عمران خان کو اشتہاری قرار دئیے جانے کے پیچھے ایک شہنشاہ کا جنون شہنشاہی ہے

زرقا مفتی

محفلین
1533923_806223499436458_222883635665799604_n.jpg
 
arifkarim

معطل
پاکستان کی عدالتوں کا مذاق اڑانے میں ان نونیوں نے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ عدالتیں آزاد ہیں اور جب یہ آزاد عدالتیں کوئی فیصلہ سناتی ہیں تو ان پر عمل در آمد کرنے سے کتراتے ہیں کبھی سیاسی بنیادوں پر تو کبھی مفاہمتی بنیادوں پر۔ قادری اور عمران کیخلاف گرفتاری کے وارنٹ کچھ ہفتوں میں جاری ہو جاتے ہیں جبکہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی پر گرفتاریاں اتنے ماہ گزر جانے کے بعد بھی عمل میں نہیں آتی اور اس موقع پر جانبدارکمیشنز بنا بناکر عوام کو الو بنایا جاتا ہے تاکہ معاملہ کو اگلے الیکشن تک طول دیا جائے۔
بس مجھے اتنا ہی کہنا تھا۔ اس مراسلے پر منفی ریٹنگ کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے "حق پرستوں" کو مدعو کر رہا ہوں۔ دل کھول کر مجھے منفی ریٹنگ سے نوازیں اور اپنی روائیتی انتقامی کاروائی کا شوق پورا کر لیں :)
قیصرانی ایچ اے خان لئیق احمد کاشفی زیک
 
آخری تدوین:

حسینی

محفلین
پہلے ماڈل ٹاون سانحہ کے ذمہ داروں کو۔۔۔ جن میں سب سے پہلے شہباز شریف صاحب کا نام آتا ہے۔۔ اشتہاری قرار دیں۔۔۔
اور پھر بات کریں۔
کہیں عدالت نام کی چیز نہیں ہے۔۔۔ پولیس بھی سو فیصد سیاسی ہے۔۔۔ اس نے سرکار کی ہی بات سننی ہے۔۔۔۔
ویسے اگر یہ لوگ عمران یاقادری میں سے کسی کو گرفتار کرتے ہیں۔۔ یا حتی شیخ رشید کو۔۔۔ اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔
جیل میں جانے سے ان کے قد میں اضافہ ہوگا۔۔۔
 
قادری اور عمران کیخلاف گرفتاری کے وارنٹ کچھ ہفتوں میں جاری ہو جاتے ہیں
طاہرالقادری اور عمران کے وارنٹ عدالت نے جاری کئے ہیں۔ حکومت نے نہیں۔
ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی پر گرفتاریاں اتنے ماہ گزر جانے کے بعد بھی عمل میں نہیں آتی
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بھی گرفتاریاں ہونی چاہئیں اگر حکومت نہیں کرتی تو عدالت کے پاس جائیں اگر عدالت ایف آئی آر درج کرنے پر حکومت کو مجبور کر سکتی ہے تو گرفتاری پر بھی مجبور کر سکتی ہے۔
جانبدارکمیشنز بنا بناکر عوام کو الو بنایا جاتا ہے تاکہ معاملہ کو اگلے الیکشن تک طول دیا جائے۔
اگر آپ کو یہ جاندار لگ رہا ہے تو بھی عدالت کے دروازے کھلے ہیں۔
دل کھول کر مجھے منفی ریٹنگ سے نوازیں اور اپنی روائیتی انتقامی کاروائی کا شوق پورا کر لیں
میں آپ کو انتقامی کاروائی کے طور پر منفی ریٹنگ نہیں دیتا بلکہ کسی کو بھی نہیں دیتا۔ ہاں اکثر لوگوں کا لحاظ کرتے ہوئے ان کو منفی ریٹنگ بات منفی ہونے کے باوجود نہیں دیتا۔
 
پہلے ماڈل ٹاون سانحہ کے ذمہ داروں کو۔۔۔ جن میں سب سے پہلے شہباز شریف صاحب کا نام آتا ہے۔۔ اشتہاری قرار دیں۔
اشتہاری قرار دینا عدالت کا اختیار ہے حکومت کا نہیں۔
اگر یہ لوگ عمران یاقادری میں سے کسی کو گرفتار کرتے ہیں
آج وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا ہے کہ عمران یا طاہرالقادری میں سے کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
 
متنازع حلقے نہ کھلوا کر کب کا مار چکے ہیں
متنازع حلقے کھولنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے حکومت کا نہیں۔
تحریک انصاف کے ہر پراپیگنڈہ پر یقین نا کیا کریں خود بھی معاملے پر تحقیق اور غور و فکر کر لیا کریں :)
 
arifkarim

معطل
طاہرالقادری اور عمران کے وارنٹ عدالت نے جاری کئے ہیں۔ حکومت نے نہیں۔
متفق لیکن یہاں مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ان عدالتی وارنٹس پر حکومتی پولیس نے عمل درآمد کرنے سے انکار کر دیا! بندہ پوچھے اگر کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرنا تھا تو پی ٹی وی حملہ کیس کی ایف آئی آر میں قادری، عمران اور دیگر لیڈران کا نام کیا انتقامی کاروائی کیلئے ڈالا گیا تھا؟
یاد رہے کہ قادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں شریف برادران کا نام خانہ پوری کیلئے نہیں ڈالا! ان دونوں کو واقعی سزا دلوانے کا ارادہ ہے انکا۔ میں یہاں منہاج کے اعلیٰ عہدوں پر فائز بندوں کو جانتا ہوں اور یہ بات مجھے انہی سے پتا چلی ہے!!!
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بھی گرفتاریاں ہونی چاہئیں اگر حکومت نہیں کرتی تو عدالت کے پاس جائیں اگر عدالت ایف آئی آر درج کرنے پر حکومت کو مجبور کر سکتی ہے تو گرفتاری پر بھی مجبور کر سکتی ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر تو الحمدللہ 2 ماہ کے تواتر دھرنے کا کرم ہے۔ باقی لگتا ہے اسپر کاروائی کیلئے بھی اگلے 4 سال تواتر کیساتھ ملک گیر جلسے کرنے پڑیں گے! قادری 20 نومبر کو واپس آرہا ہے۔ حکومت کوجو چاہے اکھاڑنا ہے اکھاڑ لے :)

اگر آپ کو یہ جاندار لگ رہا ہے تو بھی عدالت کے دروازے کھلے ہیں۔
اسی لئے تو قادری آرمی چیف کو بلا رہا ہے کہ دیکھو یہ نورے پھر اپنی بات سے مکر گئے! :)

میں آپ کو انتقامی کاروائی کے طور پر منفی ریٹنگ نہیں دیتا بلکہ کسی کو بھی نہیں دیتا۔ ہاں اکثر لوگوں کا لحاظ کرتے ہوئے ان کو منفی ریٹنگ بات منفی ہونے کے باوجود نہیں دیتا۔
شکریہ۔ اچھی بات ہے۔ ویسے مجھے ریٹنگز کی فکر نہیں ہے لیکن جب مثبت یا منفی ریٹنگ دیں تو وجہ بھی بتا دیا کریں۔ مجھے اکثر ریٹنگز کی وجہ سمجھ نہیں آتی کہ کیوں دی گئی ہے :)

آج وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا ہے کہ عمران یا طاہرالقادری میں سے کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
مطلب ہتک عدالتی فیصلے کے مرتکب ہوئے :)
 
حسینی

محفلین
اشتہاری قرار دینا عدالت کا اختیار ہے حکومت کا نہیں۔
آج وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا ہے کہ عمران یا طاہرالقادری میں سے کسی کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
ابھی خبر پڑھی کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا نام بھی وارنٹ گرفتاری میں شامل ہے۔
ان عدالتوں کی بھی سمجھ نہیں آتی۔۔۔۔
مبینہ پی ٹی وی حملہ میں تو وارنٹ جاری کر رہے ہیں، جہاں کوئی جانی نقصان نہیں۔۔ جبکہ سانحہ ماڈل ٹاون جہاں پندرہ تک لاشیں گریں وہاں ٹس سے مس نہیں۔۔ وزیر اعلی دندناتے پھر رہے ہیں۔۔ سب کو معلوم ہے وزیر اعلی ذمہ دار ہے۔
اگر شہباز وزیر اعلی ہیں۔۔تو پرویز خٹک بھی وزیر اعلی ہیں۔

وزیر داخلہ کا اعلان بھی عجیب ہے۔۔۔ اگر آپ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔۔ ان کو فورا گرفتار کریں۔۔۔۔ لیکن سیاسی مصلحتیں۔۔۔ وزیر داخلہ گرفتار کرنے کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟ کیا عدالت کا حکم نہیں؟؟
کوئی غریب بھوک اور مفلسی سے پانچ روپے کی روٹی بھی چوری کریں تو گرفتاری ہوجاتی ہے۔۔ لیکن قتل اور اربوں روپوں کے مجرم آزاد ہیں۔۔
 
ابھی خبر پڑھی کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا نام بھی وارنٹ گرفتاری میں شامل ہے۔
ان عدالتوں کی بھی سمجھ نہیں آتی۔۔۔۔
مبینہ پی ٹی وی حملہ میں تو وارنٹ جاری کر رہے ہیں، جہاں کوئی جانی نقصان نہیں۔۔ جبکہ سانحہ ماڈل ٹاون جہاں پندرہ تک لاشیں گریں وہاں ٹس سے مس نہیں۔۔ وزیر اعلی دندناتے پھر رہے ہیں۔۔ سب کو معلوم ہے وزیر اعلی ذمہ دار ہے۔
اگر شہباز وزیر اعلی ہیں۔۔تو پرویز خٹک بھی وزیر اعلی ہیں۔
کیا وزیر اعلی پنجاب کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہونے کا ثبوت عدالت میں پیش کیا گیا ہے؟ ریڈ زون کی گئی ہنگامہ آرائی تو ساری دنیا نے ٹی وی پر دیکھی تھی اس کا ثبوت یقیناً عدالت کے سامنے ہوگا جبھی تو وارنٹ نکلا آج خبر یہ بھی آئی کہ وارنٹ صوبہ کے کی پولیس کو مزید پیش رفت کے بھیج دیا گیا ہے اور خبر کے ساتھ یہ بھی تھا کہ رولز کے مطابق پولیس وزیراعلی کو گرفتار نہیں کر سکتی اس پرویز خٹک کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ :)
پشاور (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی وی پر حملے کے مبینہ الزامات پر پرویز خٹک کے وارنٹ گرفتاری خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود رولز کے تحت کسی بھی صوبے کے وزیراعلیٰ کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک قبل از وقت ضمانت کرائیں گے جس کے لئے وکلاءپینل تشکیل دیدیا گیا ہے اور آئندہ دو روز کے دوران عدالت سے قبل از وقت ضمانت کرالی جائیگی۔
وزیر داخلہ کا اعلان بھی عجیب ہے۔۔۔ اگر آپ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔۔ ان کو فورا گرفتار کریں۔۔۔۔ لیکن سیاسی مصلحتیں۔۔۔ وزیر داخلہ گرفتار کرنے کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟ کیا عدالت کا حکم نہیں؟؟
حکومت کو عدالت کا حکم ماننا چاہئے۔ جیسا بھی ہو۔
 
حسینی

محفلین
کیا وزیر اعلی پنجاب کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہونے کا ثبوت عدالت میں پیش کیا گیا ہے؟ ریڈ زون کی گئی ہنگامہ آرائی تو ساری دنیا نے ٹی وی پر دیکھی تھی
قبلہ!!! سانحہ ماڈل ٹاون کا ذمہ دار یقینا اس وقت کے وزیر اعلی ہی ٹھہریں گے۔۔۔۔ دن دیہاڑے اتنے گھنٹوں پر محیط یہ سانحہ ہوتا رہا۔۔۔ جبکہ وزیر اعلی تماشہ دیکھتے رہے۔۔۔ تحقیقاتی کمیشن نے ان کو ان کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔۔۔
اگر ان کے علم میں بات تھی تو بھی ذمہ دار۔۔۔ اگر نہ تھی تو یہ ان کی اہلیت پر سوال پھر بھی ذمہ دار۔۔۔
خود انہوں نے بھی کہا تھا۔۔۔ اگر ذمہ دار ٹھہرتے تو استعفی دوں گا۔۔ کہاں ہے استعفی؟؟ کیوں کمیشن کی رپورٹ دبائے بیٹھے ہیں؟؟
ماڈل ٹاون میں اگر وزیر اعلی ذمہ دار نہیں۔۔۔۔ تو پی ٹی وی حملہ کے ذمہ دار یا مجرم بقول ان کے۔۔۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کیوں اور کیسے ہو سکتے ہیں؟؟
 
اگر ان کے علم میں بات تھی تو بھی ذمہ دار۔۔۔ اگر نہ تھی تو یہ ان کی اہلیت پر سوال پھر بھی ذمہ دار
اس بات پر میں آپ سے اتفاق کروں گا۔
تحقیقاتی کمیشن نے ان کو ان کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔۔
اس کی رپورٹ تو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔ صرف طاہرالقادری صاحب کی زبان سے ہی پتہ چل رہا ہے یا ان کے احباب سے
پی ٹی وی حملہ کے ذمہ دار یا مجرم بقول ان کے۔۔۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کیوں اور کیسے ہو سکتے ہیں؟؟
یہ اس گروہ کے قائدین میں سے تھے جو ریڈزون میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تھے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
اس بات پر میں آپ سے اتفاق کروں گا۔

اس کی رپورٹ تو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔ صرف طاہرالقادری صاحب کی زبان سے ہی پتہ چل رہا ہے یا ان کے احباب سے

یہ اس گروہ کے قائدین میں سے تھے جو ریڈزون میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تھے۔
محفل پر میں نے رپورٹ اپ لوڈ کی پڑھ لیجئے

زرقا مفتی

محفلین
اس رپورٹ کی روشنی میں تو ادارہ منہاج القرآن والوں پر بھی شکوک و شبہات پائے جا رہے ہیں۔
یہ صفحات ملاحظہ ہوں۔
Untitled-29.jpg

Untitled-30.jpg

Untitled-31.jpg

یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جن روکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے رات دو بجے پولیس نے دھاوا بولا تھا وہ ہائی کورٹ کے حکم سے لگائی گئیں تھیں وہ حکم نامہ بھی محفل پر شیئر کیا تھا ۔ دوسری بات یہ کہ پولیس لاٹھی چارچ ، واٹر کینن یا ربڑ کی گولیاں استعمال کر سکتی تھی گولی مارنے کا کوئی جواز نہیں تھا
تیسری بات پولیس نے اپنے آپ کو بے گناہ قرار دینے کے لئے ایسا ہی بیان دینا تھا

پولیس اپنی مرضی سے گولی نہیں چلا سکتی یقین نہ ہو تو کسی جج سے پوچھ لیں

اگر حکومت ایماندار ہے تو ایک نیا غیر جانبدار کمیشن تشکیل دے اور ذمہ داروں کو سزا دے
 
کیا وجہ ہے کہ عمران خان اور طاہر الپادری کو اللہ کی زمین میں فساد کا مجرم نا سمجھا جائے اور خالص اسلامی سزا الٹی طرف ہاتھ پیر کاٹ کر مار نا دیا جائے؟
 
Top