عمران خان کو اشتہاری قرار دئیے جانے کے پیچھے ایک شہنشاہ کا جنون شہنشاہی ہے

تیسری بات پولیس نے اپنے آپ کو بے گناہ قرار دینے کے لئے ایسا ہی بیان دینا تھا
آپ کی شئر کردہ رپورٹ میں مقامی چشم دید گواہوں کا بھی ذکر ہے۔
اگر آپ کو اس رپورٹ کے مندرجات پر اعتبار نہیں تھا تو اس کا لنک شئر کیوں کیا؟
 
زرقا مفتی

محفلین
آپ کی شئر کردہ رپورٹ میں مقامی چشم دید گواہوں کا بھی ذکر ہے۔
اگر آپ کو اس رپورٹ کے مندرجات پر اعتبار نہیں تھا تو اس کا لنک شئر کیوں کیا؟

سوال گندم جواب چنا

آپ یہ بتائیے حکومت نے خود ہی یہ کمیشن بنایا اس رپورٹ کے مندرجات پر اعتبار کیوں نہیں کیا۔ اور اس میں جن افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا اُنہیں قرار واقعی سزا کیوں نہیں دی گئی۔ یہ کمیشن عوامی تحریک کے دباؤ میں تو نہیں تھا عوامی تحریک نے تو اس کو نا قابل اعتبار سمجھ کر اس کا بائیکاٹ کر رکھا تھا
 
پہلی بات تو یہ ہے کہ میں حکومت کا ترجمان نہیں۔
جو بھی ذمہ دار ہے اس کو سزا ملنی چاہئے۔
آپ یہ بتائیے حکومت نے خود ہی یہ کمیشن بنایا اس رپورٹ کے مندرجات پر اعتبار کیوں نہیں کیا۔ اور اس میں جن افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا اُنہیں قرار واقعی سزا کیوں نہیں دی گئی
سزا دینا عدالت کا کام ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔ بظاہر تو یہ رپورٹ نا مکمل ہے۔
جو عدالت حکومت کو ایف آئی آر درج کرنے پر مجبور کر سکتی ہے ۔ اور کاموں کے لئے بھی مجبور کر سکتی ہے۔
میرا مشورہ تو یہ ہے کہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین
سوال گندم جواب چنا

آپ یہ بتائیے حکومت نے خود ہی یہ کمیشن بنایا اس رپورٹ کے مندرجات پر اعتبار کیوں نہیں کیا۔ اور اس میں جن افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا اُنہیں قرار واقعی سزا کیوں نہیں دی گئی۔ یہ کمیشن عوامی تحریک کے دباؤ میں تو نہیں تھا عوامی تحریک نے تو اس کو نا قابل اعتبار سمجھ کر اس کا بائیکاٹ کر رکھا تھا
ارے بہن کہاں سر کھپا رہی ہیں" ان تلوں میں تیل نہیں۔ "
 
arifkarim

معطل
ریڈ زون کی گئی ہنگامہ آرائی تو ساری دنیا نے ٹی وی پر دیکھی تھی
البتہ ماڈل ٹاؤن کی ہنگامہ آرائی میڈیا نے بالکل نہیں دکھائی۔ وہاں آپکے خادم اعلیٰ کو کوئی خبر نہ ہوئی کہ انکی پولیس سارا دن دھیاڑے صوبائی دارالحکومت میں کیا کرتی رہی؟ کیا پنجاب کی پولیس اتنی خودمختار ہو گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے حکم کے بغیر احتجاجیوں پر گولیاں برسا دے؟
 
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جو جو بھی ملوث ہے چاہے وزیر اعلی ہو یا پولیس افسر یا جو بھی ہے سب کو کوتاہی ، غفلت یا جان بوجھ کر کی گئی قتل و غارت گری سب کو سزا ملنی چاہئے۔ میرا یہی مؤقف ہے
 
arifkarim

معطل
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جو جو بھی ملوث ہے چاہے وزیر اعلی ہو یا پولیس افسر یا جو بھی ہے سب کو کوتاہی ، غفلت یا جان بوجھ کر کی گئی قتل و غارت گری سب کو سزا ملنی چاہئے۔ میرا یہی مؤقف ہے
پر اسبات کی جانچ پڑتال کرے گا کون کون اس سانحہ میں ملوث ہے؟ دو بارجے آئی ٹی کمیشن بنا اور دونوں بار عوامی تحریک نے اسکو یہ کہہ کر رد کر دیا کہ اسکے سربراہ اور دیگر اراکین کا نون لیگ سے قریبی رشتہ ہے۔ آپکی قیادت غیرجانبدار کمیشن جس پر دونوں فریقین کو بھروسہ ہو بنانے سے کیوں گھبرا رہی ہے؟
 
Top