عمران خان نے الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا: وکلاءسردار ایاز صادق

http://dailypakistan.com.pk/national/06-Dec-2014/170221
عمران خان نے الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا: وکلاءسردار ایاز صادق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے وکلاءنے کہا ہے کہ عمران خان نےحلقہ این اے 122 میں دھاندلی کے الزامات کا کوئی ایک بھی ثبوت نہیں دیا۔

عمران خان کی الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کے مخالف امیدوار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا تھا کہ پہلی بار عمران خان کسی عدالت میں حاضر ہوئے تاہم وہ آج بھی کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ سادہ سے سوالات کیے جن کے جواب میں عمران خان نے بتایاکہ اُنہیں صحیح یادتو نہیں کیونکہ دماغی چوٹ کی وجہ سے وہ اس وقت ہسپتال میں موجود تھے ،ملنے آنے والے کئی لوگوں کو وہ شناخت بھی نہیں کرسکتے تھے ، کئی لوگوں نے دھاندلی کی شکایت کی جن میں پولنگ ایجنٹ اور کارکنان بھی شامل تھے تاہم کسی ایک شخص کا نام ، تصویر یا ویڈیو پیش نہیں کرسکے ۔وکلاء کاکہناتھاکہ مزید سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھا کہ ملک بھر سے تصویریں اور ویڈیوز موصول ہوئیں لیکن مذکورہ حلقے کی کوئی خاص ویڈیو یا فوٹوسے متعلق جواب نہ دے سکے ۔

الیکشن ٹربیونل میں عمران خان کی پیشی ، کارکنان کا آمناسامنا اور کارروائی کی مکمل خبر کے لیے یہاں کلک کریں ۔

سردار ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا تھا کہ وہ جلد از جلد قانون کے مطابق کیس کا فیصلہ چاہتے ہیں۔
 
یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک پر عمران خود پورے اعتماد کا اظہار کر چکا ہے۔
پوری خبر سے
۔۔۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ثبوت عدالت کو پیش کردیئے ہیں اور اب تھیلے کھلنے یا نہ کھلنے کا فیصلہ پیر کو ہوگا
۔۔۔
عدالت میں جو ثبوت پیش کیے گئے ان کی تفصیلات مل سکتی ہے کیا ؟
 
عدالت میں جو ثبوت پیش کیے گئے ان کی تفصیلات مل سکتی ہے کیا ؟
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے وکلاءنے کہا ہے کہ عمران خان نےحلقہ این اے 122 میں دھاندلی کے الزامات کا کوئی ایک بھی ثبوت نہیں دیا۔

عمران خان کی الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کے مخالف امیدوار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا تھا کہ پہلی بار عمران خان کسی عدالت میں حاضر ہوئے تاہم وہ آج بھی کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ سادہ سے سوالات کیے جن کے جواب میں عمران خان نے بتایاکہ اُنہیں صحیح یادتو نہیں کیونکہ دماغی چوٹ کی وجہ سے وہ اس وقت ہسپتال میں موجود تھے ،ملنے آنے والے کئی لوگوں کو وہ شناخت بھی نہیں کرسکتے تھے ، کئی لوگوں نے دھاندلی کی شکایت کی جن میں پولنگ ایجنٹ اور کارکنان بھی شامل تھے تاہم کسی ایک شخص کا نام ، تصویر یا ویڈیو پیش نہیں کرسکے ۔وکلاء کاکہناتھاکہ مزید سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھا کہ ملک بھر سے تصویریں اور ویڈیوز موصول ہوئیں لیکن مذکورہ حلقے کی کوئی خاص ویڈیو یا فوٹوسے متعلق جواب نہ دے سکے ۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عدالت میں جرح ہوئی تو ان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان آج پھر دھاندلی سے متعلق ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو گئے اور جب ثبوت پیش کرنے کے سوالوں کا سامنا کرنا پڑا تو وہ تیزی سے تشریف سے لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے آج جرح ہوئی تو ان کا جھوٹ پکڑا گیا، انہوں نے عدالت میں کہا سر میں چوٹ کے باعث انہیں کچھ یاد نہیں جبکہ قومی اسمبلی میں ان کی نمائندگی صرف 9فیصد ہے۔
پرویز رشید نے مزید کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دھاندلی نہیں بلکہ دہشت گردی ہے اور ریاست نے ہر قسم کی دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کی زندگی کو تحفظ حاصل نہیں ہے جبکہ دہشت گردوں کا سب سے آسان ہدف صحافی ہوتے ہیں تاہم اتحاد اور یکجہتی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جلد جیتی جا سکتی ہے اور ریاست پرعزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے باعث ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑے اور اب معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے بھی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔
 
اب شاید یہ کرنا پڑے
سپرکمپیوٹرلیں اس میں سب بیلٹ پیپرزسے DNA نمونے لیکر انکو حلقے کے تمام ووٹروں کے DNA سے میچ کریں تو ہمارادعوی سچ ثابت ہوگا
 
Top