تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر ، طالبان کی طرف سے نامزدگی پر رد عمل دیا ہے۔
Imran Khan✔ @ImranKhanPTI
TTP should select their own Taliban representatives 4 peace talks. We have full faith in the 4 member committee announced by the govt. 1/2
Imran Khan✔ @ImranKhanPTI
2/2 However we will discuss how PTI can be of further assistance to further the dialogue in our Core Committee meeting on Monday.
http://www.insaf.pk/
ٹی ٹی پی کو اپنے نمائندے طالبان میں سے ہی چننے چاہئیں۔ ہمیں حکومتی مذاکراتی کمیٹی پر پورا اعتماد ہے۔
 
Top